🏠 👥 🔍 🧩 🅰️ 📌 ↩️

الحمدللہ ! آج حدیث مبارک کی دو نئی کتب مسند أبي يعلى الموصلي اور المعجم الأوسط اردو عربی سرچ سہولت کے ساتھ پیش کر دی گئی ہے۔ News
المعجم الأوسط سے متعلقہ
تمام کتب
ترقیم شاملہ
عربی
اردو
حدیث کتب میں نمبر سے حدیث تلاش کریں:

المعجم الأوسط میں نمبر سے تلاش کل احادیث (9489)
حدیث نمبر لکھیں:
المعجم الأوسط میں عربی لفظ/الفاظ تلاش کریں
عربی لفظ / الفاظ لکھیں:
المعجم الأوسط میں اردو لفظ/الفاظ تلاش کریں
اردو لفظ / الفاظ لکھیں:
111. مَنِ اسْمُهُ مُطَّلِبٌ
ان راویوں کا بیان جن کا نام مطلب ہے۔
اظهار التشكيل
حدیث نمبر: 8791
حَدَّثَنَا مُطَّلِبٌ: حَدَّثَنِي عَبْدُ اللهِ: حَدَّثَنِي يَعْقُوبُ بْنُ عَبْدِ الرَّحْمَنِ، عَنْ عَمْرِو بْنِ أَبِي عَمْرٍو، عَنِ الْعَلَاءِ، عَنْ أَبِيهِ، عَنْ أَبِي هُرَيْرَةَ، أَنَّ رَسُولَ اللهِ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ، قَالَ لِعَبْدِ اللهِ بْنِ عَمْرٍو: كَيْفَ بِكَ يَا عَبْدَ اللهِ إِذَا بَقِيتَ فِي حُثَالَةٍ قَدْ مَرِجَتْ أَمَانَاتُهُمْ وَعُهُودُهُمْ، فَاخْتَلَفُوا وَكَانُوا هَكَذَا؟ وَأَدْخَلَ أَصَابِعَهُ بَعْضَهَا فِي بَعْضٍ، قَالَ عَبْدُ اللهِ: فَكَيْفَ تَأْمُرُنِي يَا رَسُولَ اللهِ؟ قَالَ: I " تَعْمَلُ بِمَا تَعْرِفُ، وَتَدَعُ مَا تُنْكِرُ، وَتَعْمَلُ بِخَاصَّةِ نَفْسِكَ، وَتَدَعُ عَنْكَ عَوَامَّ النَّاسِ.
لَمْ يَرْوِ هَذِهِ الْأَحَادِيثَ عَنْ عَمْرِو بْنِ أَبِي عَمْرٍو إِلَّا يَعْقُوبُ بْنُ عَبْدِ الرَّحْمَنِ الزُّهْرِيُّ I ".
سیدنا ابوہریرہ رضی اللہ عنہ سے روایت ہے کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے سیدنا عبداللہ بن عمرو رضی اللہ عنہما سے فرمایا: ”اے عبداللہ! تمہارا کیا حال ہوگا جب تم ایسے ناکارہ اور رذیل لوگوں میں باقی رہ جاؤ گے جن کی امانتیں اور عہد و پیمان بگڑ چکے ہوں گے، وہ آپس میں اختلاف کریں گے اور ایسے ہو جائیں گے؟“ اور آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے اپنی انگلیاں ایک دوسری میں داخل کیں۔ سیدنا عبداللہ رضی اللہ عنہما نے عرض کیا: ”اے اللہ کے رسول! پھر آپ مجھے کیا حکم دیتے ہیں؟“ آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: ”جو بات تم (حق اور بھلائی کے طور پر) جانتے ہو اس پر عمل کرو، اور جسے برا سمجھتے ہو اسے چھوڑ دو، اپنی ذات کی فکر کرو اور عام لوگوں (کے معاملات) کو چھوڑ دو۔“
امام طبرانی رحمہ اللہ فرماتے ہیں: ”ان احادیث کو عمرو بن ابی عمرو سے یعقوب بن عبدالرحمن زہری رحمہ اللہ کے سوا کسی نے روایت نہیں کیا۔“ [المعجم الأوسط/باب الميم/حدیث: 8791]
تخریج الحدیث: «أخرجه ابن حبان فى «صحيحه» برقم: 5950، 5951، 6730، والطحاوي فى «شرح مشكل الآثار» برقم: 1182، 1183، والطبراني فى «الأوسط» برقم: 2776»


Al-Mu‘jam al-Awsat Hadith 8791 in Urdu