🏠 👥 🔍 🧩 🅰️ 📌 ↩️

الحمدللہ ! آج حدیث مبارک کی دو نئی کتب مسند أبي يعلى الموصلي اور المعجم الأوسط اردو عربی سرچ سہولت کے ساتھ پیش کر دی گئی ہے۔ News
المعجم الأوسط سے متعلقہ
تمام کتب
ترقیم شاملہ
عربی
اردو
حدیث کتب میں نمبر سے حدیث تلاش کریں:

المعجم الأوسط میں نمبر سے تلاش کل احادیث (9489)
حدیث نمبر لکھیں:
المعجم الأوسط میں عربی لفظ/الفاظ تلاش کریں
عربی لفظ / الفاظ لکھیں:
المعجم الأوسط میں اردو لفظ/الفاظ تلاش کریں
اردو لفظ / الفاظ لکھیں:
107. مِنْ بَقِيَّةِ مَنْ أَوَّلُ اسْمِهِ مِيمٌ مَنِ اسْمُهُ مُوسَى
میم سے شروع ہونے والے باقی ناموں میں سے ان راویوں کا بیان جن کا نام موسیٰ ہے۔
اظهار التشكيل
حدیث نمبر: 8342
حَدَّثَنَا مُوسَى بْنُ زَكَرِيَّا، نَا بِشْرُ بْنُ مُعَاذٍ الْعَقَدِيُّ، نَا يَحْيَى بْنُ أَبِي عَطَاءٍ، عَنْ عِكْرِمَةَ بْنِ عَمَّارٍ، عَنْ سَالِمٍ، عَنْ أَبِيهِ قَالَ: قَالَ رَسُولُ اللهِ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ: إِنَّ تَبَسُّمَكَ فِي وَجْهِ أَخِيكَ صَدَقَةٌ، وَإِمَاطَتَكَ الْأَذَى عَنِ الطَّرِيقِ يُكْتَبُ لَكَ صَدَقَةٌ، وَإِنَّ إِفْرَاغَكَ فِي دَلْوِ أَخِيكَ صَدَقَةٌ، وَأَمْرَكَ بِالْمَعْرُوفِ وَنَهْيَكَ عَنِ الْمُنْكَرِ لَكَ صَدَقَةٌ، وَإِرْشَادَكَ الضَّالَّةَ صَدَقَةٌ I ".
لَمْ يَرْوِ هَذَا الْحَدِيثَ عَنْ عِكْرِمَةَ بْنِ عَمَّارٍ، عَنْ سَالِمٍ إِلَّا ابْنُ أَبِي عَطَاءٍ، تَفَرَّدَ بِهِ: بِشْرُ بْنُ مُعَاذٍ I "
وَرَوَاهُ النَّاسُ: عَنْ عِكْرِمَةَ بْنِ عَمَّارٍ، عَنْ مَالِكِ بْنِ زَيْدٍ، عَنْ أَبِيهِ، عَنْ أَبِي ذَرٍّ.
سیدنا عبداللہ بن عمر رضی اللہ عنہما سے روایت ہے کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: ”تمہارا اپنے بھائی کے سامنے مسکرانا صدقہ ہے، تمہارا راستے سے تکلیف دہ چیز ہٹانا تمہارے لیے صدقہ لکھا جاتا ہے، تمہارا اپنے بھائی کے ڈول میں پانی انڈیل دینا صدقہ ہے، تمہارا نیکی کا حکم دینا اور برائی سے روکنا تمہارے لیے صدقہ ہے، اور تمہارا کسی بھٹکے ہوئے کو راستہ بتانا صدقہ ہے۔“
امام طبرانی رحمہ اللہ فرماتے ہیں: ”اس حدیث کو عکرمہ بن عمار سے، انہوں نے سالم سے صرف ابن ابی عطاء نے روایت کیا ہے، اور اس میں بشر بن معاذ منفرد ہیں۔“
”جبکہ لوگوں نے اسے عکرمہ بن عمار سے، انہوں نے مالک بن زید سے، انہوں نے اپنے والد سے، انہوں نے سیدنا ابوذر رضی اللہ عنہ سے روایت کیا ہے۔“ [المعجم الأوسط/باب الميم/حدیث: 8342]
تخریج الحدیث: «قال الهيثمي: فيه يحيى بن أبي عطاء وهو مجهول «مجمع الزوائد ومنبع الفوائد، ج 3، ص 135» »
«أخرجه البزار فى «مسنده» برقم: 6096»

الحكم على الحديث:
إسناده ضعيف، فيه يحيى بن أبي عطاء مجهول


Al-Mu‘jam al-Awsat Hadith 8342 in Urdu