🏠 👥 🔍 🧩 🅰️ 📌 ↩️

الحمدللہ ! آج حدیث مبارک کی دو نئی کتب مسند أبي يعلى الموصلي اور المعجم الأوسط اردو عربی سرچ سہولت کے ساتھ پیش کر دی گئی ہے۔ News
المعجم الأوسط سے متعلقہ
تمام کتب
ترقیم شاملہ
عربی
اردو
حدیث کتب میں نمبر سے حدیث تلاش کریں:

المعجم الأوسط میں نمبر سے تلاش کل احادیث (9489)
حدیث نمبر لکھیں:
المعجم الأوسط میں عربی لفظ/الفاظ تلاش کریں
عربی لفظ / الفاظ لکھیں:
المعجم الأوسط میں اردو لفظ/الفاظ تلاش کریں
اردو لفظ / الفاظ لکھیں:
107. مِنْ بَقِيَّةِ مَنْ أَوَّلُ اسْمِهِ مِيمٌ مَنِ اسْمُهُ مُوسَى
میم سے شروع ہونے والے باقی ناموں میں سے ان راویوں کا بیان جن کا نام موسیٰ ہے۔
اظهار التشكيل
حدیث نمبر: 8325
حَدَّثَنَا مُوسَى بْنُ زَكَرِيَّا، نَا مُحَمَّدُ بْنُ يَحْيَى الْأَزْدِيُّ، نَا دَاوُدُ بْنُ الْمُحَبَّرِ، نَا الْمُحَبَّرُ بْنُ قَحْذَمٍ، عَنْ مُعَاوِيَةَ بْنِ قُرَّةَ، عَنْ أَبِيهِ قَالَ: قَالَ رَسُولُ اللهِ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ: لَتُمْلَأَنَّ الْأَرْضُ جَوْرًا وَظُلْمًا، فَإِذَا مُلِئَتْ جَوْرًا وَظُلْمًا بَعَثَ اللهُ رَجُلًا اسْمُهُ اسْمِي، يَمْلَؤُهَا قِسْطًا وَعَدْلًا كَمَا مُلِئَتْ جَوْرًا وَظُلْمًا I ".
لَمْ يَرْوِ هَذَا الْحَدِيثَ عَنْ مُعَاوِيَةَ بْنِ قُرَّةَ عَنْ أَبِيهِ إِلَّا الْمُحَبَّرُ بْنُ قَحْذَمٍ، تَفَرَّدَ بِهِ: دَاوُدُ بْنُ الْمُحَبَّرِ، وَرَوَاهُ مَعْمَرٌ عَنْ أَبِي هَارُونَ الْعَبْدِيِّ، عَنْ مُعَاوِيَةَ بْنِ قُرَّةَ عَنْ أَبِي سَعِيدٍ.
سیدنا قرہ بن ایاس رضی اللہ عنہ سے روایت ہے کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: ”زمین ضرور ظلم و جور سے بھر دی جائے گی، پھر جب وہ ظلم و جور سے بھر چکی ہوگی تو اللہ تعالیٰ ایک ایسے شخص کو مبعوث فرمائے گا جس کا نام میرے نام پر ہوگا، وہ اسے عدل و انصاف سے بھر دے گا جس طرح وہ ظلم و جور سے بھر چکی تھی۔“
امام طبرانی رحمہ اللہ فرماتے ہیں: ”اس حدیث کو معاویہ بن قرہ رحمہ اللہ سے، انہوں نے اپنے والد سے، صرف محبر بن قحذم نے روایت کیا ہے، اور اس میں داؤد بن محبر منفرد ہیں۔ اور اسے معمر نے ابو ہارون عبدی کے واسطے سے معاویہ بن قرہ رحمہ اللہ سے، انہوں نے سیدنا ابو سعید رضی اللہ عنہ سے روایت کیا ہے۔“ [المعجم الأوسط/باب الميم/حدیث: 8325]
تخریج الحدیث: «أخرجه البزار فى «مسنده» برقم: 3320، 3323، وابن حجر فى «المطالب العالية» برقم: 4485 / 1، 4485 / 2، والطبراني فى «الكبير» برقم: 68»


Al-Mu‘jam al-Awsat Hadith 8325 in Urdu