🏠 👥 🔍 🧩 🅰️ 📌 ↩️

الحمدللہ ! آج حدیث مبارک کی دو نئی کتب مسند أبي يعلى الموصلي اور المعجم الأوسط اردو عربی سرچ سہولت کے ساتھ پیش کر دی گئی ہے۔ News
المعجم الأوسط سے متعلقہ
تمام کتب
ترقیم شاملہ
عربی
اردو
حدیث کتب میں نمبر سے حدیث تلاش کریں:

المعجم الأوسط میں نمبر سے تلاش کل احادیث (9489)
حدیث نمبر لکھیں:
المعجم الأوسط میں عربی لفظ/الفاظ تلاش کریں
عربی لفظ / الفاظ لکھیں:
المعجم الأوسط میں اردو لفظ/الفاظ تلاش کریں
اردو لفظ / الفاظ لکھیں:
111. مَنِ اسْمُهُ مُطَّلِبٌ
ان راویوں کا بیان جن کا نام مطلب ہے۔
اظهار التشكيل
حدیث نمبر: 8736
حَدَّثَنَا مُطَّلِبٌ: نَا عَبْدُ اللهِ بْنُ صَالِحٍ: حَدَّثَنِي يَحْيَى بْنُ أَيُّوبَ، عَنْ عُبَيْدِ اللهِ بْنِ زَحْرٍ، عَنْ عَلِيِّ بْنِ يَزِيدَ، عَنِ الْقَاسِمِ، عَنْ أَبِي أُمَامَةَ، عَنْ عَابِسٍ الْغِفَارِيِّ، صَاحِبِ رَسُولِ اللهِ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ، أَنَّهُ كَانَ عَلَى سَطْحٍ فَرَأَى النَّاسَ يَتَرَحَّلُونَ، فَقَالَ: مَا شَأْنُ النَّاسِ؟ فَقِيلَ: يَتَرَحَّلُونَ مِنَ الطَّاعُونِ، فَقَالَ: يَا طَاعُونُ خُذْنِي، فَقَالَ لَهُ ابْنُ أَخِيهِ: تَمَنَّى الْمَوْتَ وَقَدْ قَالَ رَسُولُ اللهِ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ: لَا تَتَمَنَّوُا الْمَوْتَ، فَإِنَّهُ يَقْطَعُ الْعَمَلَ وَلَا يَذَرُ الرَّجُلَ فَيُسْتَعْتَبَ؟ I ".
قَالَ: إِنِّي أَخَافُ أَنْ يُدْرِكَنِي سِتٌّ، سَمِعْتُ رَسُولَ اللهِ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ يَذْكُرُهُنَّ: الْجَوْرُ فِي الْحُكْمِ، وَالتَّهَاوُنُ بِالدِّمَاءِ، وَإِمَارَةُ السُّفَهَاءِ، وَقَطِيعَةُ الرَّحِمِ، وَكَثْرَةُ الشُّرَطِ، وَتَقْدِمَةُ الْقَوْمِ الرَّجُلَ لَيْسَ بِخَيْرِهِمْ وَلَا بِأَفْقَهِهِمْ فَيَتَغَنَّى الْقُرْآنَ.
لَا يُرْوَى هَذَا الْحَدِيثُ عَنْ أَبِي أُمَامَةَ، عَنْ عَابِسٍ إِلَّا بِهَذَا الْإِسْنَادِ، تَفَرَّدَ بِهِ: يَحْيَى بْنُ أَيُّوبَ.
سیدنا عابس غفاری رضی اللہ عنہ، جو رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کے صحابی تھے، سے روایت ہے کہ وہ ایک چھت پر تھے کہ انہوں نے لوگوں کو کوچ کرتے دیکھا تو پوچھا: ”لوگوں کا کیا معاملہ ہے؟“ کہا گیا: ”وہ طاعون (کی وبا) کی وجہ سے نقل مکانی کر رہے ہیں۔“ تو انہوں نے کہا: ”اے طاعون! مجھے لے جا۔“ ان کے بھتیجے نے ان سے کہا: ”آپ موت کی تمنا کر رہے ہیں حالانکہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا ہے: ”موت کی تمنا نہ کرو، کیونکہ وہ عمل کو منقطع کر دیتی ہے اور آدمی کو اتنی مہلت نہیں چھوڑتی کہ اس سے توبہ و رجوع طلب کیا جائے۔““ انہوں نے فرمایا: ”مجھے چھ باتوں کا اندیشہ ہے کہ کہیں وہ مجھے پا نہ لیں، میں نے رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کو ان کا ذکر کرتے سنا ہے: فیصلے میں ظلم و ناانصافی، خونِ ناحق کو معمولی سمجھنا، بے وقوفوں کی حکمرانی، قطع رحمی، سپاہیوں (پولیس) کی کثرت، اور لوگوں کا ایسے شخص کو امام بنا کر آگے کرنا جو نہ ان میں سب سے بہتر ہو اور نہ سب سے زیادہ سمجھ بوجھ رکھنے والا ہو، (وہ محض اس لیے آگے ہو کہ) قرآن کو گا گا کر (گانے کے انداز میں) پڑھے۔“
امام طبرانی رحمہ اللہ فرماتے ہیں: ”یہ حدیث ابو امامہ سے، انہوں نے عابس سے، صرف اسی سند سے مروی ہے، اور اس میں یحییٰ بن ایوب منفرد ہیں۔“ [المعجم الأوسط/باب الميم/حدیث: 8736]
تخریج الحدیث: «أخرجه أحمد فى «مسنده» برقم: 16286، وابن أبي شيبة فى «مصنفه» برقم: 38891، والطحاوي فى «شرح مشكل الآثار» برقم: 1390، 1389، والطبراني فى «الكبير» برقم: 3162، 60، 57، 58، 59، 61، 62، 63، والطبراني فى «الأوسط» برقم: 685»


Al-Mu‘jam al-Awsat Hadith 8736 in Urdu