🏠 👥 🔍 🧩 🅰️ 📌 ↩️

الحمدللہ ! آج حدیث مبارک کی دو نئی کتب مسند أبي يعلى الموصلي اور المعجم الأوسط اردو عربی سرچ سہولت کے ساتھ پیش کر دی گئی ہے۔ News
المعجم الأوسط سے متعلقہ
تمام کتب
ترقیم شاملہ
عربی
اردو
حدیث کتب میں نمبر سے حدیث تلاش کریں:

المعجم الأوسط میں نمبر سے تلاش کل احادیث (9489)
حدیث نمبر لکھیں:
المعجم الأوسط میں عربی لفظ/الفاظ تلاش کریں
عربی لفظ / الفاظ لکھیں:
المعجم الأوسط میں اردو لفظ/الفاظ تلاش کریں
اردو لفظ / الفاظ لکھیں:
111. مَنِ اسْمُهُ مُطَّلِبٌ
ان راویوں کا بیان جن کا نام مطلب ہے۔
اظهار التشكيل
حدیث نمبر: 8666
وَبِهِ: حَدَّثَنِي اللَّيْثُ، عَنْ عَمْرِو بْنِ الْحَارِثِ، عَنْ بُكَيْرِ بْنِ عَبْدِ اللهِ بْنِ الْأَشَجِّ، عَنْ شُعْبَةَ، مَوْلَى ابْنِ عَبَّاسٍ، أَوْ كُرَيْبٍ مَوْلَى ابْنِ عَبَّاسٍ، أَنَّ عَبْدَ اللهِ بْنَ عَبَّاسٍ، مَرَّ بِعَبْدِ اللهِ بْنِ الْحَارِثِ بْنِ رَبِيعَةَ، وَهُوَ يُصَلِّي مَضْفُورَ الرَّأْسِ، مَعْقُودٌ مِنْ وَرَائِهِ، فَتَوَقَّفَ عَلَيْهِ، فَلَمْ يَبْرَحْ، فَحَلَّ عُقْدَةَ رَأْسِهِ، وَأَقَرَّ لَهُ عَبْدُ اللهِ بْنُ الْحَارِثِ حَتَّى فَرَغَ مِنْ حَلِّهِ، ثُمَّ جَلَسَ، فَلَمَّا فَرَغَ ابْنُ الْحَارِثِ مِنَ الصَّلَاةِ أَتَاهُ، فَقَالَ: عَلَامَ صَنَعْتَ مَا صَنَعْتَ بِرَأْسِي آنِفًا؟ فَقَالَ: إِنِّي سَمِعْتُ رَسُولَ اللهِ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ يَقُولُ: مَثَلُ الَّذِي يُصَلِّي وَرَأْسُهُ مَعْقُودٌ مِنْ وَرَائِهِ كَمَثَلِ الَّذِي يُصَلِّي مَلْفُوفًا.
لَمْ يَرْوِ هَذَا الْحَدِيثَ عَنْ عَمْرِو بْنِ الْحَارِثِ إِلَّا اللَّيْثُ بْنُ سَعْدٍ.
شعبہ مولیٰ ابن عباس رحمہ اللہ یا کریب مولیٰ ابن عباس رحمہ اللہ سے روایت ہے کہ سیدنا عبداللہ بن عباس رضی اللہ عنہما عبداللہ بن حارث بن ربیعہ کے پاس سے گزرے تو وہ نماز پڑھ رہے تھے اور ان کے سر کے بال گندھے ہوئے اور پیچھے سے بندھے ہوئے تھے۔ سیدنا ابن عباس رضی اللہ عنہما ان کے پاس رک گئے، وہاں سے ہٹے نہیں اور ان کے سر کی گرہ کھولنے لگے، اور عبداللہ بن حارث انہیں کھولنے دیتے رہے یہاں تک کہ وہ اسے کھول کر فارغ ہو گئے، پھر وہ بیٹھ گئے۔ جب ابن حارث نماز سے فارغ ہوئے تو ان کے پاس آئے اور کہا: ”آپ نے ابھی میرے سر کے ساتھ جو کچھ کیا وہ کس وجہ سے کیا؟“ تو انہوں نے کہا: میں نے رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کو فرماتے سنا: ”اس شخص کی مثال جو اس حال میں نماز پڑھے کہ اس کے سر کے بال پیچھے سے بندھے ہوئے ہوں، اس شخص جیسی ہے جو (ہاتھ پاؤں) لپیٹ کر نماز پڑھے۔“
امام طبرانی رحمہ اللہ فرماتے ہیں: ”اس حدیث کو عمرو بن حارث سے لیث بن سعد کے سوا کسی نے روایت نہیں کیا۔“ [المعجم الأوسط/باب الميم/حدیث: 8666]
تخریج الحدیث: «أخرجه مسلم فى «صحيحه» برقم: 492، وابن خزيمة فى «صحيحه» برقم: 910، وابن حبان فى «صحيحه» برقم: 2280، والنسائي فى «المجتبى» برقم: 1113 / 1، والنسائي فى «السنن الكبرى» برقم: 705، وأبو داود فى «سننه» برقم: 647، والدارمي فى «مسنده» برقم: 1421، والبيهقي فى «السنن الكبرى» برقم: 2724، وأحمد فى «مسنده» برقم: 2812، 2949، 2950، والبزار فى «مسنده» برقم: 5210، والطبراني فى «الكبير» برقم: 12174، 12196، 12197»


Al-Mu‘jam al-Awsat Hadith 8666 in Urdu