🏠 👥 🔍 🧩 🅰️ 📌 ↩️

الحمدللہ ! آج حدیث مبارک کی دو نئی کتب مسند أبي يعلى الموصلي اور المعجم الأوسط اردو عربی سرچ سہولت کے ساتھ پیش کر دی گئی ہے۔ News
المعجم الأوسط سے متعلقہ
تمام کتب
ترقیم شاملہ
عربی
اردو
حدیث کتب میں نمبر سے حدیث تلاش کریں:

المعجم الأوسط میں نمبر سے تلاش کل احادیث (9489)
حدیث نمبر لکھیں:
المعجم الأوسط میں عربی لفظ/الفاظ تلاش کریں
عربی لفظ / الفاظ لکھیں:
المعجم الأوسط میں اردو لفظ/الفاظ تلاش کریں
اردو لفظ / الفاظ لکھیں:
111. مَنِ اسْمُهُ مُطَّلِبٌ
ان راویوں کا بیان جن کا نام مطلب ہے۔
اظهار التشكيل
حدیث نمبر: 8687
وَبِهِ: حَدَّثَنِي اللَّيْثُ، عَنْ زُهْرَةَ بْنِ مَعْبَدٍ، عَنْ أَبِيهِ، عَنْ عَائِشَةَ، عَنْ رَسُولِ اللهِ - صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - أَنَّهُ كَانَ يُصَلِّي حَيْثُ مَا دَنَا مِنَ الْبَيْتِ، فَقَالَتْ لَهُ عَائِشَةُ: يَا رَسُولَ اللهِ، رُبَّمَا صَلَّيْتَ فِي الْمَكَانِ الَّذِي يَمُرُّ فِيهِ الْحَائِضُ، فَلَوْ أَنَّكَ اتَّخَذْتَ مَسْجِدًا تُصَلِّي فِيهِ، فَقَالَ: عَجَبًا لَكِ يَا عَائِشَةُ، أَمَا عَلِمْتِ أَنَّ الْمُؤْمِنَ تُطَهِّرُ سَجْدَتُهُ مَوْضِعَهَا إِلَى سَبْعِ أَرَضِينَ.
لَمْ يَرْوِ مَعْبَدٌ عَنْ عَائِشَةَ حَدِيثًا غَيْرَ هَذَا، وَلَا رَوَاهُ عَنْ مَعْبَدٍ إِلَّا ابْنُهُ زُهْرَةُ، تَفَرَّدَ بِهِ: اللَّيْثُ I ".
ام المومنین سیدہ عائشہ رضی اللہ عنہا سے روایت ہے کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم گھر کے جس حصے کے قریب ہوتے وہیں نماز پڑھ لیتے تھے۔ تو سیدہ عائشہ رضی اللہ عنہا نے آپ صلی اللہ علیہ وسلم سے عرض کیا: ”اے اللہ کے رسول! بسا اوقات آپ ایسی جگہ نماز پڑھتے ہیں جہاں سے حائضہ عورت گزرتی ہے، کاش آپ نماز پڑھنے کے لیے ایک مخصوص جگہ مقرر کر لیتے۔“ تو آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: ”اے عائشہ! تم پر تعجب ہے، کیا تمہیں معلوم نہیں کہ مومن کا سجدہ اس جگہ کو ساتوں زمینوں تک پاک کر دیتا ہے؟“
امام طبرانی رحمہ اللہ فرماتے ہیں: ”معبد رحمہ اللہ نے سیدہ عائشہ رضی اللہ عنہا سے اس کے سوا کوئی حدیث روایت نہیں کی، اور معبد رحمہ اللہ سے بھی ان کے بیٹے زہرہ رحمہ اللہ کے سوا کسی نے اسے روایت نہیں کیا، اس میں لیث رحمہ اللہ منفرد ہیں۔“ [المعجم الأوسط/باب الميم/حدیث: 8687]
تخریج الحدیث: «قال الهيثمي: رواه الطبراني في الأوسط وعبد الله بن صالح ضعفه الجمهور وقال عبد الملك بن شعيب ثقة مأمون «مجمع الزوائد ومنبع الفوائد، ج 2، ص 7» »
«أخرجه الطبراني فى «الأوسط» برقم: 4951»

الحكم على الحديث:
إسناده ضعيف لضعف عبد الله بن صالح كاتب الليث


Al-Mu‘jam al-Awsat Hadith 8687 in Urdu