🏠 👥 🔍 🧩 🅰️ 📌 ↩️

الحمدللہ ! آج حدیث مبارک کی دو نئی کتب مسند أبي يعلى الموصلي اور المعجم الأوسط اردو عربی سرچ سہولت کے ساتھ پیش کر دی گئی ہے۔ News
المعجم الأوسط سے متعلقہ
تمام کتب
ترقیم شاملہ
عربی
اردو
حدیث کتب میں نمبر سے حدیث تلاش کریں:

المعجم الأوسط میں نمبر سے تلاش کل احادیث (9489)
حدیث نمبر لکھیں:
المعجم الأوسط میں عربی لفظ/الفاظ تلاش کریں
عربی لفظ / الفاظ لکھیں:
المعجم الأوسط میں اردو لفظ/الفاظ تلاش کریں
اردو لفظ / الفاظ لکھیں:
112. مَنِ اسْمُهُ مِقْدَامٌ
ان راویوں کا بیان جن کا نام مقدام ہے۔
اظهار التشكيل
حدیث نمبر: 8894
حَدَّثَنَا مِقْدَامٌ: نَا عَبْدُ اللهِ بْنُ عَبْدِ الْحَكَمِ: نَا عَبْدُ اللهِ بْنُ وَهْبٍ، أَخْبَرَنِي عَمْرُو بْنُ الْحَارِثِ، أَنَّ بَكْرَ بْنَ سَوَادَةَ، حَدَّثَهُ، عَنْ عَبْدِ الرَّحْمَنِ بْنِ جُبَيْرٍ، عَنْ عَبْدِ اللهِ بْنِ عَمْرٍو، أَنَّ رَسُولَ اللهِ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ تَلَا قَوْلَ إِبْرَاهِيمَ: فَمَنْ تَبِعَنِي فَإِنَّهُ مِنِّي وَمَنْ عَصَانِي فَإِنَّكَ غَفُورٌ رَحِيمٌ وَقَوْلَ عِيسَى: إِنْ تُعَذِّبْهُمْ فَإِنَّهُمْ عِبَادُكَ وَإِنْ تَغْفِرْ لَهُمْ فَإِنَّكَ أَنْتَ الْعَزِيزُ الْحَكِيمُ فَرَفَعَ رَسُولُ اللهِ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ يَدَهُ، ثُمَّ قَالَ: اللَّهُمَّ أُمَّتِي أُمَّتِي، وَبَكَى، فَقَالَ اللهُ لِجِبْرِيلَ: I " اذْهَبْ إِلَى مُحَمَّدٍ، وَرَبُّكَ أَعْلَمُ، وَاسْأَلْهُ مَا يُبْكِيكَ؟ I " فَأَتَاهُ جِبْرِيلُ، فَسَأَلَهُ، فَأَخْبَرَهُ النَّبِيُّ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ، فَقَالَ اللهُ عَزَّ وَجَلَّ لِجِبْرِيلَ: I " اذْهَبْ إِلَى مُحَمَّدٍ، فَقُلْ لَهُ: إِنَّا سَنُرْضِيكَ فِي أُمَّتِكَ وَلَا نَسُوءُكَ.
لَا يُرْوَى هَذَا الْحَدِيثُ عَنْ عَبْدِ اللهِ بْنِ عَمْرٍو إِلَّا بِهَذَا الْإِسْنَادِ، تَفَرَّدَ بِهِ: عَمْرُو بْنُ الْحَارِثِ I ".
سیدنا عبداللہ بن عمرو رضی اللہ عنہما سے روایت ہے کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے ابراہیم علیہ السلام کا یہ قول تلاوت فرمایا: ﴿فَمَنْ تَبِعَنِي فَإِنَّهُ مِنِّي وَمَنْ عَصَانِي فَإِنَّكَ غَفُورٌ رَحِيمٌ﴾ ”پس جس نے میری پیروی کی وہ مجھ سے ہے، اور جس نے میری نافرمانی کی تو یقیناً تو بہت بخشنے والا، نہایت رحم کرنے والا ہے۔“ اور عیسیٰ علیہ السلام کا یہ قول بھی تلاوت فرمایا: ﴿إِنْ تُعَذِّبْهُمْ فَإِنَّهُمْ عِبَادُكَ وَإِنْ تَغْفِرْ لَهُمْ فَإِنَّكَ أَنْتَ الْعَزِيزُ الْحَكِيمُ﴾ ”اگر تو انہیں عذاب دے تو وہ تیرے بندے ہیں، اور اگر تو انہیں بخش دے تو یقیناً تو ہی زبردست، حکمت والا ہے۔“ پھر رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے اپنے ہاتھ اٹھائے اور فرمایا: «اللَّهُمَّ أُمَّتِي أُمَّتِي» ”اے اللہ! میری امت، میری امت!“ اور آپ صلی اللہ علیہ وسلم رو پڑے۔ تو اللہ تعالیٰ نے جبریل علیہ السلام سے فرمایا: ”محمد ( صلی اللہ علیہ وسلم ) کے پاس جاؤ، اور تمہارا رب خوب جانتا ہے، ان سے پوچھو کہ آپ کو کس چیز نے رلایا ہے؟“ چنانچہ جبریل علیہ السلام آپ صلی اللہ علیہ وسلم کے پاس آئے اور آپ صلی اللہ علیہ وسلم سے پوچھا تو نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم نے انہیں (اپنی کیفیت کی وجہ) بتا دی۔ پھر اللہ عز و جل نے جبریل علیہ السلام سے فرمایا: ”محمد ( صلی اللہ علیہ وسلم ) کے پاس جاؤ اور ان سے کہو: ہم آپ کو آپ کی امت کے بارے میں ضرور راضی کر دیں گے اور آپ کو رنجیدہ نہیں کریں گے۔“
امام طبرانی رحمہ اللہ فرماتے ہیں: ”یہ حدیث عبداللہ بن عمرو رضی اللہ عنہما سے صرف اسی سند سے مروی ہے، اس میں عمرو بن حارث منفرد ہیں۔“ [المعجم الأوسط/باب الميم/حدیث: 8894]
تخریج الحدیث: «أخرجه مسلم فى «صحيحه» برقم: 202، وابن حبان فى «صحيحه» برقم: 7234، 7235، والنسائي فى «السنن الكبرى» برقم: 11205»


Al-Mu‘jam al-Awsat Hadith 8894 in Urdu