🏠 👥 🔍 🧩 🅰️ 📌 ↩️

الحمدللہ ! آج حدیث مبارک کی دو نئی کتب مسند أبي يعلى الموصلي اور المعجم الأوسط اردو عربی سرچ سہولت کے ساتھ پیش کر دی گئی ہے۔ News
المعجم الأوسط سے متعلقہ
تمام کتب
ترقیم شاملہ
عربی
اردو
حدیث کتب میں نمبر سے حدیث تلاش کریں:

المعجم الأوسط میں نمبر سے تلاش کل احادیث (9489)
حدیث نمبر لکھیں:
المعجم الأوسط میں عربی لفظ/الفاظ تلاش کریں
عربی لفظ / الفاظ لکھیں:
المعجم الأوسط میں اردو لفظ/الفاظ تلاش کریں
اردو لفظ / الفاظ لکھیں:
107. مِنْ بَقِيَّةِ مَنْ أَوَّلُ اسْمِهِ مِيمٌ مَنِ اسْمُهُ مُوسَى
میم سے شروع ہونے والے باقی ناموں میں سے ان راویوں کا بیان جن کا نام موسیٰ ہے۔
اظهار التشكيل
حدیث نمبر: 8511
حَدَّثَنَا مُعَاذٌ قَالَ: نَا مَالِكُ بْنُ عَبْدِ الْوَاحِدِ قَالَ: نَا مُعْتَمِرُ بْنُ سُلَيْمَانَ قَالَ: سَمِعْتُ الْحَجَّاجَ بْنَ أَرْطَاةَ، يُحَدِّثُ، عَنْ عَبْدِ الْمَلِكِ بْنِ عُمَيْرٍ، عَنْ مُوسَى بْنِ طَلْحَةَ، عَنْ أَبِي هُرَيْرَةَ قَالَ: لَمَّا أَنْزَلَ اللهُ عَلَى نَبِيِّهِ: وَأَنْذِرْ عَشِيرَتَكَ الأَقْرَبِينَ قَالَ نَبِيُّ اللهِ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ: يَا مَعْشَرَ قُرَيْشٍ، أَنْقِذُوا أَنْفُسَكُمْ مِنَ النَّارِ، يَا مَعْشَرَ بَنِي عَبْدِ مَنَافٍ، أَنْقِذُوا أَنْفُسَكُمْ مِنَ النَّارِ، يَا مَعْشَرَ بَنِي كَعْبِ بْنِ لُؤَيٍّ، أَنْقِذُوا أَنْفُسَكُمْ مِنَ النَّارِ، يَا مَعْشَرَ بَنِي هَاشِمٍ، أَنْقِذُوا أَنْفُسَكُمْ مِنَ النَّارِ، يَا فَاطِمَةُ بِنْتَ مُحَمَّدٍ، أَنْقِذِي نَفْسَكِ مِنَ النَّارِ، لَا أَمْلِكُ لَكِ مِنَ اللهِ شَيْئًا، إِلَّا أَنَّ لَكُمْ رَحِمًا وَأَبُلُّهَا بِبَلَالِهَا.
لَمْ يَرْوِ هَذَا الْحَدِيثَ عَنِ الْحَجَّاجِ إِلَّا مُعْتَمِرٌ.
سیدنا ابوہریرہ رضی اللہ عنہ سے روایت ہے کہ جب اللہ تعالیٰ نے اپنے نبی صلی اللہ علیہ وسلم پر یہ آیت نازل فرمائی: ﴿وَأَنْذِرْ عَشِيرَتَكَ الْأَقْرَبِينَ﴾ ”اور اپنے قریب ترین رشتہ داروں کو ڈرائیے۔“ تو اللہ کے نبی صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: ”اے گروہِ قریش! اپنے آپ کو جہنم کی آگ سے بچا لو۔ اے بنو عبد مناف! اپنے آپ کو جہنم کی آگ سے بچا لو۔ اے بنو کعب بن لؤی! اپنے آپ کو جہنم کی آگ سے بچا لو۔ اے بنو ہاشم! اپنے آپ کو جہنم کی آگ سے بچا لو۔ اے فاطمہ بنتِ محمد! اپنے آپ کو جہنم کی آگ سے بچا لو، میں اللہ کے ہاں تمہارے لیے کسی چیز کا اختیار نہیں رکھتا، البتہ تمہارے ساتھ قرابت کا ایک رشتہ ہے اور میں اسے اس کی تری سے سیراب رکھوں گا (یعنی صلہ رحمی کے ذریعے اسے تر و تازہ رکھوں گا)۔“
امام طبرانی رحمہ اللہ فرماتے ہیں: ”اس حدیث کو حجاج سے معتمر کے سوا کسی نے روایت نہیں کیا۔“ [المعجم الأوسط/باب الميم/حدیث: 8511]
تخریج الحدیث: «أخرجه البخاري فى «صحيحه» برقم: 2752، 2753، 3527، 4771، ومسلم فى «صحيحه» برقم: 204، 206، وابن حبان فى «صحيحه» برقم: 646، 6549، والنسائي فى «المجتبى» برقم: 3646 / 1، 3649 / 4، 3648 / 3، والنسائي فى «السنن الكبرى» برقم: 6438، 6441، 6440، 11313، والترمذي فى «جامعه» برقم: 3185، 3185 (م)، والدارمي فى «مسنده» برقم: 2774، والبيهقي فى «السنن الكبرى» برقم: 12772، وأحمد فى «مسنده» برقم: 8518، 8720، 8848، 8847، 9300، 9927، 10876، وأبو يعلى فى «مسنده» برقم: 6327، والبزار فى «مسنده» برقم: 7676، 8016، 8130، 8131، 9699، 9700، والطحاوي فى «شرح معاني الآثار» برقم: 5388، 5390، 5391، 7399، 7401، 7402»


Al-Mu‘jam al-Awsat Hadith 8511 in Urdu