🏠 👥 🔍 🧩 🅰️ 📌 ↩️

الحمدللہ ! آج حدیث مبارک کی دو نئی کتب مسند أبي يعلى الموصلي اور المعجم الأوسط اردو عربی سرچ سہولت کے ساتھ پیش کر دی گئی ہے۔ News
المعجم الأوسط سے متعلقہ
تمام کتب
ترقیم شاملہ
عربی
اردو
حدیث کتب میں نمبر سے حدیث تلاش کریں:

المعجم الأوسط میں نمبر سے تلاش کل احادیث (9489)
حدیث نمبر لکھیں:
المعجم الأوسط میں عربی لفظ/الفاظ تلاش کریں
عربی لفظ / الفاظ لکھیں:
المعجم الأوسط میں اردو لفظ/الفاظ تلاش کریں
اردو لفظ / الفاظ لکھیں:
112. مَنِ اسْمُهُ مِقْدَامٌ
ان راویوں کا بیان جن کا نام مقدام ہے۔
اظهار التشكيل
حدیث نمبر: 9014
حَدَّثَنَا الْمِقْدَامُ، نَا سَعِيدُ بْنُ أَبِي مَرْيَمَ، ثَنَا عَبْدُ الْجَبَّارِ بْنُ عُمَرَ، عَنْ مُحَمَّدِ بْنِ الْمُنْكَدِرِ. عَنْ جَابِرٍ، قَالَ: كَانَ رَسُولُ اللهِ - صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - لَا يَلْتَفِتُ إِذَا مَشَى، وَكَانَ رُبَّمَا تَعَلَّقَ رِدَاؤُهُ فِي الشَّجَرَةِ أَوِ الشَّيْءِ فَلَا يَلْتَفِتُ حَتَّى يَرْفَعُوهُ عَلَيْهِ، وَكَانُوا يَضْحَكُونَ وَيَمْزَحُونَ، وَكَانُوا قَدْ أَمِنُوا الْتِفَاتَهُ.
سیدنا جابر رضی اللہ عنہما بیان کرتے ہیں کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم جب چلتے تو پیچھے مڑ کر نہیں دیکھتے تھے، اور بسا اوقات آپ صلی اللہ علیہ وسلم کی چادر کسی درخت یا کسی چیز میں اٹک جاتی تو بھی آپ صلی اللہ علیہ وسلم مڑ کر نہ دیکھتے یہاں تک کہ صحابہ کرام رضی اللہ عنہم اسے اٹھا کر آپ صلی اللہ علیہ وسلم پر ڈال دیتے، اور وہ آپس میں ہنسی مذاق کر رہے ہوتے تھے، کیونکہ انہیں اطمینان تھا کہ آپ صلی اللہ علیہ وسلم پیچھے مڑ کر نہیں دیکھیں گے۔ [المعجم الأوسط/باب الميم/حدیث: 9014]
تخریج الحدیث: «قال الهيثمي: إسناده حسن «مجمع الزوائد ومنبع الفوائد، ج 9، ص 17» »
«أخرجه الحاكم فى «المستدرك» برقم: 7889، والطبراني فى «الأوسط» برقم: 3216»

الحكم على الحديث:
إسناده حسن


Al-Mu‘jam al-Awsat Hadith 9014 in Urdu