🏠 👥 🔍 🧩 🅰️ 📌 ↩️

الحمدللہ ! آج حدیث مبارک کی دو نئی کتب مسند أبي يعلى الموصلي اور المعجم الأوسط اردو عربی سرچ سہولت کے ساتھ پیش کر دی گئی ہے۔ News
المعجم الأوسط سے متعلقہ
تمام کتب
ترقیم شاملہ
عربی
اردو
حدیث کتب میں نمبر سے حدیث تلاش کریں:

المعجم الأوسط میں نمبر سے تلاش کل احادیث (9489)
حدیث نمبر لکھیں:
المعجم الأوسط میں عربی لفظ/الفاظ تلاش کریں
عربی لفظ / الفاظ لکھیں:
المعجم الأوسط میں اردو لفظ/الفاظ تلاش کریں
اردو لفظ / الفاظ لکھیں:
112. مَنِ اسْمُهُ مِقْدَامٌ
ان راویوں کا بیان جن کا نام مقدام ہے۔
اظهار التشكيل
حدیث نمبر: 8925
حَدَّثَنَا مِقْدَامٌ: ثَنَا أَسَدُ بْنُ مُوسَى: ثَنَا حَمَّادُ بْنُ سَلَمَةَ، عَنْ هِشَامٍ الدَّسْتُوَائِيِّ، عَنْ قَتَادَةَ، عَنِ الْحَسَنِ، عَنْ أَبِي مُوسَى، أَنَّ رَسُولَ اللهِ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ قَالَ: الْمَعْرُوفُ وَالْمُنْكَرُ يُنْصَبَانِ لِلنَّاسِ يَوْمَ الْقِيَامَةِ، فَأَمَّا الْمَعْرُوفُ فَيَعِدُ أَهْلَهُ الْجَنَّةَ وَيُبَشِّرُهُمْ، وَأَمَّا الْمُنْكَرُ فَيَقُولُ لِأَهْلِهِ: إِلَيْكُمْ إِلَيْكُمْ فَلَا يَسْتَطِيعُونَ لَهُ إِلَّا لُزُومًا.
لَمْ يَرْوِ هَذَا الْحَدِيثَ عَنْ حَمَّادِ بْنِ سَلَمَةَ إِلَّا أَسَدُ بْنُ مُوسَى.
سیدنا ابوموسیٰ اشعری رضی اللہ عنہ سے روایت ہے کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: ”قیامت کے دن لوگوں کے سامنے نیکی اور برائی کو (مجسم صورت میں) کھڑا کیا جائے گا۔ نیکی اپنے اہل سے جنت کا وعدہ کرے گی اور انہیں خوشخبری سنائے گی، اور برائی اپنے اہل سے کہے گی: ”دور ہٹو، دور ہٹو“، مگر وہ اس کے ساتھ چمٹے رہنے کے سوا کچھ نہ کر سکیں گے۔“
امام طبرانی رحمہ اللہ فرماتے ہیں: ”یہ حدیث حماد بن سلمہ سے صرف اسد بن موسیٰ نے روایت کی ہے۔“ [المعجم الأوسط/باب الميم/حدیث: 8925]
تخریج الحدیث: «أخرجه أحمد فى «مسنده» برقم: 19796، والطيالسي فى «مسنده» برقم: 537، والبزار فى «مسنده» برقم: 3071»


Al-Mu‘jam al-Awsat Hadith 8925 in Urdu