🏠 👥 🔍 🧩 🅰️ 📌 ↩️

الحمدللہ ! آج حدیث مبارک کی دو نئی کتب مسند أبي يعلى الموصلي اور المعجم الأوسط اردو عربی سرچ سہولت کے ساتھ پیش کر دی گئی ہے۔ News
المعجم الأوسط سے متعلقہ
تمام کتب
ترقیم شاملہ
عربی
اردو
حدیث کتب میں نمبر سے حدیث تلاش کریں:

المعجم الأوسط میں نمبر سے تلاش کل احادیث (9489)
حدیث نمبر لکھیں:
المعجم الأوسط میں عربی لفظ/الفاظ تلاش کریں
عربی لفظ / الفاظ لکھیں:
المعجم الأوسط میں اردو لفظ/الفاظ تلاش کریں
اردو لفظ / الفاظ لکھیں:
107. مِنْ بَقِيَّةِ مَنْ أَوَّلُ اسْمِهِ مِيمٌ مَنِ اسْمُهُ مُوسَى
میم سے شروع ہونے والے باقی ناموں میں سے ان راویوں کا بیان جن کا نام موسیٰ ہے۔
اظهار التشكيل
حدیث نمبر: 8320
حَدَّثَنَا مُوسَى بْنُ زَكَرِيَّا، نَا عَمْرُو بْنُ الْحُصَيْنِ، نَا مُحَمَّدُ بْنُ عَبْدِ اللهِ بْنِ عُلَاثَةَ، نَا عُثْمَانُ بْنُ عَطَاءٍ الْخُرَاسَانِيُّ، عَنْ أَبِيهِ، عَنْ مَالِكِ بْنِ يَخَامِرَ، عَنْ لَقِيطِ بْنِ عَامِرٍ أَبِي رَزِينٍ الْعُقَيْلِيِّ قَالَ: قَالَ رَسُولُ اللهِ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ: يَا أَبَا رَزِينٍ، إِنَّ الْمُسْلِمَ إِذَا زَارَ أَخَاهُ الْمُسْلِمَ شَيَّعَهُ سَبْعُونَ أَلْفَ مَلَكٍ يُصَلُّونَ عَلَيْهِ يَقُولُونَ: اللَّهُمَّ كَمَا وَصَلَهُ فِيكَ فَصِلْهُ I ".
لَمْ يَرْوِ هَذَا الْحَدِيثَ عَنْ عَطَاءٍ الْخُرَاسَانِيِّ إِلَّا ابْنُهُ عُثْمَانُ، وَلَا عَنْ عُثْمَانَ إِلَّا ابْنُ عُلَاثَةَ، تَفَرَّدَ بِهِ: عَمْرُو بْنُ الْحُصَيْنِ.
سیدنا لقیط بن عامر ابو رزین عقیلی رضی اللہ عنہ سے روایت ہے کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: ”اے ابو رزین! جب کوئی مسلمان اپنے مسلمان بھائی سے ملاقات کے لیے جاتا ہے تو ستر ہزار فرشتے اس کے ساتھ چلتے ہیں، وہ اس کے لیے دعائے رحمت کرتے ہیں اور کہتے ہیں:“ «اللَّهُمَّ كَمَا وَصَلَهُ فِيكَ فَصِلْهُ» ”(اے اللہ! جس طرح اس نے تیری رضا کی خاطر (اپنے بھائی سے) صلہ رحمی اور تعلق جوڑا، تو بھی اس سے اپنا تعلق جوڑ لے۔)“
امام طبرانی رحمہ اللہ فرماتے ہیں: ”اس حدیث کو عطاء خراسانی سے ان کے بیٹے عثمان کے سوا کسی نے روایت نہیں کیا، اور عثمان سے ابن علاثہ کے سوا کسی نے روایت نہیں کیا، اس میں عمرو بن حصین منفرد ہیں۔“ [المعجم الأوسط/باب الميم/حدیث: 8320]
تخریج الحدیث: «قال الهيثمي: وفيه عمرو بن الحصن وهو متروك «مجمع الزوائد ومنبع الفوائد، ج 8، ص 173» »

الحكم على الحديث:
إسناده ضعيف جدًّا، فيه عمرو بن الحصين متروك


Al-Mu‘jam al-Awsat Hadith 8320 in Urdu