🏠 👥 🔍 🧩 🅰️ 📌 ↩️

الحمدللہ ! آج حدیث مبارک کی دو نئی کتب مسند أبي يعلى الموصلي اور المعجم الأوسط اردو عربی سرچ سہولت کے ساتھ پیش کر دی گئی ہے۔ News
المعجم الأوسط سے متعلقہ
تمام کتب
ترقیم شاملہ
عربی
اردو
حدیث کتب میں نمبر سے حدیث تلاش کریں:

المعجم الأوسط میں نمبر سے تلاش کل احادیث (9489)
حدیث نمبر لکھیں:
المعجم الأوسط میں عربی لفظ/الفاظ تلاش کریں
عربی لفظ / الفاظ لکھیں:
المعجم الأوسط میں اردو لفظ/الفاظ تلاش کریں
اردو لفظ / الفاظ لکھیں:
107. مِنْ بَقِيَّةِ مَنْ أَوَّلُ اسْمِهِ مِيمٌ مَنِ اسْمُهُ مُوسَى
میم سے شروع ہونے والے باقی ناموں میں سے ان راویوں کا بیان جن کا نام موسیٰ ہے۔
اظهار التشكيل
حدیث نمبر: 8133
حَدَّثَنَا مُوسَى بْنُ هَارُونَ، نَا شَيْبَانُ بْنُ فَرُّوخَ، نَا عُبَيْدُ اللهِ بْنُ مُحَمَّدٍ يَعْنِي ابْنَ عَائِشَةَ، نَا يَحْيَى بْنُ أَبِي الْحَجَّاجِ، عَنْ أَبِي سِنَانٍ، عَنْ رَجَاءِ بْنِ حَيْوَةَ قَالَ: سَمِعْتُ مَسْلَمَةَ بْنَ مَخْلَدٍ، يَقُولُ: بَيْنَا أَنَا عَلَى مِصْرَ إِذْ أَتَى الْآذِنُ الْبَوَّابُ، فَقَالَ: إِنَّ أَعْرَابِيًّا عَلَى بَعِيرٍ عَلَى الْبَابِ يَسْتَأْذِنُ، فَقُلْتُ: مَنْ أَنْتَ؟ قَالَ: جَابِرُ بْنُ عَبْدِ اللهِ الْأَنْصَارِيُّ قَالَ: فَأَشْرَفْتُ عَلَيْهِ، فَقُلْتُ: أَنْزِلُ إِلَيْكَ أَوْ تَصْعَدُ؟ قَالَ: لَا تَنْزِلُ وَلَا أَصْعَدُ، حَدِيثٌ بَلَغَنِي أَنَّكَ تَرْوِيهِ عَنِ النَّبِيِّ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ فِي سِتْرِ الْمُؤْمِنِ، جِئْتُ أَسْمَعُهُ. قُلْتُ: سَمِعْتُ النَّبِيَّ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ يَقُولُ: مَنْ سَتَرَ عَلَى مُؤْمِنٍ فَكَأَنَّمَا أَحْيَا مَوْءُودَةً فَضَرَبَ بَعِيرَهُ رَاجِعًا.
لَمْ يَرْوِ هَذَا الْحَدِيثَ عَنْ رَجَاءِ بْنِ حَيْوَةَ إِلَّا أَبُو سِنَانٍ، تَفَرَّدَ بِهِ: ابْنُ عَائِشَةَ.
رجاء بن حیوہ رحمہ اللہ بیان کرتے ہیں کہ میں نے مسلمہ بن مخلد کو یہ کہتے سنا: ”جب میں مصر کا گورنر تھا تو ایک مرتبہ دربان آیا اور کہنے لگا: ایک دیہاتی اونٹ پر سوار دروازے پر کھڑا اندر آنے کی اجازت مانگ رہا ہے۔ میں نے پوچھا: تم کون ہو؟ اس نے کہا: میں جابر بن عبداللہ انصاری ہوں۔“ مسلمہ کہتے ہیں: ”میں نے اوپر سے ان کی طرف جھانکا اور کہا: کیا میں آپ کے پاس نیچے آؤں یا آپ اوپر تشریف لائیں گے؟“ سیدنا جابر رضی اللہ عنہما نے فرمایا: ”نہ تم نیچے آؤ اور نہ میں اوپر آتا ہوں۔ مجھے معلوم ہوا ہے کہ تم مومن کی پردہ پوشی کے بارے میں نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم سے ایک حدیث روایت کرتے ہو، میں وہی سننے آیا ہوں۔“ میں نے کہا: ”میں نے نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم کو فرماتے ہوئے سنا: ”جس نے کسی مومن کی پردہ پوشی کی تو گویا اس نے کسی زندہ درگور کی ہوئی بچی کو زندگی بخش دی۔““ (یہ سن کر) سیدنا جابر رضی اللہ عنہما نے اپنا اونٹ موڑا اور واپس چل دیے۔
امام طبرانی رحمہ اللہ فرماتے ہیں: ”رجاء بن حیوہ سے یہ حدیث صرف ابو سنان نے روایت کی ہے، اور اس میں ابن عائشہ منفرد ہیں۔“ [المعجم الأوسط/باب الميم/حدیث: 8133]
تخریج الحدیث: «قال الهيثمي: فيه أبو سنان القسملي وثقه ابن حبان وابن خراش في رواية وضعفه أحمد والبخاري ويحيى بن معين «مجمع الزوائد ومنبع الفوائد، ج 1، ص 134» »
«أخرجه الطبراني فى «الأوسط» برقم: 4992، 6152، 8085»

الحكم على الحديث:
إسناده ضعيف لضعف أبي سنان القسملي


Al-Mu‘jam al-Awsat Hadith 8133 in Urdu