🏠 👥 🔍 🧩 🅰️ 📌 ↩️

الحمدللہ ! آج حدیث مبارک کی دو نئی کتب مسند أبي يعلى الموصلي اور المعجم الأوسط اردو عربی سرچ سہولت کے ساتھ پیش کر دی گئی ہے۔ News
المعجم الأوسط سے متعلقہ
تمام کتب
ترقیم شاملہ
عربی
اردو
حدیث کتب میں نمبر سے حدیث تلاش کریں:

المعجم الأوسط میں نمبر سے تلاش کل احادیث (9489)
حدیث نمبر لکھیں:
المعجم الأوسط میں عربی لفظ/الفاظ تلاش کریں
عربی لفظ / الفاظ لکھیں:
المعجم الأوسط میں اردو لفظ/الفاظ تلاش کریں
اردو لفظ / الفاظ لکھیں:
107. مِنْ بَقِيَّةِ مَنْ أَوَّلُ اسْمِهِ مِيمٌ مَنِ اسْمُهُ مُوسَى
میم سے شروع ہونے والے باقی ناموں میں سے ان راویوں کا بیان جن کا نام موسیٰ ہے۔
اظهار التشكيل
حدیث نمبر: 8504
حَدَّثَنَا مُعَاذٌ قَالَ: نَا شَاذٌّ قَالَ: نَا هَاشِمٌ، عَنْ كِنَانَةَ، عَنْ صَفِيَّةَ، قَالَتْ: دَخَلَ عَلَيَّ رَسُولُ اللهِ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ وَبَيْنَ يَدَيَّ أَرْبَعَةُ آلَافِ نَوَاةٍ أُسَبِّحُ بِهِنَّ، فَقَالَ: I " يَا بِنْتَ حُيَيٍّ، مَا هَذَا؟ I " قُلْتُ: أُسَبِّحُ فِيهِ، قَالَ: I " قَدْ سَبَّحْتُ مُنْذُ قُمْتُ عَلَى رَأْسِكَ أَكْثَرَ مِنْ هَذَا I "، فَقُلْتُ: عَلِّمْنِي يَا رَسُولَ اللهِ، فَقَالَ: قُولِي: سُبْحَانَ اللهِ عَدَدَ مَا خَلَقَ مِنْ شَيْءٍ.
لَمْ يَرْوِ هَذِهِ الْأَحَادِيثَ عَنْ كِنَانَةَ، عَنْ صَفِيَّةَ إِلَّا هَاشِمُ بْنُ سَعِيدٍ الْكُوفِيُّ، تَفَرَّدَ بِهَا: شَاذٌّ.
ام المومنین سیدہ صفیہ رضی اللہ عنہا بیان کرتی ہیں: ”رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم میرے پاس تشریف لائے تو میرے سامنے چار ہزار گٹھلیاں پڑی تھیں جن پر میں تسبیح پڑھ رہی تھی۔ آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: ”اے حیی کی بیٹی! یہ کیا ہے؟“ میں نے عرض کیا: ”میں ان پر تسبیح پڑھ رہی ہوں۔“ آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: ”جب سے میں تمہارے پاس کھڑا ہوا ہوں، میں نے اس سے کہیں زیادہ تسبیح پڑھ لی ہے۔“ میں نے عرض کیا: ”اے اللہ کے رسول! مجھے (بھی) سکھا دیجیے۔“ آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: ”یوں کہو: «سُبْحَانَ اللهِ عَدَدَ مَا خَلَقَ مِنْ شَيْءٍ» ”اللہ پاک ہے، اس کی مخلوق میں سے ہر چیز کی تعداد کے برابر۔““
امام طبرانی رحمہ اللہ فرماتے ہیں: ”ان احادیث کو کنانہ سے، انہوں نے سیدہ صفیہ رضی اللہ عنہا سے، ہاشم بن سعید کوفی کے سوا کسی نے روایت نہیں کیا، ان میں شاذ (بن فیاض) منفرد ہیں۔“ [المعجم الأوسط/باب الميم/حدیث: 8504]
تخریج الحدیث: «أخرجه الحاكم فى «المستدرك» برقم: 2015، والترمذي فى «جامعه» برقم: 3554، وأبو يعلى فى «مسنده» برقم: 7118، والطبراني فى «الكبير» برقم: 195، والطبراني فى «الأوسط» برقم: 5472»


Al-Mu‘jam al-Awsat Hadith 8504 in Urdu