🏠 👥 🔍 🧩 🅰️ 📌 ↩️

الحمدللہ ! آج حدیث مبارک کی دو نئی کتب مسند أبي يعلى الموصلي اور المعجم الأوسط اردو عربی سرچ سہولت کے ساتھ پیش کر دی گئی ہے۔ News
المعجم الأوسط سے متعلقہ
تمام کتب
ترقیم شاملہ
عربی
اردو
حدیث کتب میں نمبر سے حدیث تلاش کریں:

المعجم الأوسط میں نمبر سے تلاش کل احادیث (9489)
حدیث نمبر لکھیں:
المعجم الأوسط میں عربی لفظ/الفاظ تلاش کریں
عربی لفظ / الفاظ لکھیں:
المعجم الأوسط میں اردو لفظ/الفاظ تلاش کریں
اردو لفظ / الفاظ لکھیں:
1. مَنِ اسْمُهُ أَحْمَدُ
ان راویوں کا بیان جن کا نام احمد ہے۔
اظهار التشكيل
حدیث نمبر: 883
حَدَّثَنَا أَحْمَدُ قَالَ: نَا سَعِيدٌ قَالَ: نَا عَبَّادُ بْنُ الْعَوَّامِ، عَنْ هِلَالِ بْنِ خَبَّابٍ، عَنْ عِكْرِمَةَ.
عَنِ ابْنِ عَبَّاسٍ قَالَ: لَمَّا نَزَلَتْ: إِذَا جَاءَ نَصْرُ اللهِ وَالْفَتْحُ دَعَا رَسُولُ اللهِ - صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - فَاطِمَةَ، فَقَالَ: I " إِنَّهُ قَدْ نُعِيَتْ إِلَيَّ نَفْسِي فَبَكَتْ، فَقَالَ: I " لَا تَبْكِينَ، فَإِنَّكِ لَأَوَّلُ أَهْلِي لَاحِقٌ بِي I "، فَضَحِكَتْ. فَرَآهَا بَعْضُ أَزْوَاجِ النَّبِيِّ - صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ -، فَقَالَتْ لَهَا: رَأَيْنَاكِ بَكَيْتِ، ثُمَّ ضَحِكْتِ. فَقَالَتْ: إِنَّهُ قَالَ لِي: I " نُعِيَتْ إِلَيَّ نَفْسِي I " فَبَكَيْتُ، فَقَالَ: I " لَا تَبْكِينَ، فَإِنَّكِ أَوَّلُ أَهْلِي لَاحِقٌ بِي I "، فَضَحِكْتُ.
لَمْ يَرْوِ هَذَا الْحَدِيثَ عَنْ عِكْرِمَةَ إِلَّا هِلَالٌ.
سیدنا ابن عباس رضی اللہ عنہما سے روایت ہے کہ انہوں نے فرمایا: ”جب ﴿إِذَا جَاءَ نَصْرُ اللهِ وَالْفَتْحُ﴾ نازل ہوئی تو رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے سیدہ فاطمہ رضی اللہ عنہا کو بلایا اور فرمایا: ”یقیناً مجھے میری وفات کی خبر دے دی گئی ہے“، تو وہ رونے لگیں۔ پھر آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: ”تم مت روؤ، کیونکہ میرے گھر والوں میں سے تم سب سے پہلے مجھ سے آ ملو گی“، تو وہ ہنس دیں۔ نبی صلی اللہ علیہ وسلم کی بعض ازواجِ مطہرات نے انہیں دیکھا تو ان سے کہا: ”ہم نے آپ کو دیکھا کہ آپ روئیں، پھر ہنس دیں“۔ انہوں نے جواب دیا: ”آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے مجھ سے فرمایا تھا: ”مجھے میری وفات کی خبر دے دی گئی ہے“، تو میں رو پڑی، پھر آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: ”تم مت روؤ، کیونکہ میرے گھر والوں میں سے تم سب سے پہلے مجھ سے آ ملو گی“، تو میں ہنس دی۔“
اس حدیث کو عکرمہ رحمہ اللہ سے صرف ہلال رحمہ اللہ نے ہی روایت کیا ہے۔ [المعجم الأوسط/باب الألف/حدیث: 883]
تخریج الحدیث: «أخرجه الضياء المقدسي فى «الأحاديث المختارة» برقم: 300، 301، 319، والدارمي فى «مسنده» برقم: 80، وأحمد فى «مسنده» برقم: 1898، 3262، والطبراني فى «الكبير» برقم: 11907، 1027»


Al-Mu‘jam al-Awsat Hadith 883 in Urdu