🏠 👥 🔍 🧩 🅰️ 📌 ↩️

الحمدللہ ! آج حدیث مبارک کی دو نئی کتب مسند أبي يعلى الموصلي اور المعجم الأوسط اردو عربی سرچ سہولت کے ساتھ پیش کر دی گئی ہے۔ News
المعجم الأوسط سے متعلقہ
تمام کتب
ترقیم شاملہ
عربی
اردو
حدیث کتب میں نمبر سے حدیث تلاش کریں:

المعجم الأوسط میں نمبر سے تلاش کل احادیث (9489)
حدیث نمبر لکھیں:
المعجم الأوسط میں عربی لفظ/الفاظ تلاش کریں
عربی لفظ / الفاظ لکھیں:
المعجم الأوسط میں اردو لفظ/الفاظ تلاش کریں
اردو لفظ / الفاظ لکھیں:
107. مِنْ بَقِيَّةِ مَنْ أَوَّلُ اسْمِهِ مِيمٌ مَنِ اسْمُهُ مُوسَى
میم سے شروع ہونے والے باقی ناموں میں سے ان راویوں کا بیان جن کا نام موسیٰ ہے۔
اظهار التشكيل
حدیث نمبر: 8563
حَدَّثَنَا مُعَاذٌ قَالَ: نَا مُسَدَّدٌ قَالَ: ثَنَا عَبْدُ الْوَارِثِ بْنُ سَعِيدٍ، عَنْ مُحَمَّدِ بْنِ جُحَادَةَ، عَنْ عَبْدِ الرَّحْمَنِ بْنِ ثَرْوَانَ، عَنْ هُذَيْلِ بْنِ شُرَحْبِيلَ، عَنْ أَبِي مُوسَى الْأَشْعَرِيِّ قَالَ: قَالَ رَسُولُ اللهِ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ: إِنَّ بَيْنَ يَدَيِ السَّاعَةِ فِتَنًا كَقِطَعِ اللَّيْلِ الْمُظْلِمِ، يُصْبِحُ الرَّجُلُ فِيهَا مُؤْمِنًا وَيُمْسِي كَافِرًا، وَيُمْسِي مُؤْمِنًا وَيُصْبِحُ كَافِرًا، الْقَاعِدُ فِيهَا خَيْرٌ مِنَ الْقَائِمِ، وَالْقَائِمُ فِيهَا خَيْرٌ مِنَ الْمَاشِي، وَالْمَاشِي فِيهَا خَيْرٌ مِنَ السَّاعِي، فَكَسِّرُوا قِسِيَّكُمْ، وَقَطِّعُوا أَوْتَارَكُمْ، وَاضْرِبُوا سُيُوفَكُمْ بِالْحِجَارَةِ، فَإِنْ دُخِلَ عَلَى أَحَدِكُمْ بَيْتَهُ فَلْيَكُنْ كَخَيْرِ ابْنَيْ آدَمَ.
لَمْ يَرْوِ هَذَا الْحَدِيثَ عَنْ مُحَمَّدِ بْنِ جُحَادَةَ إِلَّا عَبْدُ الْوَارِثِ.
سیدنا ابو موسیٰ اشعری رضی اللہ عنہ سے روایت ہے کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: ”قیامت سے پہلے ایسے فتنے آئیں گے جو اندھیری رات کے ٹکڑوں کی طرح (گھپ اندھیرے اور پے در پے) ہوں گے، ان میں آدمی صبح کو مومن ہوگا تو شام کو کافر ہو جائے گا، اور شام کو مومن ہوگا تو صبح کو کافر ہو جائے گا۔ ان فتنوں میں بیٹھا رہنے والا کھڑے ہونے والے سے بہتر ہوگا، کھڑا رہنے والا چلنے والے سے بہتر ہوگا، اور چلنے والا دوڑنے والے سے بہتر ہوگا۔ لہٰذا (اس وقت) اپنی کمانیں توڑ دینا، ان کی تانتیں کاٹ دینا اور اپنی تلواریں پتھروں پر مار کر (کند کر) دینا۔ پھر اگر کوئی شخص تم میں سے کسی کے گھر میں گھس آئے تو وہ آدم کے دونوں بیٹوں میں سے بہتر (یعنی مقتول) کی طرح ہو جائے۔“
امام طبرانی رحمہ اللہ فرماتے ہیں: ”اس حدیث کو محمد بن جحادہ سے عبدالوارث کے سوا کسی نے روایت نہیں کیا۔“ [المعجم الأوسط/باب الميم/حدیث: 8563]
تخریج الحدیث: «قال أبو حاتم الرازي: الصحيح حديث عبد الرحمن بن ثروان «علل الحديث، ج 6، ص 555» »
«أخرجه ابن حبان فى «صحيحه» برقم: 5962، والحاكم فى «المستدرك» برقم: 8454، وأبو داود فى «سننه» برقم: 4259، 4262، والترمذي فى «جامعه» برقم: 2204، وابن ماجه فى «سننه» برقم: 3961، والبيهقي فى «السنن الكبرى» برقم: 16901، وأحمد فى «مسنده» برقم: 19973، 19974، 20044، وأبو يعلى فى «مسنده» برقم: 7329، والبزار فى «مسنده» برقم: 3190، وابن أبي شيبة فى «مصنفه» برقم: 30978، 38275، 38277، والطبراني فى «الأوسط» برقم: 1263»


Al-Mu‘jam al-Awsat Hadith 8563 in Urdu