🏠 👥 🔍 🧩 🅰️ 📌 ↩️

الحمدللہ ! آج حدیث مبارک کی دو نئی کتب مسند أبي يعلى الموصلي اور المعجم الأوسط اردو عربی سرچ سہولت کے ساتھ پیش کر دی گئی ہے۔ News
المعجم الأوسط سے متعلقہ
تمام کتب
ترقیم شاملہ
عربی
اردو
حدیث کتب میں نمبر سے حدیث تلاش کریں:

المعجم الأوسط میں نمبر سے تلاش کل احادیث (9489)
حدیث نمبر لکھیں:
المعجم الأوسط میں عربی لفظ/الفاظ تلاش کریں
عربی لفظ / الفاظ لکھیں:
المعجم الأوسط میں اردو لفظ/الفاظ تلاش کریں
اردو لفظ / الفاظ لکھیں:
107. مِنْ بَقِيَّةِ مَنْ أَوَّلُ اسْمِهِ مِيمٌ مَنِ اسْمُهُ مُوسَى
میم سے شروع ہونے والے باقی ناموں میں سے ان راویوں کا بیان جن کا نام موسیٰ ہے۔
اظهار التشكيل
حدیث نمبر: 8519
حَدَّثَنَا مُعَاذٌ قَالَ: نَا مُحَمَّدُ بْنُ أَبِي بَكْرٍ قَالَ: نَا عُمَرُ بْنُ عَلِيٍّ، عَنْ سُفْيَانَ بْنِ حُسَيْنٍ، عَنْ أَبِي بِشْرٍ، عَنْ عَبَّادِ بْنِ شَرَاحِيلَ قَالَ: خَرَجْتُ أَنَا وَعَمِّي إِلَى الْمَدِينَةِ، فَأَصَابَتْنِي مَجَاعَةٌ، فَدَخَلْتُ حَائِطًا، فَإِذَا زَرْعٌ قَدْ أَدْرَكَ، فَجَعَلْتُ أَفْرُكُ وَآكُلُ، فَجَاءَ صَاحِبُ الْحَائِطِ فَضَرَبَنِي وَأَخَذَ كِسَائِي، فَشَكَوْتُهُ إِلَى النَّبِيِّ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ، فَقَالَ: مَا أَطْعَمْتَهُ إِذْ كَانَ جَائِعًا، وَلَا أَدَّبْتَهُ إِذْ كَانَ جَاهِلًا، ارْدُدْ عَلَيْهِ كِسَاءَهُ.
لَمْ يَرْوِ هَذَا الْحَدِيثَ عَنْ سُفْيَانَ بْنِ حُسَيْنٍ إِلَّا عُمَرُ بْنُ عَلِيٍّ I " وَقَالَ سُفْيَانُ بْنُ حُسَيْنٍ: عَنْ أَبِي بِشْرٍ، عَنْ عَبَّادِ بْنِ شَرَاحِيلَ، وَرَوَاهُ شُعْبَةُ: عَنْ أَبِي بِشْرٍ، عَنْ عَبَّادِ بْنِ شَرَاحِيلَ.
سیدنا عباد بن شرحبیل رضی اللہ عنہ بیان کرتے ہیں: ”میں اور میرے چچا مدینہ کی طرف نکلے تو مجھے سخت بھوک لگی۔ میں ایک باغ میں داخل ہوا، وہاں کھیتی پک چکی تھی، میں بالیاں مسل مسل کر کھانے لگا۔ اتنے میں باغ کا مالک آ گیا، اس نے مجھے مارا اور میری چادر چھین لی۔ میں نے نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم سے اس کی شکایت کی تو آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے (اس مالک سے) فرمایا: ”جب یہ بھوکا تھا تو تم نے اسے کھانا نہ کھلایا، اور جب یہ ناواقف تھا تو تم نے اسے (نرمی سے) سمجھایا نہیں، اس کی چادر اسے واپس کر دو۔“
امام طبرانی رحمہ اللہ فرماتے ہیں: ”اس حدیث کو سفیان بن حسین سے عمر بن علی کے سوا کسی نے روایت نہیں کیا۔ سفیان بن حسین نے ”ابو بشر سے، انہوں نے عباد بن شرحبیل سے“ کے طریق سے روایت کیا ہے، اور شعبہ نے بھی اسے ”ابو بشر سے، انہوں نے عباد بن شرحبیل سے“ روایت کیا ہے۔“ [المعجم الأوسط/باب الميم/حدیث: 8519]
تخریج الحدیث: «أخرجه الضياء المقدسي فى «الأحاديث المختارة» برقم: 298، 299، والحاكم فى «المستدرك» برقم: 7275، والنسائي فى «المجتبى» برقم: 5424 / 1، وأبو داود فى «سننه» برقم: 2620، (2/343) [دون رقم في الترقيم المختار] ، وابن ماجه فى «سننه» برقم: 2298، والبيهقي فى «السنن الكبرى» برقم: 19723، وأحمد فى «مسنده» برقم: 17793، والطيالسي فى «مسنده» برقم: 1265، وابن أبي شيبة فى «مصنفه» برقم: 20693»


Al-Mu‘jam al-Awsat Hadith 8519 in Urdu