🏠 👥 🔍 🧩 🅰️ 📌 ↩️

الحمدللہ ! آج حدیث مبارک کی دو نئی کتب مسند أبي يعلى الموصلي اور المعجم الأوسط اردو عربی سرچ سہولت کے ساتھ پیش کر دی گئی ہے۔ News
المعجم الأوسط سے متعلقہ
تمام کتب
ترقیم شاملہ
عربی
اردو
حدیث کتب میں نمبر سے حدیث تلاش کریں:

المعجم الأوسط میں نمبر سے تلاش کل احادیث (9489)
حدیث نمبر لکھیں:
المعجم الأوسط میں عربی لفظ/الفاظ تلاش کریں
عربی لفظ / الفاظ لکھیں:
المعجم الأوسط میں اردو لفظ/الفاظ تلاش کریں
اردو لفظ / الفاظ لکھیں:
112. مَنِ اسْمُهُ مِقْدَامٌ
ان راویوں کا بیان جن کا نام مقدام ہے۔
اظهار التشكيل
حدیث نمبر: 8933
حَدَّثَنَا مِقْدَامٌ: ثَنَا أَسَدُ بْنُ مُوسَى: ثَنَا شَرِيكٌ، عَنْ أَبِي إِسْحَاقَ، عَنْ عَامِرٍ الشَّعْبِيِّ، عَنْ عُرْوَةَ بْنِ الْمُغِيرَةِ بْنِ شُعْبَةَ، عَنْ أَبِيهِ، أَنَّهُ كَانَ مَعَ رَسُولِ اللهِ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ، فَتَبَرَّزَ، ثُمَّ جَاءَ، فَقَالَ: I " هَلْ مِنْ طَهُورٍ؟ I " فَأَتَيْتُهُ بِمَاءٍ، فَغَسَلَ يَدَيْهِ وَوَجْهَهُ، ثُمَّ ذَهَبَ لِيَغْسِلَ ذِرَاعَيْهِ، فَضَاقَتْ بِهِ الْجُبَّةُ، وَكَانَتْ جُبَّةً مِنْ جُبَّاتِ الرُّومِ، فَأَذْرَعَ يَدَيْهِ مِنْ تَحْتِ الْجُبَّةِ إِذْرَاعًا، فَغَسَلَ ذِرَاعَيْهِ، فَأَهْوَيْتُ إِلَى الْخُفَّيْنِ، فَقَالَ: دَعِ الْخُفَّيْنِ ؛ فَإِنِّي قَدْ أَدْخَلْتُ الْقَدَمَيْنِ الْخُفَّيْنِ وَهُمَا طَاهِرَتَانِ، فَمَسَحَ عَلَى الْخُفَّيْنِ لَمْ يَرْوِ هَذَا الْحَدِيثَ عَنْ أَبِي إِسْحَاقَ إِلَّا شَرِيكٌ، وَلَا رَوَاهُ عَنْ شَرِيكٍ إِلَّا أَسَدُ بْنُ مُوسَى، وَيَحْيَى بْنُ آدَمَ.
سیدنا مغیرہ بن شعبہ رضی اللہ عنہ سے روایت ہے کہ وہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کے ساتھ تھے، آپ صلی اللہ علیہ وسلم قضائے حاجت کے لیے گئے، پھر واپس آئے تو فرمایا: ”کیا وضو کا پانی ہے؟“ میں آپ صلی اللہ علیہ وسلم کے پاس پانی لایا تو آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے اپنے دونوں ہاتھ اور چہرہ دھویا، پھر اپنے بازو دھونے لگے تو جبہ تنگ پڑ گیا، وہ رومیوں کے جبوں میں سے ایک جبہ تھا، چنانچہ آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے اپنے دونوں ہاتھ جبے کے نیچے سے کھینچ کر باہر نکالے اور اپنے بازو دھوئے۔ پھر میں موزوں (اتارنے) کے لیے جھکا تو آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: ”موزوں کو رہنے دو، کیونکہ میں نے دونوں پاؤں اس حال میں موزوں میں داخل کیے تھے کہ وہ پاک تھے۔“ پھر آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے موزوں پر مسح کیا۔
امام طبرانی رحمہ اللہ فرماتے ہیں: ”اس حدیث کو ابو اسحاق رحمہ اللہ سے شریک رحمہ اللہ کے سوا کسی نے روایت نہیں کیا، اور شریک رحمہ اللہ سے اسد بن موسیٰ رحمہ اللہ اور یحییٰ بن آدم رحمہ اللہ کے سوا کسی نے روایت نہیں کیا۔“ [المعجم الأوسط/باب الميم/حدیث: 8933]
تخریج الحدیث: «أخرجه البخاري فى «صحيحه» برقم: 182، 203، 206، 363، 388، 2918، 4421، 5798، 5799، ومسلم فى «صحيحه» برقم: 274، ومالك فى «الموطأ» برقم: 99 / 36، وابن الجارود فى «المنتقى» برقم: 30، 91، 93، وابن خزيمة فى «صحيحه» برقم: 50، 190، 191، 203، 1064، 1514، 1515، 1645، 1642، وابن حبان فى «صحيحه» برقم: 1326، 1342، 1346، 1347، 2224، 2225، والحاكم فى «المستدرك» برقم: 489، 610، 5953، والنسائي فى «المجتبى» برقم: 17 / 2، 82 / 1، 79 / 1، 109 / 1، 107 / 1، 108 / 2، 125 / 1، 123 / 6، 124 / 7، والنسائي فى «السنن الكبرى» برقم: 16، 82، 109، 108، 110، 111، 112، 121، 165، 166، 167، 168، 9585، وأبو داود فى «سننه» برقم: 1، 149، 150، 151، 156، 161، (1/58) [دون رقم في الترقيم المختار] ، والترمذي فى «جامعه» برقم: 20، 98، 100، والدارمي فى «مسنده» برقم: 686، 687، 740، 1375، 1374، وابن ماجه فى «سننه» برقم: 331، 389، 545، 1236، والبيهقي فى «السنن الكبرى» برقم: 268، 267، 269، 280، 391، 447، 1299، 1305، 1316، 1317، 1357، 1355، 1356، 1366، 1405، 1406، 3674، 3958، 3959، 4203، 4248، 5224، 5392، 5391، والدارقطني فى «سننه» برقم: 737، 738، 740، 739، 749، 754، 763، وأحمد فى «مسنده» برقم: 18421، 18428، 18432، 18443، 18444، 18446، 18447، 18448، 18452، 18457، 18458، 18451، 18459، 18469، 18462، 18477، 18480، 18481، 18482، 18483، 18507، 18513، 18515، 18516، 18517، 18523، 18524، 18531، والطيالسي فى «مسنده» برقم: 726، 727، 734، والحميدي فى «مسنده» برقم: 775، 776، وعبد بن حميد فى «مسنده» برقم: 395، 397، وابن حجر فى «المطالب العالية» برقم: 108، 4315، وعبد الرزاق فى «مصنفه» برقم: 740، 747، 748، 750، 749، وابن أبي شيبة فى «مصنفه» برقم: 230، 241، 1143، 1867، 1870، 1883، 1888، 1889، 1929، 1969، 7247، 37254، والطحاوي فى «شرح معاني الآثار» برقم: 132، 133، والطحاوي فى «شرح مشكل الآثار» برقم: 5654، 5653، والطبراني فى «الكبير» برقم: 858، 866، 864، 865، 867، 871، 868، 869، 870، 872، 876، 875، 877، 881، 878، 879، 880، 882، 886، 885، 887، 888، 889، 923، 944، 945، 946، 971، 972، 976، 977، 984، 985، 990، 992، 1000، 997، 1001، 1002، 1006، 1007، 1018، 1029، 1028، 1030، 1034، 1031، 1032، 1033، 1035، 1039، 1036، 1037، 1038، 1040، 1041، 1050، 1051، 1064، 1065، 1062، 1063، 1072، 1081، 1080، 1078، 1079، 1085، والطبراني فى «الصغير» برقم: 369، والطبراني فى «الأوسط» برقم: 533، 1299، 1389، 1840، 3106، 3448، 3525، 3619، 4901، 5139، 5287، 5404، 6292، 7586، 7716، 8105، 9110»


Al-Mu‘jam al-Awsat Hadith 8933 in Urdu