🏠 👥 🔍 🧩 🅰️ 📌 ↩️

الحمدللہ ! آج حدیث مبارک کی دو نئی کتب مسند أبي يعلى الموصلي اور المعجم الأوسط اردو عربی سرچ سہولت کے ساتھ پیش کر دی گئی ہے۔ News
المعجم الأوسط سے متعلقہ
تمام کتب
ترقیم شاملہ
عربی
اردو
حدیث کتب میں نمبر سے حدیث تلاش کریں:

المعجم الأوسط میں نمبر سے تلاش کل احادیث (9489)
حدیث نمبر لکھیں:
المعجم الأوسط میں عربی لفظ/الفاظ تلاش کریں
عربی لفظ / الفاظ لکھیں:
المعجم الأوسط میں اردو لفظ/الفاظ تلاش کریں
اردو لفظ / الفاظ لکھیں:
112. مَنِ اسْمُهُ مِقْدَامٌ
ان راویوں کا بیان جن کا نام مقدام ہے۔
اظهار التشكيل
حدیث نمبر: 8828
حَدَّثَنَا مِقْدَامٌ: نَا خَالِدُ بْنُ نِزَارٍ: نَا عَبْدُ اللهِ بْنُ عَامِرٍ الْأَسْلَمِيُّ، عَنِ ابْنِ شِهَابٍ، عَنِ الْأَعْرَجِ، عَنْ أَبِي هُرَيْرَةَ قَالَ: قَالَ رَسُولُ اللهِ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ: وَالَّذِي بَعَثَنِي بِالْحَقِّ لَا يُعَذِّبُ اللهُ يَوْمَ الْقِيَامَةِ مَنْ رَحِمَ الْيَتِيمَ، وَلَانَ لَهُ فِي الْكَلَامِ، وَرَحِمَ يُتْمَهُ وَضَعْفَهُ، وَلَمْ يَتَطَاوَلْ عَلَى جَارِهِ بِفَضْلِ مَا آتَاهُ اللهُ I ". وَقَالَ: I " يَا أُمَّةَ مُحَمَّدٍ، وَالَّذِي بَعَثَنِي بِالْحَقِّ لَا يَقْبَلُ اللهُ يَوْمَ الْقِيَامَةِ صَدَقَةً مِنْ رَجُلٍ وَلَهُ قَرَابَةٌ مُحْتَاجُونَ إِلَى صَدَقَتِهِ، وَيَصْرِفُهَا إِلَى غَيْرِهِمْ، وَالَّذِي نَفْسِي بِيَدِهِ لَا يَنْظُرُ اللهُ إِلَيْهِ يَوْمَ الْقِيَامَةِ I ".
لَمْ يَرْوِ هَذَا الْحَدِيثَ عَنِ الزُّهْرِيِّ إِلَّا عَبْدُ اللهِ بْنُ عَامِرٍ، تَفَرَّدَ بِهِ: خَالِدُ بْنُ نِزَارٍ.
سیدنا ابوہریرہ رضی اللہ عنہ سے روایت ہے کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: ”اس ذات کی قسم جس نے مجھے حق کے ساتھ مبعوث فرمایا! اللہ تعالیٰ قیامت کے دن ایسے شخص کو عذاب نہیں دے گا جس نے یتیم پر رحم کیا، اس سے نرمی سے بات کی، اس کی یتیمی اور کمزوری پر ترس کھایا، اور اللہ نے جو مال و فضل اسے عطا فرمایا اس کی وجہ سے اپنے پڑوسی پر بڑائی نہ جتائی۔“ اور آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: ”اے امتِ محمد! اس ذات کی قسم جس نے مجھے حق کے ساتھ مبعوث فرمایا! اللہ تعالیٰ قیامت کے دن اس آدمی کا صدقہ قبول نہیں فرمائے گا جس کے رشتہ دار اس کے صدقے کے محتاج ہوں اور وہ اسے ان کے سوا دوسروں کو دے دے۔ اور قسم ہے اس ذات کی جس کے ہاتھ میں میری جان ہے! اللہ تعالیٰ قیامت کے دن اس کی طرف نظرِ رحمت نہیں فرمائے گا۔“
امام طبرانی رحمہ اللہ فرماتے ہیں: ”اس حدیث کو امام زہری رحمہ اللہ سے عبداللہ بن عامر کے سوا کسی نے روایت نہیں کیا، اور اس میں خالد بن نزار منفرد ہیں۔“ [المعجم الأوسط/باب الميم/حدیث: 8828]
تخریج الحدیث: «قال الهيثمي: فيه عبد الله بن عامر الأسلمي وهو ضعيف وقال أبو حاتم ليس بالمتروك وبقية رجاله ثقات «مجمع الزوائد ومنبع الفوائد، ج 3، ص 117» »

الحكم على الحديث:
إسناده ضعيف لضعف عبد الله بن عامر الأسلمي


Al-Mu‘jam al-Awsat Hadith 8828 in Urdu