🏠 👥 🔍 🧩 🅰️ 📌 ↩️

الحمدللہ ! آج حدیث مبارک کی دو نئی کتب مسند أبي يعلى الموصلي اور المعجم الأوسط اردو عربی سرچ سہولت کے ساتھ پیش کر دی گئی ہے۔ News
المعجم الأوسط سے متعلقہ
تمام کتب
ترقیم شاملہ
عربی
اردو
حدیث کتب میں نمبر سے حدیث تلاش کریں:

المعجم الأوسط میں نمبر سے تلاش کل احادیث (9489)
حدیث نمبر لکھیں:
المعجم الأوسط میں عربی لفظ/الفاظ تلاش کریں
عربی لفظ / الفاظ لکھیں:
المعجم الأوسط میں اردو لفظ/الفاظ تلاش کریں
اردو لفظ / الفاظ لکھیں:
1. مَنِ اسْمُهُ أَحْمَدُ
ان راویوں کا بیان جن کا نام احمد ہے۔
اظهار التشكيل
حدیث نمبر: 81
حَدَّثَنَا أَحْمَدُ بْنُ يَحْيَى قَالَ: نَا أَبِي يَحْيَى بْنُ خَالِدِ بْنِ حَيَّانَ قَالَ: نَا أَبُو الْمَلِيحِ الْحَسَنُ بْنُ عُمَرَ الرَّقِّيُّ قَالَ: نَا فُرَاتُ بْنُ سَلْمَانَ، عَنْ أَبِي بُرْدَةَ بْنِ أَبِي مُوسَى قَالَ: سَمِعْتُ أَبَا مُوسَى، يَقُولُ: قَالَ رَسُولُ اللهِ - صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ -: يُحْشَرُ النَّاسُ يَوْمَ الْقِيَامَةِ، فَيُنَادِي مُنَادٍ: أَلَيْسَ عَدْلًا مِنِّي أَنْ أُولِيَ كُلَّ قَوْمٍ مَا كَانُوا يَعْبُدُونَ؟ ثُمَّ يُرْفَعُ لَهُمْ آلِهَتُهُمْ، فَيَتَّبِعُونَهَا حَتَّى لَا يَبْقَى أَحَدٌ إِلَّا الْمُؤْمِنُونَ، فَيُقَالُ لَهُمْ: مَا بِكُمْ؟ قَالُوا: مَا نَرَى إِلَهَنَا الَّذِي كُنَّا نَعْبُدُ قَالَ: فَيَتَجَلَّى لَهُمْ - تَبَارَكَ وَتَعَالَى -.
لَمْ يَرْوِ هَذَا الْحَدِيثَ عَنْ فُرَاتِ بْنِ سَلْمَانَ إِلَّا أَبُو الْمَلِيحِ الرَّقِّيُّ.
سیدنا ابوموسیٰ رضی اللہ عنہ سے روایت ہے کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: ”قیامت کے دن لوگوں کو اکٹھا کیا جائے گا، پھر ایک پکارنے والا منادی کرے گا: «أَلَيْسَ عَدْلًا مِنِّي أَنْ أُولِيَ كُلَّ قَوْمٍ مَا كَانُوا يَعْبُدُونَ؟» ”کیا یہ میری طرف سے عدل نہیں ہے کہ میں ہر قوم کو اسی کے سپرد کر دوں جس کی وہ عبادت کرتے تھے؟“ پھر ان کے لیے ان کے معبودوں کو ظاہر کیا جائے گا تو وہ ان کے پیچھے چل پڑیں گے، یہاں تک کہ مومنوں کے سوا کوئی باقی نہیں رہے گا۔ پس ان سے پوچھا جائے گا: ”تمہیں کیا ہوا (کہ تم کہیں نہیں گئے)؟“ وہ عرض کریں گے: ”ہمیں اپنا وہ معبود نظر نہیں آ رہا جس کی ہم عبادت کیا کرتے تھے۔“ آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: ”پھر اللہ تبارک و تعالیٰ ان کے لیے تجلی فرمائے گا۔“
اس حدیث کو فرات بن سلمان رحمہ اللہ سے صرف ابو الملیح الرقی رحمہ اللہ نے ہی روایت کیا ہے۔ [المعجم الأوسط/باب الألف/حدیث: 81]
تخریج الحدیث: «قال الهيثمي: فيه فرات بن السائب وهو ضعيف «مجمع الزوائد ومنبع الفوائد، ج 10، ص 343» »
«أخرجه مسلم فى «صحيحه» برقم: 2767، وابن حبان فى «صحيحه» برقم: 630، وأحمد فى «مسنده» برقم: 19794، 19795، 19869، 19965، 19966، والطيالسي فى «مسنده» برقم: 501، وأبو يعلى فى «مسنده» برقم: 7281، وعبد بن حميد فى «مسنده» برقم: 540، والطبراني فى «الأوسط» برقم: 620، 2359»

الحكم على الحديث:
إسناده ضعيف لضعف فرات بن السائب


Al-Mu‘jam al-Awsat Hadith 81 in Urdu