🏠 👥 🔍 🧩 🅰️ 📌 ↩️

الحمدللہ ! آج حدیث مبارک کی دو نئی کتب مسند أبي يعلى الموصلي اور المعجم الأوسط اردو عربی سرچ سہولت کے ساتھ پیش کر دی گئی ہے۔ News
المعجم الأوسط سے متعلقہ
تمام کتب
ترقیم شاملہ
عربی
اردو
حدیث کتب میں نمبر سے حدیث تلاش کریں:

المعجم الأوسط میں نمبر سے تلاش کل احادیث (9489)
حدیث نمبر لکھیں:
المعجم الأوسط میں عربی لفظ/الفاظ تلاش کریں
عربی لفظ / الفاظ لکھیں:
المعجم الأوسط میں اردو لفظ/الفاظ تلاش کریں
اردو لفظ / الفاظ لکھیں:
107. مِنْ بَقِيَّةِ مَنْ أَوَّلُ اسْمِهِ مِيمٌ مَنِ اسْمُهُ مُوسَى
میم سے شروع ہونے والے باقی ناموں میں سے ان راویوں کا بیان جن کا نام موسیٰ ہے۔
اظهار التشكيل
حدیث نمبر: 7976
حَدَّثَنَا مُوسَى بْنُ هَارُونَ، نَا مُحَمَّدُ بْنُ عَبْدِ الْوَهَّابِ الْحَارِثِيُّ، نَا عَبْدُ الرَّحْمَنِ بْنُ الْغَسِيلِ، عَنْ أَسِيدِ بْنِ عَلِيٍّ، عَنْ أَبِيهِ عَلِيِّ بْنِ عُبَيْدٍ، عَنْ أَبِي أُسَيْدٍ قَالَ: بَيْنَمَا أَنَا جَالِسٌ عِنْدَ النَّبِيِّ - صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - إِذْ جَاءَهُ رَجُلٌ مِنَ الْأَنْصَارِ، فَقَالَ: يَا رَسُولَ اللهِ، هَلْ بَقِيَ عَلَيَّ مِنْ بِرِّ وَالِدَيَّ شَيْءٌ مِنْ بَعْدِ مَوْتِهِمَا أَبَرُّهُمَا بِهِ؟ قَالَ: نَعَمْ، خِصَالٌ أَرْبَعٌ: الصَّلَاةُ عَلَيْهِمَا، وَالِاسْتِغْفَارُ لَهُمَا، وَإِنْفَاذُ عَهْدِهِمَا بَعْدَ وَفَاتِهِمَا، وَإِكْرَامُ صَدِيقِهِمَا، وَصِلَةُ الرَّحِمِ الَّتِي لَا رَحِمَ لَكَ إِلَّا مِنْ قِبَلِهِمَا.
سیدنا ابو اسید رضی اللہ عنہ بیان کرتے ہیں کہ میں نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم کے پاس بیٹھا تھا کہ انصار کا ایک آدمی آپ صلی اللہ علیہ وسلم کے پاس آیا اور عرض کیا: ”اے اللہ کے رسول! کیا میرے والدین کی وفات کے بعد بھی ان کے ساتھ حسنِ سلوک کی کوئی صورت باقی ہے جس کے ذریعے میں ان کے ساتھ نیکی کروں؟“ آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: ”ہاں، چار باتیں ہیں: ان کے لیے دعائے رحمت کرنا، ان کے لیے استغفار کرنا، ان کی وفات کے بعد ان کے کیے ہوئے وعدوں اور وصیتوں کو پورا کرنا، ان کے دوست کی عزت و تکریم کرنا، اور اس رشتہ داری کو جوڑنا جو تمہاری صرف انہی دونوں کی طرف سے ہے۔“ [المعجم الأوسط/باب الميم/حدیث: 7976]
تخریج الحدیث: «أخرجه ابن حبان فى «صحيحه» برقم: 418، والحاكم فى «المستدرك» برقم: 7353، وأبو داود فى «سننه» برقم: 5142، وابن ماجه فى «سننه» برقم: 3664، والبيهقي فى «السنن الكبرى» برقم: 6994، 7202، وأحمد فى «مسنده» برقم: 16306، والطبراني فى «الكبير» برقم: 592»


Al-Mu‘jam al-Awsat Hadith 7976 in Urdu