🏠 👥 🔍 🧩 🅰️ 📌 ↩️

الحمدللہ ! آج حدیث مبارک کی دو نئی کتب مسند أبي يعلى الموصلي اور المعجم الأوسط اردو عربی سرچ سہولت کے ساتھ پیش کر دی گئی ہے۔ News
المعجم الأوسط سے متعلقہ
تمام کتب
ترقیم شاملہ
عربی
اردو
حدیث کتب میں نمبر سے حدیث تلاش کریں:

المعجم الأوسط میں نمبر سے تلاش کل احادیث (9489)
حدیث نمبر لکھیں:
المعجم الأوسط میں عربی لفظ/الفاظ تلاش کریں
عربی لفظ / الفاظ لکھیں:
المعجم الأوسط میں اردو لفظ/الفاظ تلاش کریں
اردو لفظ / الفاظ لکھیں:
112. مَنِ اسْمُهُ مِقْدَامٌ
ان راویوں کا بیان جن کا نام مقدام ہے۔
اظهار التشكيل
حدیث نمبر: 8848
حَدَّثَنَا مِقْدَامٌ: نَا أَسَدُ بْنُ مُوسَى: نَا مُبَارَكُ بْنُ فَضَالَةَ، عَنْ حُمَيْدٍ الطَّوِيلِ، عَنْ أَنَسِ بْنِ مَالِكٍ قَالَ: لَمَّا تُوُفِّيَ رَسُولُ اللهِ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ اخْتَلَفُوا، فَقَالُوا: نَسْتَخِيرُ رَبَّنَا، نُرْسِلُ إِلَى اللَّاحِدِ وَإِلَى الضَّارِجِ، فَأَيُّهُمَا سَبَقَ تَرَكْنَا، فَأَرْسَلُوا إِلَيْهِمَا، فَسَبَقَ صَاحِبُ اللَّحْدِ، فَلَحَدُوا لِرَسُولِ اللهِ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ.
لَمْ يَرْوِ هَذَا الْحَدِيثَ عَنْ حُمَيْدٍ إِلَّا مُبَارَكُ بْنُ فَضَالَةَ.
سیدنا انس بن مالک رضی اللہ عنہ سے روایت ہے کہ جب رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کی وفات ہوئی تو لوگوں (صحابہ) میں (قبر کی بابت) اختلاف ہوا، چنانچہ انہوں نے کہا: ”ہم اپنے رب سے خیر طلب کرتے ہیں، لحد (بغلی قبر) بنانے والے اور ضریح (صندوقی قبر) کھودنے والے، دونوں کی طرف آدمی بھیجتے ہیں، ان میں سے جو پہلے پہنچ گیا ہم دوسرے کو چھوڑ دیں گے۔“ پھر انہوں نے دونوں کی طرف آدمی بھیجے تو لحد بنانے والا پہلے پہنچ گیا، چنانچہ صحابہ نے رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کے لیے لحد (بغلی قبر) بنائی۔
امام طبرانی رحمہ اللہ فرماتے ہیں: ”اس حدیث کو حمید سے مبارک بن فضالہ کے سوا کسی نے روایت نہیں کیا۔“ [المعجم الأوسط/باب الميم/حدیث: 8848]
تخریج الحدیث: «أخرجه ابن ماجه فى «سننه» برقم: 1557، وأحمد فى «مسنده» برقم: 12610، والطحاوي فى «شرح مشكل الآثار» برقم: 2832، 2833»


Al-Mu‘jam al-Awsat Hadith 8848 in Urdu