🏠 👥 🔍 🧩 🅰️ 📌 ↩️

الحمدللہ ! آج حدیث مبارک کی دو نئی کتب مسند أبي يعلى الموصلي اور المعجم الأوسط اردو عربی سرچ سہولت کے ساتھ پیش کر دی گئی ہے۔ News
المعجم الأوسط سے متعلقہ
تمام کتب
ترقیم شاملہ
عربی
اردو
حدیث کتب میں نمبر سے حدیث تلاش کریں:

المعجم الأوسط میں نمبر سے تلاش کل احادیث (9489)
حدیث نمبر لکھیں:
المعجم الأوسط میں عربی لفظ/الفاظ تلاش کریں
عربی لفظ / الفاظ لکھیں:
المعجم الأوسط میں اردو لفظ/الفاظ تلاش کریں
اردو لفظ / الفاظ لکھیں:
111. مَنِ اسْمُهُ مُطَّلِبٌ
ان راویوں کا بیان جن کا نام مطلب ہے۔
اظهار التشكيل
حدیث نمبر: 8660
وَبِهِ: حَدَّثَنِي اللَّيْثُ، عَنْ عَمْرِو بْنِ الْحَارِثِ، عَنْ عَبْدِ الرَّحْمَنِ بْنِ الْقَاسِمِ، عَنْ مُحَمَّدِ بْنِ جَعْفَرِ بْنِ الزُّبَيْرِ، عَنْ عَبَّادِ بْنِ عَبْدِ اللهِ بْنِ الزُّبَيْرِ، عَنْ عَائِشَةَ، قَالَتْ: أَتَى رَجُلٌ رَسُولَ اللهِ - صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - فِي الْمَسْجِدِ، فَقَالَ: احْتَرَقْتُ قَالَ: I " فَمَا ذَاكَ؟ I " قَالَ: وَقَعْتُ بِامْرَأَتِي وَذَلِكَ فِي رَمَضَانَ، فَقَالَ لَهُ رَسُولُ اللهِ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ: I " تَصَدَّقْ I " قَالَ: مَا عِنْدِي شَيْءٌ، فَجَلَسَ وَأَتَى إِنْسَانٌ يَسُوقُ حِمَارًا عَلَيْهِ طَعَامٌ إِلَى رَسُولِ اللهِ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ، فَقَالَ رَسُولُ اللهِ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ: I " أَيْنَ الْمُحْتَرِقُ آنِفًا؟ I "، فَقَالَ: هَا أَنَا ذَا قَالَ: I " خُذْ هَذَا، فَتَصَدَّقْ بِهِ I " قَالَ: عَلَى أَحْوَجَ مِنِّي يَا رَسُولَ اللهِ؟ مَا لِأَهْلِي طَعَامٌ قَالَ: I " فَكُلُوهُ.
ام المومنین سیدہ عائشہ رضی اللہ عنہا بیان کرتی ہیں کہ ایک آدمی مسجد میں رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کے پاس آیا اور کہنے لگا: ”میں جل گیا (ہلاک ہو گیا)!“ آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: ”وہ کیسے؟“ اس نے کہا: ”میں نے رمضان میں اپنی بیوی سے ہم بستری کر لی ہے۔“ تو رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے اس سے فرمایا: ”صدقہ کرو۔“ اس نے کہا: ”میرے پاس کچھ نہیں ہے۔“ پھر وہ بیٹھ گیا، اتنے میں ایک شخص گدھا ہانکتا ہوا رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کے پاس آیا جس پر کھانے کا سامان لدا ہوا تھا۔ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: ”ابھی جو جل جانے والا تھا وہ کہاں ہے؟“ اس نے کہا: ”میں یہاں حاضر ہوں۔“ آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: ”یہ لے لو اور اسے صدقہ کر دو۔“ اس نے عرض کیا: ”اے اللہ کے رسول! کیا اپنے سے زیادہ محتاج پر صدقہ کروں؟ میرے گھر والوں کے پاس تو کھانے کو کچھ نہیں ہے۔“ آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: ”تو پھر تم لوگ ہی اسے کھا لو۔“ [المعجم الأوسط/باب الميم/حدیث: 8660]
تخریج الحدیث: «أخرجه البخاري فى «صحيحه» برقم: 1935، ومسلم فى «صحيحه» برقم: 1112، وابن خزيمة فى «صحيحه» برقم: 1946، 1947، وابن حبان فى «صحيحه» برقم: 3528، والنسائي فى «السنن الكبرى» برقم: 3099، 3097، 3098، 3100، وأبو داود فى «سننه» برقم: 2394، (2/287) [دون رقم في الترقيم المختار] ، والدارمي فى «مسنده» برقم: 1759، والبيهقي فى «السنن الكبرى» برقم: 8141، 8142، 8146، وأحمد فى «مسنده» برقم: 25732، 27001، وأبو يعلى فى «مسنده» برقم: 4663، 4809، وابن أبي شيبة فى «مصنفه» برقم: 9881، 12720، والطحاوي فى «شرح معاني الآثار» برقم: 3196»


Al-Mu‘jam al-Awsat Hadith 8660 in Urdu