🏠 👥 🔍 🧩 🅰️ 📌 ↩️

الحمدللہ ! آج حدیث مبارک کی دو نئی کتب مسند أبي يعلى الموصلي اور المعجم الأوسط اردو عربی سرچ سہولت کے ساتھ پیش کر دی گئی ہے۔ News
المعجم الأوسط سے متعلقہ
تمام کتب
ترقیم شاملہ
عربی
اردو
حدیث کتب میں نمبر سے حدیث تلاش کریں:

المعجم الأوسط میں نمبر سے تلاش کل احادیث (9489)
حدیث نمبر لکھیں:
المعجم الأوسط میں عربی لفظ/الفاظ تلاش کریں
عربی لفظ / الفاظ لکھیں:
المعجم الأوسط میں اردو لفظ/الفاظ تلاش کریں
اردو لفظ / الفاظ لکھیں:
112. مَنِ اسْمُهُ مِقْدَامٌ
ان راویوں کا بیان جن کا نام مقدام ہے۔
اظهار التشكيل
حدیث نمبر: 8871
حَدَّثَنَا مِقْدَامٌ: نَا أَسَدٌ: نَا عَافِيَةُ بْنُ يَزِيدَ، عَنْ مُجَالِدٍ، عَنِ الشَّعْبِيِّ، عَنْ مَسْرُوقٍ، عَنْ عَائِشَةَ أَنَّهُ دَخَلَ عَلَيْهَا وَهِيَ تَبْكِي، فَقَالَ: مَا يُبْكِيكِ؟ فَقَالَتْ: I " مَا أَشَاءُ أَنْ أَبْكِي إِلَّا بَكَيْتُ، مَاتَ النَّبِيُّ - صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - وَلَمْ يَشْبَعْ مِنْ خُبْزِ الْبُرِّ مَرَّتَيْنِ يَوْمًا ثُمَّ انَّهَارَتْ عَلَيْهَا الدُّنْيَا I " وَلَقَدْ كُنَّا أَرْبَعَةَ أَشْهُرٍ وَمَا لَنَا طَعَامٌ إِلَّا الْمَاءُ وَالتَّمْرُ، وَلَقَدْ مَاتَ وَدِرْعُهُ مَرْهُونَةٌ حَتَّى افْتَكَّهَا أَبُو بَكْرٍ.
لَمْ يَرْوِ هَذَا الْحَدِيثَ عَنْ عَافِيَةَ إِلَّا أَسَدُ بْنُ مُوسَى.
ام المومنین سیدہ عائشہ رضی اللہ عنہا سے روایت ہے کہ ان کے پاس (مسروق رحمہ اللہ) آئے تو وہ رو رہی تھیں، انہوں نے پوچھا: ”آپ کیوں رو رہی ہیں؟“ تو سیدہ عائشہ رضی اللہ عنہا نے فرمایا: ”میں جب بھی رونا چاہوں رو پڑتی ہوں؛ نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم اس حال میں فوت ہوئے کہ آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے کبھی ایک دن میں دو مرتبہ گندم کی روٹی سے پیٹ نہیں بھرا، پھر (بعد میں) ہم پر دنیا کی کشائش ٹوٹ پڑی۔ اور ہم پر چار چار مہینے ایسے گزرتے کہ ہمارے پاس پانی اور کھجور کے سوا کھانے کو کچھ نہ ہوتا۔ اور آپ صلی اللہ علیہ وسلم اس حال میں فوت ہوئے کہ آپ صلی اللہ علیہ وسلم کی زرہ رہن رکھی ہوئی تھی، یہاں تک کہ سیدنا ابوبکر رضی اللہ عنہ نے اسے چھڑایا۔“
امام طبرانی رحمہ اللہ فرماتے ہیں: ”اس حدیث کو عافیہ سے اسد بن موسیٰ کے سوا کسی نے روایت نہیں کیا۔“ [المعجم الأوسط/باب الميم/حدیث: 8871]
تخریج الحدیث: «أخرجه البخاري فى «صحيحه» برقم: 2068، 2096، 2200، 2251، 2252، 2386، 2513، 2509، 2916، 4467، ومسلم فى «صحيحه» برقم: 1603، 2974، وابن الجارود فى «المنتقى» برقم: 721، وابن حبان فى «صحيحه» برقم: 5938، 5936، 6358، والنسائي فى «المجتبى» برقم: 4623 / 1، 4664 / 1، والنسائي فى «السنن الكبرى» برقم: 6158، 6201، وابن ماجه فى «سننه» برقم: 2436، والبيهقي فى «السنن الكبرى» برقم: 11207، 11310، 11311، وأحمد فى «مسنده» برقم: 24780، 25911، 26574، 26638، والبزار فى «مسنده» برقم: 322 / 296، وعبد الرزاق فى «مصنفه» برقم: 14094، وابن أبي شيبة فى «مصنفه» برقم: 20381»


Al-Mu‘jam al-Awsat Hadith 8871 in Urdu