🏠 👥 🔍 🧩 🅰️ 📌 ↩️

الحمدللہ ! آج حدیث مبارک کی دو نئی کتب مسند أبي يعلى الموصلي اور المعجم الأوسط اردو عربی سرچ سہولت کے ساتھ پیش کر دی گئی ہے۔ News
المعجم الأوسط سے متعلقہ
تمام کتب
ترقیم شاملہ
عربی
اردو
حدیث کتب میں نمبر سے حدیث تلاش کریں:

المعجم الأوسط میں نمبر سے تلاش کل احادیث (9489)
حدیث نمبر لکھیں:
المعجم الأوسط میں عربی لفظ/الفاظ تلاش کریں
عربی لفظ / الفاظ لکھیں:
المعجم الأوسط میں اردو لفظ/الفاظ تلاش کریں
اردو لفظ / الفاظ لکھیں:
107. مِنْ بَقِيَّةِ مَنْ أَوَّلُ اسْمِهِ مِيمٌ مَنِ اسْمُهُ مُوسَى
میم سے شروع ہونے والے باقی ناموں میں سے ان راویوں کا بیان جن کا نام موسیٰ ہے۔
اظهار التشكيل
حدیث نمبر: 8016
حَدَّثَنَا مُوسَى بْنُ هَارُونَ، نَا سَهْلُ بْنُ عُثْمَانَ، نَا حَفْصُ بْنُ غِيَاثٍ، عَنْ حَجَّاجِ بْنِ أَرْطَاةَ، عَنْ إِبْرَاهِيمَ بْنِ عَبْدِ الرَّحْمَنِ السَّكْسَكِيِّ، عَنْ عَبْدِ اللهِ بْنِ أَبِي أَوْفَى قَالَ: قَالَ أُنَاسٌ مِنَ الْعَرَبِ: يَا رَسُولَ اللهِ، أَسْلَمْنَا وَلَمْ نُقَاتِلْكَ، وَقَاتَلَكَ بَنُو فُلَانٍ، فَأَنْزَلَ اللهُ: يَمُنُّونَ عَلَيْكَ أَنْ أَسْلَمُوا قُلْ لا تَمُنُّوا عَلَيَّ إِسْلامَكُمْ الْآيَةَ.
لَمْ يَرْوِ هَذَا الْحَدِيثَ عَنْ إِبْرَاهِيمَ بْنِ السَّكْسَكِيِّ إِلَّا حَجَّاجٌ، وَلَا عَنْ حَجَّاجٍ إِلَّا حَفْصٌ، تَفَرَّدَ بِهِ سَهْلُ بْنُ عُثْمَانَ.
سیدنا عبداللہ بن ابی اوفیٰ رضی اللہ عنہ بیان کرتے ہیں کہ عرب کے کچھ لوگوں نے کہا: ”اے اللہ کے رسول! ہم نے اسلام قبول کر لیا اور ہم نے آپ سے جنگ نہیں کی، جبکہ فلاں فلاں قبیلے نے آپ سے جنگ کی۔“ تو اللہ تعالیٰ نے یہ آیت نازل فرمائی: ﴿يَمُنُّونَ عَلَيْكَ أَنْ أَسْلَمُوا قُلْ لا تَمُنُّوا عَلَيَّ إِسْلامَكُمْ﴾ ”یہ لوگ آپ پر احسان جتاتے ہیں کہ انہوں نے اسلام قبول کر لیا، آپ کہہ دیجیے کہ مجھ پر اپنے اسلام کا احسان نہ جتاؤ“ آخر آیت تک۔
امام طبرانی رحمہ اللہ فرماتے ہیں: ”اس حدیث کو ابراہیم سکسکی سے حجاج کے سوا کسی نے روایت نہیں کیا، اور حجاج سے حفص کے سوا کسی نے نہیں، اور اس میں سہل بن عثمان منفرد ہیں۔“ [المعجم الأوسط/باب الميم/حدیث: 8016]


Al-Mu‘jam al-Awsat Hadith 8016 in Urdu