🏠 👥 🔍 🧩 🅰️ 📌 ↩️

الحمدللہ ! آج حدیث مبارک کی دو نئی کتب مسند أبي يعلى الموصلي اور المعجم الأوسط اردو عربی سرچ سہولت کے ساتھ پیش کر دی گئی ہے۔ News
المعجم الأوسط سے متعلقہ
تمام کتب
ترقیم شاملہ
عربی
اردو
حدیث کتب میں نمبر سے حدیث تلاش کریں:

المعجم الأوسط میں نمبر سے تلاش کل احادیث (9489)
حدیث نمبر لکھیں:
المعجم الأوسط میں عربی لفظ/الفاظ تلاش کریں
عربی لفظ / الفاظ لکھیں:
المعجم الأوسط میں اردو لفظ/الفاظ تلاش کریں
اردو لفظ / الفاظ لکھیں:
1. مَنِ اسْمُهُ أَحْمَدُ
ان راویوں کا بیان جن کا نام احمد ہے۔
اظهار التشكيل
حدیث نمبر: 835
حَدَّثَنَا أَحْمَدُ بْنُ يَحْيَى الْحُلْوَانِيُّ قَالَ: نَا مُصْعَبُ بْنُ عَبْدِ اللهِ الزُّبَيْرِيُّ قَالَ: حَدَّثَنِي أَبِي، عَنْ قُدَامَةَ بْنِ إِبْرَاهِيمَ بْنِ مُحَمَّدِ بْنِ حَاطِبٍ الْجُمَحِيِّ. قَالَ: حَضَرْتُ الْحَجَّاجَ بْنَ يُوسُفَ يَضْرِبُ الْعَبَّاسَ بْنَ سَهْلِ بْنِ سَعْدٍ السَّاعِدِيَّ فِي أَمْرِ ابْنِ الزُّبَيْرِ، فَطَلَعَ أَبُوهُ سَهْلٌ فِي إِزَارٍ وَرِدَاءٍ، فَصَاحَ بِالْحَجَّاجِ: أَلَا تَحْفَظُ فِينَا وَصِيَّةَ رَسُولِ اللهِ؟ فَقَالَ: وَمَا أَوْصَى رَسُولُ اللهِ فِيكُمْ؟ قَالَ: أَوْصَى: أَنْ I " يُحْسَنَ إِلَى مُحْسِنِ الْأَنْصَارِ، وَيُعْفَى عَنْ مُسِيئِهِمْ فَأَرْسَلَهُ.
لَمْ يَرْوِ هَذَا الْحَدِيثَ عَنْ قُدَامَةَ بْنِ إِبْرَاهِيمَ إِلَّا عَبْدُ اللهِ بْنُ مُصْعَبٍ، تَفَرَّدَ بِهِ: ابْنُهُ مُصْعَبٌ.
قدامہ بن ابراہیم بن محمد بن حاطب الجمحی رحمہ اللہ بیان کرتے ہیں کہ: ”میں حجاج بن یوسف کے پاس حاضر تھا جب وہ سیدنا عبداللہ بن زبیر رضی اللہ عنہما کے معاملے میں عباس بن سہل بن سعد ساعدی رحمہ اللہ کو مار رہا تھا، اتنے میں ان کے والد سیدنا سہل رضی اللہ عنہ ایک تہبند اور چادر اوڑھے ہوئے نمودار ہوئے اور حجاج کو پکار کر کہا: ”کیا تم ہمارے بارے میں رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کی وصیت کا لحاظ نہیں رکھتے؟“ اس نے پوچھا: ”رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے آپ لوگوں کے بارے میں کیا وصیت فرمائی تھی؟“ انہوں نے فرمایا: ”آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے وصیت فرمائی تھی کہ: «يُحْسَنَ إِلَى مُحْسِنِ الْأَنْصَارِ، وَيُعْفَى عَنْ مُسِيئِهِمْ» ”انصار کے نیکوکاروں کے ساتھ حسنِ سلوک کیا جائے اور ان کے خطاکاروں سے درگزر کیا جائے۔“ تو حجاج نے انہیں رہا کر دیا۔“
اس حدیث کو قدامہ بن ابراہیم رحمہ اللہ سے صرف عبداللہ بن مصعب رحمہ اللہ نے روایت کیا ہے، جس میں ان کے بیٹے مصعب رحمہ اللہ منفرد ہیں۔ [المعجم الأوسط/باب الألف/حدیث: 835]
تخریج الحدیث: «أخرجه ابن حبان فى «صحيحه» برقم: 7287، والحاكم فى «المستدرك» برقم: 6501، وأبو يعلى فى «مسنده» برقم: 7532، وابن حجر فى «المطالب العالية» برقم: 4139، والطبراني فى «الكبير» برقم: 5719، 6028»


Al-Mu‘jam al-Awsat Hadith 835 in Urdu