🏠 👥 🔍 🧩 🅰️ 📌 ↩️

الحمدللہ ! آج حدیث مبارک کی دو نئی کتب مسند أبي يعلى الموصلي اور المعجم الأوسط اردو عربی سرچ سہولت کے ساتھ پیش کر دی گئی ہے۔ News
المعجم الأوسط سے متعلقہ
تمام کتب
ترقیم شاملہ
عربی
اردو
حدیث کتب میں نمبر سے حدیث تلاش کریں:

المعجم الأوسط میں نمبر سے تلاش کل احادیث (9489)
حدیث نمبر لکھیں:
المعجم الأوسط میں عربی لفظ/الفاظ تلاش کریں
عربی لفظ / الفاظ لکھیں:
المعجم الأوسط میں اردو لفظ/الفاظ تلاش کریں
اردو لفظ / الفاظ لکھیں:
108. مَنِ اسْمُهُ مُنْتَصِرٌ
ان راویوں کا بیان جن کا نام منتصر ہے۔
اظهار التشكيل
حدیث نمبر: 8593
حَدَّثَنَا مُنْتَصِرُ بْنُ مُحَمَّدِ بْنِ الْمُنْتَصِرِ، ثَنَا مُحَمَّدُ بْنُ بَكَّارٍ، ثَنَا زَافِرُ بْنُ سُلَيْمَانَ، عَنْ دَاوُدَ بْنِ الْوَازِعِ، عَنِ الْقَاسِمِ بْنِ عَبْدِ الْوَاحِدِ، عَنْ عَبْدِ اللهِ بْنِ مُحَمَّدِ بْنِ عَقِيلٍ، عَنْ جَابِرِ بْنِ عَبْدِ اللهِ، قَالَ: رَكِبْتُ إِلَى عَبْدِ اللهِ بْنِ أُنَيْسٍ، إِلَى مِصْرَ، أَسْأَلُهُ عَنْ حَدِيثِ الْقِصَاصِ، فَقَالَ: سَمِعْتُ رَسُولَ اللهِ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ يَقُولُ: يُجْمَعُ النَّاسُ يَوْمَ الْقِيَامَةِ فِي صَعِيدٍ وَاحِدٍ، حُفَاةً عُرَاةً غُرْلًا، يَسْمَعُ الصَّوْتَ أَقْصَاهُمْ كَمَا يَسْمَعُ أَدْنَاهُمْ، يَقُولُ: أَنَا الْمَلِكُ لَا يَنْبَغِي لِأَحَدٍ مِنْ أَهْلِ الْجَنَّةِ أَنْ يَدْخُلَ الْجَنَّةَ، وَلِأَحَدٍ مِنْ أَهْلِ النَّارِ عِنْدَهُ مَظْلِمَةٌ يَطْلُبُهُ بِلَطْمَةٍ فَمَا سِوَاهَا I "، فَقَالُوا: يَا رَسُولَ اللهِ، وَكَيْفَ وَنَحْنُ حُفَاةً عُرَاةً غُرْلًا؟ قَالَ: I " مِنْ أَعْمَالِكُمْ.
لَمْ يَرْوِ هَذَا الْحَدِيثَ عَنْ زَافِرِ بْنِ سُلَيْمَانَ إِلَّا مُحَمَّدُ بْنُ بَكَّارٍ.
سیدنا جابر بن عبداللہ رضی اللہ عنہما بیان کرتے ہیں کہ میں سواری پر سفر کر کے سیدنا عبداللہ بن انیس رضی اللہ عنہ کے پاس مصر گیا تاکہ ان سے قصاص (بدلے) والی حدیث کے بارے میں پوچھوں۔ تو انہوں نے کہا: میں نے رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کو فرماتے سنا: ”قیامت کے دن لوگوں کو ایک ہموار کھلے میدان میں جمع کیا جائے گا، وہ ننگے پاؤں، برہنہ اور نامختون ہوں گے، ان میں سے دور ترین شخص بھی (پکارنے والے کی) آواز اسی طرح سنے گا جیسے قریب ترین سنے گا۔ اللہ فرمائے گا: ’میں ہی بادشاہ ہوں! کسی جنتی کے لیے مناسب نہیں کہ وہ جنت میں داخل ہو جبکہ کسی جہنمی کا اس پر کوئی حق (ظلم کا بدلہ) باقی ہو، جس کا وہ اس سے مطالبہ کرے، خواہ ایک تھپڑ کا ہو یا اس کے علاوہ کسی اور چیز کا۔‘“ صحابہ کرام رضی اللہ عنہم نے عرض کیا: ”اے اللہ کے رسول! یہ کیسے ہوگا جبکہ ہم ننگے پاؤں، برہنہ اور نامختون ہوں گے؟“ آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: ”اپنے اعمال (نیکیوں اور برائیوں) کے ذریعے سے۔“
امام طبرانی رحمہ اللہ فرماتے ہیں: ”اس حدیث کو زافر بن سلیمان سے محمد بن بکار کے سوا کسی نے روایت نہیں کیا۔“ [المعجم الأوسط/باب الميم/حدیث: 8593]
تخریج الحدیث: «قال الهيثمي: إسناده حسن «مجمع الزوائد ومنبع الفوائد، ج 10، ص 351» »
«أخرجه الضياء المقدسي فى «الأحاديث المختارة» برقم: 10، والحاكم فى «المستدرك» برقم: 3659، 8813، وأحمد فى «مسنده» برقم: 16288، والطحاوي فى «شرح مشكل الآثار» برقم: 3527، والطبراني فى «الكبير» برقم: 14914»

الحكم على الحديث:
إسناده حسن


Al-Mu‘jam al-Awsat Hadith 8593 in Urdu