🏠 👥 🔍 🧩 🅰️ 📌 ↩️

الحمدللہ ! آج حدیث مبارک کی دو نئی کتب مسند أبي يعلى الموصلي اور المعجم الأوسط اردو عربی سرچ سہولت کے ساتھ پیش کر دی گئی ہے۔ News
المعجم الأوسط سے متعلقہ
تمام کتب
ترقیم شاملہ
عربی
اردو
حدیث کتب میں نمبر سے حدیث تلاش کریں:

المعجم الأوسط میں نمبر سے تلاش کل احادیث (9489)
حدیث نمبر لکھیں:
المعجم الأوسط میں عربی لفظ/الفاظ تلاش کریں
عربی لفظ / الفاظ لکھیں:
المعجم الأوسط میں اردو لفظ/الفاظ تلاش کریں
اردو لفظ / الفاظ لکھیں:
107. مِنْ بَقِيَّةِ مَنْ أَوَّلُ اسْمِهِ مِيمٌ مَنِ اسْمُهُ مُوسَى
میم سے شروع ہونے والے باقی ناموں میں سے ان راویوں کا بیان جن کا نام موسیٰ ہے۔
اظهار التشكيل
حدیث نمبر: 8565
حَدَّثَنَا مُعَاذٌ قَالَ: نَا مُسَدَّدٌ قَالَ: نَا عَبْدُ الْوَارِثِ، عَنْ عَبْدِ الْعَزِيزِ بْنِ صُهَيْبٍ، عَنْ أَبِي نَضْرَةَ، عَنْ أَبِي سَعِيدٍ، أَنَّ جِبْرِيلَ أَتَى النَّبِيَّ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ، فَقَالَ: اشْتَكَيْتَ يَا مُحَمَّدُ؟ قَالَ: نَعَمْ قَالَ: بِسْمِ اللهِ أَرْقِيكَ، مِنْ كُلِّ دَاءٍ يُؤْذِيكَ، وَمِنْ شَرِّ كُلِّ نَفْسٍ وَعَيْنٍ، اللهُ يَشْفِيكَ، بِسْمِ اللهِ أَرْقِيكَ.
لَمْ يَرْوِ هَذَا الْحَدِيثَ عَنْ عَبْدِ الْعَزِيزِ إِلَّا عَبْدُ الْوَارِثِ.
سیدنا ابو سعید رضی اللہ عنہ سے روایت ہے کہ جبریل علیہ السلام نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم کے پاس آئے اور کہا: ”اے محمد! کیا آپ کو تکلیف ہے؟“ آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: ”ہاں۔“ تو انہوں نے کہا: «بِسْمِ اللهِ أَرْقِيكَ، مِنْ كُلِّ دَاءٍ يُؤْذِيكَ، وَمِنْ شَرِّ كُلِّ نَفْسٍ وَعَيْنٍ، اللهُ يَشْفِيكَ، بِسْمِ اللهِ أَرْقِيكَ» ”میں اللہ کے نام سے آپ کو دم کرتا ہوں، ہر اس بیماری سے جو آپ کو تکلیف دے، اور ہر جان اور (نظر بد والی) آنکھ کے شر سے، اللہ آپ کو شفا دے، میں اللہ کے نام سے آپ کو دم کرتا ہوں۔“
امام طبرانی رحمہ اللہ فرماتے ہیں: ”اس حدیث کو عبدالعزیز سے عبدالوارث کے سوا کسی نے روایت نہیں کیا۔“ [المعجم الأوسط/باب الميم/حدیث: 8565]
تخریج الحدیث: «قال الدارقطني: والأول أصح يعني عبد العزيز عن أبي نضرة «العلل الواردة في الأحاديث النبوية، ج 11، ص 326» »
«أخرجه مسلم فى «صحيحه» برقم: 2186، والنسائي فى «السنن الكبرى» برقم: 7613، 10777، والترمذي فى «جامعه» برقم: 972، وابن ماجه فى «سننه» برقم: 3523، وأحمد فى «مسنده» برقم: 11395، 11712، 11735، 11889، وأبو يعلى فى «مسنده» برقم: 1066، وعبد بن حميد فى «مسنده» برقم: 881، وابن أبي شيبة فى «مصنفه» برقم: 24042، 30117، والطحاوي فى «شرح معاني الآثار» برقم: 7197، والطحاوي فى «شرح مشكل الآثار» برقم: 2904»


Al-Mu‘jam al-Awsat Hadith 8565 in Urdu