🏠 👥 🔍 🧩 🅰️ 📌 ↩️

الحمدللہ ! آج حدیث مبارک کی دو نئی کتب مسند أبي يعلى الموصلي اور المعجم الأوسط اردو عربی سرچ سہولت کے ساتھ پیش کر دی گئی ہے۔ News
المعجم الأوسط سے متعلقہ
تمام کتب
ترقیم شاملہ
عربی
اردو
حدیث کتب میں نمبر سے حدیث تلاش کریں:

المعجم الأوسط میں نمبر سے تلاش کل احادیث (9489)
حدیث نمبر لکھیں:
المعجم الأوسط میں عربی لفظ/الفاظ تلاش کریں
عربی لفظ / الفاظ لکھیں:
المعجم الأوسط میں اردو لفظ/الفاظ تلاش کریں
اردو لفظ / الفاظ لکھیں:
110. مَنِ اسْمُهُ مَسْعُودٌ
ان راویوں کا بیان جن کا نام مسعود ہے۔
اظهار التشكيل
حدیث نمبر: 8609
حَدَّثَنَا مَسْعُودُ بْنُ مُحَمَّدٍ الرَّمْلِيُّ أَبُو الْجَارُودِ: ثَنَا مُحَمَّدُ بْنُ أَبِي السَّرِيِّ الْعَسْقَلَانِيُّ، نَا رَوَّادُ بْنُ الْجَرَّاحِ، عَنْ مِسْعَرِ بْنِ كِدَامٍ، عَنْ سَعِيدِ بْنِ أَبِي بُرْدَةَ، عَنْ أَبِيهِ، عَنْ جَدِّهِ قَالَ: قَالَ رَسُولُ اللهِ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ: إِنَّ اللهَ يَكْتُبُ لِلْمَرِيضِ أَفْضَلَ مَا كَانَ يَعْمَلُ فِي صِحَّتِهِ مَا دَامَ فِي وَثَاقِهِ، وَلِلْمُسَافِرِ أَحْسَنَ مَا كَانَ يَعْمَلُ فِي حَضَرِهِ.
لَمْ يَرْوِ هَذَا الْحَدِيثَ عَنْ مِسْعَرٍ، عَنْ سَعِيدِ بْنِ أَبِي بُرْدَةَ إِلَّا رَوَّادٌ، تَفَرَّدَ بِهِ: مُحَمَّدُ بْنُ أَبِي السَّرِيِّ I " وَرَوَاهُ حَفْصُ بْنُ غِيَاثٍ، عَنْ مِسْعَرٍ، عَنْ إِبْرَاهِيمَ السَّكْسَكِيِّ، عَنْ أَبِي بُرْدَةَ، عَنْ أَبِي مُوسَى، I " لَمْ يَرْوِهِ عَنْ حَفْصٍ إِلَّا أَحْمَدُ بْنُ أَبِي الْحَوَارِيِّ.
سیدنا ابو موسیٰ اشعری رضی اللہ عنہ سے روایت ہے کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: ”بے شک اللہ تعالیٰ بیمار کے لیے وہ بہترین عمل لکھتا ہے جو وہ تندرستی کی حالت میں کیا کرتا تھا، جب تک کہ وہ بیماری کی قید میں رہتا ہے، اور مسافر کے لیے وہ بہترین عمل لکھتا ہے جو وہ اقامت کی حالت میں کیا کرتا تھا۔“
امام طبرانی رحمہ اللہ فرماتے ہیں: ”اس حدیث کو مسعر سے، انہوں نے سعید بن ابی بردہ سے روایت کرنے میں رواد کے سوا کسی نے بیان نہیں کیا، اور محمد بن ابی السری اس کی روایت میں منفرد ہیں۔ اور اسے حفص بن غیاث نے مسعر سے، انہوں نے ابراہیم سکسکی سے، انہوں نے ابو بردہ سے، انہوں نے سیدنا ابو موسیٰ رضی اللہ عنہ سے روایت کیا ہے، اور حفص سے اسے احمد بن ابی الحواری کے سوا کسی نے روایت نہیں کیا۔“ [المعجم الأوسط/باب الميم/حدیث: 8609]
تخریج الحدیث: «أخرجه الطبراني فى «الصغير» برقم: 1092»


Al-Mu‘jam al-Awsat Hadith 8609 in Urdu