🏠 👥 🔍 🧩 🅰️ 📌 ↩️

الحمدللہ ! آج حدیث مبارک کی دو نئی کتب مسند أبي يعلى الموصلي اور المعجم الأوسط اردو عربی سرچ سہولت کے ساتھ پیش کر دی گئی ہے۔ News
المعجم الأوسط سے متعلقہ
تمام کتب
ترقیم شاملہ
عربی
اردو
حدیث کتب میں نمبر سے حدیث تلاش کریں:

المعجم الأوسط میں نمبر سے تلاش کل احادیث (9489)
حدیث نمبر لکھیں:
المعجم الأوسط میں عربی لفظ/الفاظ تلاش کریں
عربی لفظ / الفاظ لکھیں:
المعجم الأوسط میں اردو لفظ/الفاظ تلاش کریں
اردو لفظ / الفاظ لکھیں:
112. مَنِ اسْمُهُ مِقْدَامٌ
ان راویوں کا بیان جن کا نام مقدام ہے۔
اظهار التشكيل
حدیث نمبر: 9067
حَدَّثَنَا الْمِقْدَامُ، ثَنَا عَبْدُ اللهِ بْنُ يُوسُفَ، حَدَّثَنِي اللَّيْثُ، عَنْ خَالِدِ بْنِ يَزِيدَ، عَنْ أَبِي الزُّبَيْرِ.
عَنْ جَابِرٍ، قَالَ: أَقْبَلَ رَسُولُ اللهِ - صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - مِنَ الْجَبَلِ وَقَدْ قَضَى حَاجَتَهُ، وَبَيْنَ أَيْدِيهِمْ تَمْرٌ عَلَى حَجَفَةٍ، فَدَعَوْهُ إِلَيْهِ، فَقَعَدَ يَأْكُلُ مَعَنَا، وَمَا مَسَّ مَاءً.
لَمْ يَرْوِ هَذَا الْحَدِيثَ عَنْ خَالِدِ بْنِ يَزِيدَ إِلَّا اللَّيْثُ.
سیدنا جابر رضی اللہ عنہما بیان کرتے ہیں کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم قضائے حاجت سے فارغ ہو کر پہاڑ کی طرف سے تشریف لائے، اس وقت صحابہ کرام رضی اللہ عنہم کے سامنے ایک چھوٹی ڈھال پر کھجوریں رکھی ہوئی تھیں، انہوں نے آپ صلی اللہ علیہ وسلم کو بھی بلا لیا، تو آپ صلی اللہ علیہ وسلم بیٹھ کر ہمارے ساتھ کھانے لگے اور پانی کو ہاتھ تک نہ لگایا۔
امام طبرانی رحمہ اللہ فرماتے ہیں: ”اس حدیث کو خالد بن یزید سے لیث کے سوا کسی نے روایت نہیں کیا۔“ [المعجم الأوسط/باب الميم/حدیث: 9067]
تخریج الحدیث: «أخرجه أبو داود فى «سننه» برقم: 3762، والبيهقي فى «السنن الكبرى» برقم: 13544، والطبراني فى «الأوسط» برقم: 8674»


Al-Mu‘jam al-Awsat Hadith 9067 in Urdu