🏠 👥 🔍 🧩 🅰️ 📌 ↩️

الحمدللہ ! آج حدیث مبارک کی دو نئی کتب مسند أبي يعلى الموصلي اور المعجم الأوسط اردو عربی سرچ سہولت کے ساتھ پیش کر دی گئی ہے۔ News
المعجم الأوسط سے متعلقہ
تمام کتب
ترقیم شاملہ
عربی
اردو
حدیث کتب میں نمبر سے حدیث تلاش کریں:

المعجم الأوسط میں نمبر سے تلاش کل احادیث (9489)
حدیث نمبر لکھیں:
المعجم الأوسط میں عربی لفظ/الفاظ تلاش کریں
عربی لفظ / الفاظ لکھیں:
المعجم الأوسط میں اردو لفظ/الفاظ تلاش کریں
اردو لفظ / الفاظ لکھیں:
107. مِنْ بَقِيَّةِ مَنْ أَوَّلُ اسْمِهِ مِيمٌ مَنِ اسْمُهُ مُوسَى
میم سے شروع ہونے والے باقی ناموں میں سے ان راویوں کا بیان جن کا نام موسیٰ ہے۔
اظهار التشكيل
حدیث نمبر: 8039
حَدَّثَنَا مُوسَى بْنُ هَارُونَ، نَا مُحَمَّدُ بْنُ بَكَّارٍ، ثَنَا يُوسُفُ بْنُ الْمَاجِشُونِ، عَنْ أَبِيهِ، عَنْ عَبْدِ الرَّحْمَنِ بْنِ كَعْبِ بْنِ مَالِكٍ، عَنْ عَائِشَةَ، قَالَتْ: قُلْتُ: يَا رَسُولَ اللهِ، مَنْ أَزْوَاجُكَ فِي الْجَنَّةِ؟ قَالَ: إِنَّكِ مِنْهُنَّ، فَخُيِّلَ إِلَيَّ أَنَّهُ لَمْ يَتَزَوَّجْ بِكْرًا غَيْرِي.
لَمْ يَرْوِ هَذَا الْحَدِيثَ عَنْ عَبْدِ الرَّحْمَنِ بْنِ كَعْبِ بْنِ مَالِكٍ إِلَّا الْمَاجِشُونُ، وَلَا رَوَاهُ عَنِ الْمَاجِشُونِ إِلَّا ابْنُهُ يُوسُفُ، تَفَرَّدَ بِهِ: مُحَمَّدُ بْنُ بَكَّارٍ.
ام المومنین سیدہ عائشہ رضی اللہ عنہا بیان کرتی ہیں کہ میں نے عرض کیا: ”اے اللہ کے رسول! جنت میں آپ صلی اللہ علیہ وسلم کی بیویاں کون کون ہوں گی؟“ آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: ”تم بھی ان میں سے ہو۔“ (سیدہ عائشہ رضی اللہ عنہا کہتی ہیں:) تو مجھے یوں محسوس ہوا کہ آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے میرے سوا کسی کنواری سے شادی نہیں کی۔
امام طبرانی رحمہ اللہ فرماتے ہیں: ”اس حدیث کو عبد الرحمن بن کعب بن مالک سے ماجشون کے علاوہ کسی نے روایت نہیں کیا، اور ماجشون سے ان کے بیٹے یوسف کے علاوہ کسی نے روایت نہیں کیا، اس میں محمد بن بکار منفرد ہیں۔“ [المعجم الأوسط/باب الميم/حدیث: 8039]
تخریج الحدیث: «أخرجه ابن حبان فى «صحيحه» برقم: 7096، والحاكم فى «المستدرك» برقم: 6810، والطبراني فى «الكبير» برقم: 99»


Al-Mu‘jam al-Awsat Hadith 8039 in Urdu