🏠 👥 🔍 🧩 🅰️ 📌 ↩️

الحمدللہ ! آج حدیث مبارک کی دو نئی کتب مسند أبي يعلى الموصلي اور المعجم الأوسط اردو عربی سرچ سہولت کے ساتھ پیش کر دی گئی ہے۔ News
المعجم الأوسط سے متعلقہ
تمام کتب
ترقیم شاملہ
عربی
اردو
حدیث کتب میں نمبر سے حدیث تلاش کریں:

المعجم الأوسط میں نمبر سے تلاش کل احادیث (9489)
حدیث نمبر لکھیں:
المعجم الأوسط میں عربی لفظ/الفاظ تلاش کریں
عربی لفظ / الفاظ لکھیں:
المعجم الأوسط میں اردو لفظ/الفاظ تلاش کریں
اردو لفظ / الفاظ لکھیں:
112. مَنِ اسْمُهُ مِقْدَامٌ
ان راویوں کا بیان جن کا نام مقدام ہے۔
اظهار التشكيل
حدیث نمبر: 8842
حَدَّثَنَا مِقْدَامٌ: نَا خَالِدٌ: ثَنَا عَبْدُ الرَّحْمَنِ بْنُ زَيْدِ بْنِ أَسْلَمَ، عَنْ أَبِيهِ، عَنْ عَطَاءِ بْنِ يَسَارٍ، عَنْ أَبِي سَعِيدٍ الْخُدْرِيِّ، أَنَّ رَسُولَ اللهِ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ سُئِلَ، فَقِيلَ لَهُ: إِنَّ أَحَدَنَا يُصْبِحُ وَلَمْ يُوتِرْ، يَغْلِبُهُ النَّوْمُ؟ قَالَ: فَلْيُوتِرْ إِذَا أَصْبَحَ.
لَمْ يَرْوِ هَذَا الْحَدِيثَ مَوْصُولًا عَنْ زَيْدِ بْنِ أَسْلَمَ، إِلَّا ابْنُهُ عَبْدُ الرَّحْمَنِ، وَرَوَاهُ جَمَاعَةٌ مَقْطُوعًا عَنْ عَطَاءِ بْنِ يَسَارٍ.
سیدنا ابو سعید خدری رضی اللہ عنہ سے روایت ہے کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم سے سوال کیا گیا، عرض کیا گیا: ”ہم میں سے کوئی شخص ایسا ہوتا ہے کہ صبح ہو جاتی ہے اور اس نے وتر نہیں پڑھے ہوتے، کیونکہ نیند اس پر غالب آ گئی ہوتی ہے؟“ آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: ”وہ صبح ہونے پر وتر پڑھ لے۔“
امام طبرانی رحمہ اللہ فرماتے ہیں: ”اس حدیث کو زید بن اسلم سے متصل سند کے ساتھ ان کے بیٹے عبدالرحمن کے سوا کسی نے روایت نہیں کیا، جبکہ ایک جماعت نے اسے عطاء بن یسار رحمہ اللہ سے مقطوعاً روایت کیا ہے۔“ [المعجم الأوسط/باب الميم/حدیث: 8842]
تخریج الحدیث: «أخرجه الحاكم فى «المستدرك» برقم: 1131، وأبو داود فى «سننه» برقم: 1431، والترمذي فى «جامعه» برقم: 466، 465، وابن ماجه فى «سننه» برقم: 1188، والبيهقي فى «السنن الكبرى» برقم: 4605، والدارقطني فى «سننه» برقم: 1637، 1638، وأحمد فى «مسنده» برقم: 11436، 11571، وأبو يعلى فى «مسنده» برقم: 1114، 1289، والطبراني فى «الأوسط» برقم: 3560»


Al-Mu‘jam al-Awsat Hadith 8842 in Urdu