🏠 👥 🔍 🧩 🅰️ 📌 ↩️

الحمدللہ ! آج حدیث مبارک کی دو نئی کتب مسند أبي يعلى الموصلي اور المعجم الأوسط اردو عربی سرچ سہولت کے ساتھ پیش کر دی گئی ہے۔ News
المعجم الأوسط سے متعلقہ
تمام کتب
ترقیم شاملہ
عربی
اردو
حدیث کتب میں نمبر سے حدیث تلاش کریں:

المعجم الأوسط میں نمبر سے تلاش کل احادیث (9489)
حدیث نمبر لکھیں:
المعجم الأوسط میں عربی لفظ/الفاظ تلاش کریں
عربی لفظ / الفاظ لکھیں:
المعجم الأوسط میں اردو لفظ/الفاظ تلاش کریں
اردو لفظ / الفاظ لکھیں:
1. مَنِ اسْمُهُ أَحْمَدُ
ان راویوں کا بیان جن کا نام احمد ہے۔
اظهار التشكيل
حدیث نمبر: 901
حَدَّثَنَا أَحْمَدُ قَالَ: نَا سَعِيدٌ قَالَ: نَا يَحْيَى بْنُ زَكَرِيَّا بْنِ أَبِي زَائِدَةَ، عَنْ أَبِيهِ، عَنِ الشَّعْبِيِّ، عَنِ الْحَارِثِ.
عَنْ عَلِيٍّ قَالَ: أَشَدُّ خَلْقِ رَبِّكَ عَشَرَةٌ: الْجِبَالُ، وَالْحَدِيدُ يَنْحَتُ الْجِبَالَ، وَالنَّارُ تَأْكُلُ الْحَدِيدَ، وَالْمَاءُ يُطْفِئُ النَّارَ، وَالسَّحَابُ الْمُسَخَّرُ بَيْنَ السَّمَاءِ وَالْأَرْضِ يَحْمِلُ الْمَاءَ، وَالرِّيحُ تُقِلُّ السَّحَابَ، وَالْإِنْسَانُ يَتَّقِي الرِّيحَ بِيَدِهِ، وَيَذْهَبُ فِيهَا لِحَاجَتِهِ، وَالسُّكْرُ يَغْلِبُ الْإِنْسَانَ، وَالنَّوْمُ يَغْلِبُ السُّكْرَ، وَالْهَمُّ يَمْنَعُ النَّوْمَ، فَأَشَدُّ خَلْقِ رَبِّكَ الْهَمُّ I ".
سیدنا علی رضی اللہ عنہ سے روایت ہے کہ انہوں نے فرمایا: ”تمہارے رب کی مخلوقات میں سب سے زیادہ طاقتور دس چیزیں ہیں: پہاڑ، اور لوہا جو پہاڑوں کو کاٹ دیتا ہے، اور آگ جو لوہے کو پگھلا دیتی ہے، اور پانی جو آگ کو بجھا دیتا ہے، اور زمین و آسمان کے درمیان مسخر بادل جو پانی کو اٹھائے پھرتے ہیں، اور ہوا جو بادلوں کو اٹھائے پھرتی ہے، اور انسان جو اپنے ہاتھ سے ہوا سے اپنا بچاؤ کرتا ہے اور اپنی ضرورت کے لیے اس میں چلتا پھرتا ہے، اور نشہ جو انسان پر غالب آ جاتا ہے، اور نیند جو نشے پر غالب آ جاتی ہے، اور فکر و غم جو نیند کو اڑا دیتا ہے؛ پس تمہارے رب کی مخلوقات میں سب سے زیادہ طاقتور چیز فکر و غم ہے۔“ [المعجم الأوسط/باب الألف/حدیث: 901]
تخریج الحدیث: «قال الهيثمي: ورجاله ثقات «مجمع الزوائد ومنبع الفوائد، ج 8، ص 132» »

الحكم على الحديث:
رجاله ثقات


Al-Mu‘jam al-Awsat Hadith 901 in Urdu