🏠 👥 🔍 🧩 🅰️ 📌 ↩️

الحمدللہ ! آج حدیث مبارک کی دو نئی کتب مسند أبي يعلى الموصلي اور المعجم الأوسط اردو عربی سرچ سہولت کے ساتھ پیش کر دی گئی ہے۔ News
المعجم الأوسط سے متعلقہ
تمام کتب
ترقیم شاملہ
عربی
اردو
حدیث کتب میں نمبر سے حدیث تلاش کریں:

المعجم الأوسط میں نمبر سے تلاش کل احادیث (9489)
حدیث نمبر لکھیں:
المعجم الأوسط میں عربی لفظ/الفاظ تلاش کریں
عربی لفظ / الفاظ لکھیں:
المعجم الأوسط میں اردو لفظ/الفاظ تلاش کریں
اردو لفظ / الفاظ لکھیں:
107. مِنْ بَقِيَّةِ مَنْ أَوَّلُ اسْمِهِ مِيمٌ مَنِ اسْمُهُ مُوسَى
میم سے شروع ہونے والے باقی ناموں میں سے ان راویوں کا بیان جن کا نام موسیٰ ہے۔
اظهار التشكيل
حدیث نمبر: 8131
حَدَّثَنَا مُوسَى بْنُ هَارُونَ، نَا سَهْلُ بْنُ عُثْمَانَ، ثَنَا حَفْصُ بْنُ غِيَاثٍ، أَنَا مُحَمَّدُ بْنُ عَمْرٍو، عَنْ أَبِي سَلَمَةَ، عَنْ أَبِي هُرَيْرَةَ قَالَ: صَعِدَ رَسُولُ اللهِ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ الْمِنْبَرَ، فَلَمَّا وَضَعَ رِجْلَهُ عَلَى مِرْقَاةٍ قَالَ: I " آمِينَ I "، ثُمَّ صَعِدَ، فَقَالَ: I " آمِينَ I "، ثُمَّ صَعِدَ، فَقَالَ I " آمِينَ I ". فَقَالَ: أَتَانِي جِبْرِيلُ، فَقَالَ: مَنْ أَدْرَكَ شَهْرَ رَمَضَانَ فَمَاتَ فَلَمْ يُغْفَرْ لَهُ، فَأَبْعَدَهُ اللهُ، قُلْتُ: آمِينَ. قَالَ: وَمَنْ أَدْرَكَ أَبَوَيْهِ أَوْ أَحَدَهُمَا فَمَاتَ فَلَمْ يُغْفَرْ لَهُ، فَأَبْعَدَهُ اللهُ، قُلْتُ: آمِينَ. قَالَ: وَمَنْ ذُكِرْتَ عِنْدَهُ فَلَمْ يُصَلِّ عَلَيْكَ، فَأَبْعَدَهُ اللهُ، قُلْتُ: آمِينَ لَمْ يَرْوِ هَذَا الْحَدِيثَ عَنْ مُحَمَّدِ بْنِ عَمْرٍو إِلَّا حَفْصٌ، تَفَرَّدَ بِهِ: سَهْلُ بْنُ عُثْمَانَ.
سیدنا ابو ہریرہ رضی اللہ عنہ سے روایت ہے کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم منبر پر چڑھے، جب آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے پہلی سیڑھی پر قدم رکھا تو فرمایا: «آمِينَ» ”اے اللہ! قبول فرما۔“ پھر اوپر چڑھے تو فرمایا: «آمِينَ» پھر چڑھے تو فرمایا: «آمِينَ» پھر آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: ”میرے پاس جبریل علیہ السلام آئے اور کہا: ”جس نے رمضان کا مہینہ پایا اور مر گیا اور اس کی مغفرت نہ ہوئی، اللہ اسے (اپنی رحمت سے) دور کر دے۔“ میں نے کہا: «آمِينَ» ۔ پھر انہوں نے کہا: ”اور جس نے اپنے والدین یا ان میں سے کسی ایک کو پایا اور مر گیا اور اس کی مغفرت نہ ہوئی، اللہ اسے دور کر دے۔“ میں نے کہا: «آمِينَ» ۔ پھر کہا: ”اور جس کے پاس آپ صلی اللہ علیہ وسلم کا ذکر کیا جائے اور وہ آپ صلی اللہ علیہ وسلم پر درود نہ بھیجے، اللہ اسے دور کر دے۔“ میں نے کہا: «آمِينَ» ۔“
امام طبرانی رحمہ اللہ فرماتے ہیں: ”اس حدیث کو محمد بن عمرو سے حفص کے سوا کسی نے روایت نہیں کیا، اور اس میں سہل بن عثمان منفرد ہیں۔“ [المعجم الأوسط/باب الميم/حدیث: 8131]
تخریج الحدیث: «أخرجه مسلم فى «صحيحه» برقم: 2551، وابن خزيمة فى «صحيحه» برقم: 1888، وابن حبان فى «صحيحه» برقم: 907، 908، والحاكم فى «المستدرك» برقم: 2023، والترمذي فى «جامعه» برقم: 3545، والبيهقي فى «السنن الكبرى» برقم: 8596، وأحمد فى «مسنده» برقم: 7568، 8676، وأبو يعلى فى «مسنده» برقم: 5922، والبزار فى «مسنده» برقم: 8116، 8465، وابن حجر فى «المطالب العالية» برقم: 2541 / 1، 2541 / 2، 3329، والطبراني فى «الأوسط» برقم: 8994»


Al-Mu‘jam al-Awsat Hadith 8131 in Urdu