🏠 👥 🔍 🧩 🅰️ 📌 ↩️

الحمدللہ ! آج حدیث مبارک کی دو نئی کتب مسند أبي يعلى الموصلي اور المعجم الأوسط اردو عربی سرچ سہولت کے ساتھ پیش کر دی گئی ہے۔ News
المعجم الأوسط سے متعلقہ
تمام کتب
ترقیم شاملہ
عربی
اردو
حدیث کتب میں نمبر سے حدیث تلاش کریں:

المعجم الأوسط میں نمبر سے تلاش کل احادیث (9489)
حدیث نمبر لکھیں:
المعجم الأوسط میں عربی لفظ/الفاظ تلاش کریں
عربی لفظ / الفاظ لکھیں:
المعجم الأوسط میں اردو لفظ/الفاظ تلاش کریں
اردو لفظ / الفاظ لکھیں:
111. مَنِ اسْمُهُ مُطَّلِبٌ
ان راویوں کا بیان جن کا نام مطلب ہے۔
اظهار التشكيل
حدیث نمبر: 8749
حَدَّثَنَا مُطَّلِبٌ: نَا عَبْدُ اللهِ بْنُ صَالِحٍ: حَدَّثَنِي اللَّيْثُ، عَنْ خَالِدِ بْنِ يَزِيدَ، عَنْ سَعِيدِ بْنِ أَبِي هِلَالٍ، عَنْ رَبِيعَةَ بْنِ سَيْفٍ قَالَ: كُنَّا عِنْدَ شُفَيٍّ الْأَصْبَحِيِّ قَالَ: حَدَّثَنَا عَبْدُ اللهِ بْنُ عَمْرٍو قَالَ: سَمِعْتُ رَسُولَ اللهِ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ، يَقُولُ: يَكُونُ بَعْدِي اثْنَا عَشَرَ خَلِيفَةً، مِنْهُمْ أَبُو بَكْرٍ الصِّدِّيقُ، لَا يَلْبَثُ بَعْدِي إِلَّا يَسِيرًا، وَصَاحِبُ رَحَا دَارَةِ الْعَرَبِ، يَعِيشُ حَمِيدًا، وَيَمُوتُ شَهِيدًا I "، فَقَالَ رَجُلٌ: مَنْ هُوَ؟ قَالَ: I " عُمَرُ بْنُ الْخَطَّابِ I ". ثُمَّ الْتَفَتَ رَسُولُ اللهِ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ إِلَى عُثْمَانَ بْنِ عَفَّانَ، فَقَالَ: I " يَا عُثْمَانُ، إِنْ أَلْبَسَكَ اللهُ قَمِيصًا فَأَرَادَكَ النَّاسُ عَلَى خَلْعِهِ، فَلَا تَخْلَعْهُ، فَوَاللهِ لَئِنْ خَلَعْتَ لَا تَرَى الْجَنَّةَ حَتَّى يَلِجَ الْجَمَلُ فِي سَمِّ الْخِيَاطِ.
لَا يُرْوَى هَذَا الْحَدِيثُ عَنْ عَبْدِ اللهِ بْنِ عَمْرٍو إِلَّا بِهَذَا الْإِسْنَادِ، تَفَرَّدَ بِهِ: اللَّيْثُ I ".
سیدنا عبداللہ بن عمرو رضی اللہ عنہما بیان کرتے ہیں کہ میں نے رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کو فرماتے سنا: ”میرے بعد بارہ خلیفہ ہوں گے، ان میں ابوبکر صدیق (رضی اللہ عنہ) بھی ہیں، وہ میرے بعد بہت تھوڑا عرصہ ٹھہریں گے۔ اور ایک وہ ہوں گے جو عرب کے مرکزِ اقتدار کی چکی کے مالک (یعنی نظامِ عرب کو چلانے والے) ہوں گے، وہ قابلِ تعریف زندگی گزاریں گے اور شہادت کی موت پائیں گے۔“ ایک شخص نے پوچھا: ”وہ کون ہیں؟“ آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: ”عمر بن خطاب (رضی اللہ عنہ)۔“ پھر رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم سیدنا عثمان بن عفان رضی اللہ عنہ کی طرف متوجہ ہوئے اور فرمایا: ”اے عثمان! اگر اللہ تمہیں (خلافت کی) قمیص پہنائے، پھر لوگ تم سے اسے اتار دینے کا مطالبہ کریں تو اسے نہ اتارنا، اللہ کی قسم! اگر تم نے اسے اتار دیا تو تم جنت نہیں دیکھ سکو گے یہاں تک کہ اونٹ سوئی کے ناکے میں داخل ہو جائے۔“
امام طبرانی رحمہ اللہ فرماتے ہیں: ”یہ حدیث عبداللہ بن عمرو رضی اللہ عنہما سے صرف اسی سند سے مروی ہے، اس میں لیث رحمہ اللہ منفرد ہیں۔“ [المعجم الأوسط/باب الميم/حدیث: 8749]
تخریج الحدیث: «قال الهيثمي: وفيه مطلب بن شعيب قال ابن عدي لم أر له حديثا منكرا غير حديث واحد غير هذا وبقية رجاله وثقوا «مجمع الزوائد ومنبع الفوائد، ج 5، ص 178» »
«أخرجه الطبراني فى «الكبير» برقم: 12، 142»

الحكم على الحديث:
رجاله وثقوا


Al-Mu‘jam al-Awsat Hadith 8749 in Urdu