🏠 👥 🔍 🧩 🅰️ 📌 ↩️

الحمدللہ ! آج حدیث مبارک کی دو نئی کتب مسند أبي يعلى الموصلي اور المعجم الأوسط اردو عربی سرچ سہولت کے ساتھ پیش کر دی گئی ہے۔ News
المعجم الأوسط سے متعلقہ
تمام کتب
ترقیم شاملہ
عربی
اردو
حدیث کتب میں نمبر سے حدیث تلاش کریں:

المعجم الأوسط میں نمبر سے تلاش کل احادیث (9489)
حدیث نمبر لکھیں:
المعجم الأوسط میں عربی لفظ/الفاظ تلاش کریں
عربی لفظ / الفاظ لکھیں:
المعجم الأوسط میں اردو لفظ/الفاظ تلاش کریں
اردو لفظ / الفاظ لکھیں:
112. مَنِ اسْمُهُ مِقْدَامٌ
ان راویوں کا بیان جن کا نام مقدام ہے۔
اظهار التشكيل
حدیث نمبر: 8882
حَدَّثَنَا مِقْدَامٌ: نَا أَسَدُ بْنُ مُوسَى: نَا أَيُّوبُ بْنُ خُوطٍ: ثَنَا قَتَادَةُ، عَنْ أَنَسٍ، أَنَّ رَسُولَ اللهِ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ قَالَ: مَنْ كَانَتِ الدُّنْيَا هَمَّهُ وَسَدَمَهُ، وَلَهَا يَشْخَصُ، وَلَهَا يَنْصَبُ وَيَطْلُبُ، جَعَلَ اللهُ فَقْرَهُ بَيْنَ عَيْنَيْهِ، وَشَتَّتَ عَلَيْهِ ضَيْعَتَهُ، وَلَمْ يَأْتِهِ مِنْهَا إِلَّا مَا كُتِبَ لَهُ، وَمَنْ كَانَتِ الْآخِرَةُ هَمَّهُ وَسَدَمَهُ، وَلَهَا يَشْخَصُ، وَلَهَا يَنْصَبُ وَيَطْلُبُ، جَعَلَ اللهُ غِنَاهُ فِي قَلْبِهِ، وَجَمَعَ لَهُ الضَّيْعَةَ، وَأَتَتْهُ الدُّنْيَا وَهِيَ صَاغِرَةٌ.
لَمْ يَرْوِ هَذَا الْحَدِيثَ عَنْ أَيُّوبَ إِلَّا أَسَدٌ، وَلَا رَوَاهُ عَنْ قَتَادَةَ إِلَّا أَيُّوبُ بْنُ خُوطٍ، وَهَمَّامٌ، وَلَا رَوَاهُ عَنْ هَمَّامٍ إِلَّا دَاوُدُ بْنُ الْمُحَبَّرِ، تَفَرَّدَ بِهِ: مُحَمَّدُ بْنُ يَحْيَى الْأَزْدِيُّ.
سیدنا انس رضی اللہ عنہ سے روایت ہے کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: ”جس شخص کی فکر اور غم دنیا ہی ہو، وہ اسی کے لیے سفر کرے، اسی کے لیے مشقت اٹھائے اور اسی کی طلب میں لگا رہے، تو اللہ تعالیٰ اس کی محتاجی اس کی آنکھوں کے سامنے کر دیتا ہے، اس کی جائیداد و کاروبار کو بکھیر دیتا ہے اور اسے دنیا سے صرف وہی ملتا ہے جو اس کے لیے لکھ دیا گیا ہے۔ اور جس شخص کی فکر اور غم آخرت ہو، وہ اسی کے لیے سفر کرے، اسی کے لیے مشقت اٹھائے اور اسی کی طلب میں لگا رہے، تو اللہ تعالیٰ اس کی مالداری اس کے دل میں رکھ دیتا ہے، اس کی جائیداد و کاروبار کو سمیٹ کر اکٹھا کر دیتا ہے اور دنیا ذلیل و رسوا ہو کر اس کے پاس آتی ہے۔“
امام طبرانی رحمہ اللہ فرماتے ہیں: ”اس حدیث کو ایوب سے اسد کے سوا کسی نے روایت نہیں کیا، اور قتادہ سے ایوب بن خوط اور ہمام کے سوا کسی نے روایت نہیں کیا، اور ہمام سے داود بن محبر کے سوا کسی نے روایت نہیں کیا، اس میں محمد بن یحییٰ ازدی منفرد ہیں۔“ [المعجم الأوسط/باب الميم/حدیث: 8882]
تخریج الحدیث: «قال الهيثمي: روي بسندين في أحدهما داود بن المحبر وفي الآخر أيوب بن حوط وكلاهما ضعيف جدا «مجمع الزوائد ومنبع الفوائد، ج 10، ص 247» »
«أخرجه الترمذي فى «جامعه» برقم: 2465، والبزار فى «مسنده» برقم: 6704، وابن حجر فى «المطالب العالية» برقم: 3281، والطبراني فى «الأوسط» برقم: 5990»

الحكم على الحديث:
إسناده ضعيف جدًّا


Al-Mu‘jam al-Awsat Hadith 8882 in Urdu