🏠 👥 🔍 🧩 🅰️ 📌 ↩️

الحمدللہ ! آج حدیث مبارک کی دو نئی کتب مسند أبي يعلى الموصلي اور المعجم الأوسط اردو عربی سرچ سہولت کے ساتھ پیش کر دی گئی ہے۔ News
المعجم الأوسط سے متعلقہ
تمام کتب
ترقیم شاملہ
عربی
اردو
حدیث کتب میں نمبر سے حدیث تلاش کریں:

المعجم الأوسط میں نمبر سے تلاش کل احادیث (9489)
حدیث نمبر لکھیں:
المعجم الأوسط میں عربی لفظ/الفاظ تلاش کریں
عربی لفظ / الفاظ لکھیں:
المعجم الأوسط میں اردو لفظ/الفاظ تلاش کریں
اردو لفظ / الفاظ لکھیں:
112. مَنِ اسْمُهُ مِقْدَامٌ
ان راویوں کا بیان جن کا نام مقدام ہے۔
اظهار التشكيل
حدیث نمبر: 8809
حَدَّثَنَا الْمِقْدَامُ: نَا سَعِيدُ بْنُ عِيسَى: ثَنَا عَبْدُ الرَّحْمَنِ بْنُ الْقَاسِمِ، عَنْ بَكْرِ بْنِ مُضَرَ، عَنْ عَمْرِو بْنِ الْحَارِثِ، عَنْ يُونُسَ، عَنِ الزُّهْرِيِّ، عَنْ عُرْوَةَ، عَنْ عَائِشَةَ، قَالَتْ: لَمَّا مَاتَ رَسُولُ اللهِ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ أَرْسَلْنَ أَزْوَاجُهُ عُثْمَانَ بْنَ عَفَّانَ إِلَى أَبِي بَكْرٍ يَسْأَلْنَهُ مِيرَاثَهُنَّ مِمَّا أَفَاءَ اللهُ عَلَيْهِ، قَالَتْ عَائِشَةُ: حَتَّى كُنْتُ أَرُدُّهُنَّ عَنْ ذَلِكَ، فَقُلْتُ: أَلَا تَتَّقِينَ اللهَ، أَلَمْ تَسْمَعْنَ رَسُولَ اللهِ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ يَقُولُ: إِنَّا لَا نُورَثُ، مَا تَرَكْنَاهُ صَدَقَةٌ، إِنَّمَا يَأْكُلُ آلُ مُحَمَّدٍ مِنْ مَالِ اللهِ.
ام المومنین سیدہ عائشہ رضی اللہ عنہا بیان کرتی ہیں: جب رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کی وفات ہو گئی تو آپ صلی اللہ علیہ وسلم کی ازواجِ مطہرات نے سیدنا عثمان بن عفان رضی اللہ عنہ کو سیدنا ابوبکر رضی اللہ عنہ کے پاس بھیجا کہ وہ ان اموال میں سے، جو اللہ نے آپ صلی اللہ علیہ وسلم کو (بطورِ فَے) عطا فرمائے تھے، ان کی میراث کا مطالبہ کریں۔ (سیدہ عائشہ رضی اللہ عنہا نے فرمایا:) یہاں تک کہ میں خود انہیں اس سے روکنے لگی اور میں نے کہا: ”کیا تم اللہ سے نہیں ڈرتیں؟ کیا تم نے رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کو یہ فرماتے نہیں سنا: ”ہماری (انبیاء کی) وراثت تقسیم نہیں ہوتی، ہم جو کچھ چھوڑ جائیں وہ صدقہ ہے، اور آلِ محمد ( صلی اللہ علیہ وسلم ) تو بس اللہ کے مال سے (ضرورت کے مطابق) کھاتے ہیں۔““ [المعجم الأوسط/باب الميم/حدیث: 8809]
تخریج الحدیث: «أخرجه البخاري فى «صحيحه» برقم: 6727، 6730، ومسلم فى «صحيحه» برقم: 1758، ومالك فى «الموطأ» برقم: 3643 / 828، وابن حبان فى «صحيحه» برقم: 6611، والنسائي فى «السنن الكبرى» برقم: 4427، 6277، وأبو داود فى «سننه» برقم: 2976، (3/106) [دون رقم في الترقيم المختار] ، والبيهقي فى «السنن الكبرى» برقم: 12861، 12862، وأحمد فى «مسنده» برقم: 25765، 26901، وعبد الرزاق فى «مصنفه» برقم: 9773، والطحاوي فى «شرح معاني الآثار» برقم: 2959، 2960، والترمذي فى «الشمائل» برقم: 402، والطبراني فى «الأوسط» برقم: 3717»


Al-Mu‘jam al-Awsat Hadith 8809 in Urdu