🏠 👥 🔍 🧩 🅰️ 📌 ↩️

الحمدللہ ! آج حدیث مبارک کی دو نئی کتب مسند أبي يعلى الموصلي اور المعجم الأوسط اردو عربی سرچ سہولت کے ساتھ پیش کر دی گئی ہے۔ News
المعجم الأوسط سے متعلقہ
تمام کتب
ترقیم شاملہ
عربی
اردو
حدیث کتب میں نمبر سے حدیث تلاش کریں:

المعجم الأوسط میں نمبر سے تلاش کل احادیث (9489)
حدیث نمبر لکھیں:
المعجم الأوسط میں عربی لفظ/الفاظ تلاش کریں
عربی لفظ / الفاظ لکھیں:
المعجم الأوسط میں اردو لفظ/الفاظ تلاش کریں
اردو لفظ / الفاظ لکھیں:
107. مِنْ بَقِيَّةِ مَنْ أَوَّلُ اسْمِهِ مِيمٌ مَنِ اسْمُهُ مُوسَى
میم سے شروع ہونے والے باقی ناموں میں سے ان راویوں کا بیان جن کا نام موسیٰ ہے۔
اظهار التشكيل
حدیث نمبر: 8543
حَدَّثَنَا مُعَاذٌ قَالَ: نَا عَلِيُّ بْنُ مُيَسَّرٍ قَالَ: نَا أَبُو دَاوُدَ، عَنْ أَبِي عَامِرٍ الْخَزَّازِ، عَنِ الْحَسَنِ، عَنْ سَعْدٍ، مَوْلَى أَبِي بَكْرٍ قَالَ: قَدَّمْتُ بَيْنَ يَدَيِ النَّبِيِّ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ تَمْرًا، فَجَعَلُوا يَقْرِنُونَ، فَقَالَ رَسُولُ اللهِ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ: لَا تَقْرِنُوا لَمْ يَرْوِ هَذَا الْحَدِيثَ عَنْ أَبِي عَامِرٍ إِلَّا أَبُو دَاوُدَ.
سیدنا سعد رضی اللہ عنہ، جو سیدنا ابوبکر رضی اللہ عنہ کے آزاد کردہ غلام ہیں، بیان کرتے ہیں: ”میں نے نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم کے سامنے کھجوریں پیش کیں تو لوگ (دو دو کھجوریں) ایک ساتھ ملا کر کھانے لگے، اس پر رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: ”(دو دو کھجوریں) ملا کر نہ کھاؤ۔“
(امام طبرانی رحمہ اللہ فرماتے ہیں:) ”یہ حدیث ابو عامر رحمہ اللہ سے صرف ابو داود رحمہ اللہ نے روایت کی ہے۔“ [المعجم الأوسط/باب الميم/حدیث: 8543]
تخریج الحدیث: «أخرجه الحاكم فى «المستدرك» برقم: 7224، وأحمد فى «مسنده» برقم: 1738، وأبو يعلى فى «مسنده» برقم: 1574، والطبراني فى «الكبير» برقم: 5498»


Al-Mu‘jam al-Awsat Hadith 8543 in Urdu