🏠 👥 🔍 🧩 🅰️ 📌 ↩️

الحمدللہ ! آج حدیث مبارک کی دو نئی کتب مسند أبي يعلى الموصلي اور المعجم الأوسط اردو عربی سرچ سہولت کے ساتھ پیش کر دی گئی ہے۔ News
المعجم الأوسط سے متعلقہ
تمام کتب
ترقیم شاملہ
عربی
اردو
حدیث کتب میں نمبر سے حدیث تلاش کریں:

المعجم الأوسط میں نمبر سے تلاش کل احادیث (9489)
حدیث نمبر لکھیں:
المعجم الأوسط میں عربی لفظ/الفاظ تلاش کریں
عربی لفظ / الفاظ لکھیں:
المعجم الأوسط میں اردو لفظ/الفاظ تلاش کریں
اردو لفظ / الفاظ لکھیں:
112. مَنِ اسْمُهُ مِقْدَامٌ
ان راویوں کا بیان جن کا نام مقدام ہے۔
اظهار التشكيل
حدیث نمبر: 9060
حَدَّثَنَا الْمِقْدَامُ، ثَنَا عَبْدُ اللهِ بْنُ يُوسُفَ، ثَنَا اللَّيْثُ بْنُ سَعْدٍ، عَنْ يَحْيَى بْنِ سَعِيدٍ، عَنْ أَبِي الزُّبَيْرِ.
عَنْ جَابِرٍ، قَالَ: أَتَى رَجُلٌ رَسُولَ اللهِ - صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - مُنْصَرَفَهُ مِنْ حُنَيْنٍ وَفِي ثَوْبِ بِلَالٍ فِضَّةٌ يَقْبِضُ مِنْهَا وَجَعَلَ يُعْطِي النَّاسَ، فَقَالَ: يَا مُحَمَّدُ اعْدِلْ، فَقَالَ: وَيْلَكَ ؛ مَنْ يَعْدِلُ إِذَا لَمْ أَعْدِلْ؟ لَقَدْ خِبْتُ وَخَسِرْتُ إِنْ لَمْ أَعْدِلْ I " فَقَالَ عُمَرُ بْنُ الْخَطَّابِ: دَعْنِي فَأَقْتُلَ هَذَا الْمُنَافِقَ، فَقَالَ: I " مَعَاذَ اللهِ أَنْ يَتَحَدَّثَ النَّاسُ أَنِّي أَقْتُلُ أَصْحَابِي، إِنَّ هَذَا وَأَصْحَابَهُ يَقْرَءُونَ الْقُرْآنَ لَا يُجَاوِزُ تَرَاقِيَهُمْ، يَمْرُقُونَ مِنَ الدِّينِ كَمَا يَمْرُقُ السَّهْمُ مِنَ الرَّمِيَّةِ.
سیدنا جابر رضی اللہ عنہما سے روایت ہے کہ غزوۂ حنین سے واپسی پر ایک آدمی رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کے پاس آیا، اس وقت سیدنا بلال رضی اللہ عنہ کے کپڑے میں چاندی تھی جس میں سے آپ صلی اللہ علیہ وسلم مٹھی بھر کر لوگوں کو دے رہے تھے۔ اس نے کہا: ”اے محمد! انصاف کیجیے۔“ آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: ”تیرا برا ہو! اگر میں ہی انصاف نہ کروں تو پھر کون انصاف کرے گا؟ اگر میں انصاف نہ کروں تو میں ناکام و نامراد ہو گیا۔“ تو سیدنا عمر بن خطاب رضی اللہ عنہ نے عرض کیا: ”مجھے اجازت دیجیے کہ میں اس منافق کو قتل کر دوں۔“ آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: ”اللہ کی پناہ! کہ لوگ یہ باتیں کریں کہ میں اپنے ساتھیوں کو قتل کرتا ہوں۔ بے شک یہ شخص اور اس کے ساتھی قرآن پڑھیں گے مگر وہ ان کے گلوں سے نیچے نہیں اترے گا، وہ دین سے ایسے نکل جائیں گے جیسے تیر شکار کے پار نکل جاتا ہے۔“ [المعجم الأوسط/باب الميم/حدیث: 9060]
تخریج الحدیث: «أخرجه مسلم فى «صحيحه» برقم: 1063، وابن الجارود فى «المنتقى» برقم: 1161، وابن حبان فى «صحيحه» برقم: 4819، والحاكم فى «المستدرك» برقم: 2576، والنسائي فى «السنن الكبرى» برقم: 8033، 8034، وابن ماجه فى «سننه» برقم: 172، وسعيد بن منصور فى «سننه» برقم: 2902، وأحمد فى «مسنده» برقم: 15032، 15047، 15048، والحميدي فى «مسنده» برقم: 1308، وعبد الرزاق فى «مصنفه» برقم: 18651، وابن أبي شيبة فى «مصنفه» برقم: 30822، 39073، والطبراني فى «الكبير» برقم: 1753»


Al-Mu‘jam al-Awsat Hadith 9060 in Urdu