🏠 👥 🔍 🧩 🅰️ 📌 ↩️

الحمدللہ ! آج حدیث مبارک کی دو نئی کتب مسند أبي يعلى الموصلي اور المعجم الأوسط اردو عربی سرچ سہولت کے ساتھ پیش کر دی گئی ہے۔ News
المعجم الأوسط سے متعلقہ
تمام کتب
ترقیم شاملہ
عربی
اردو
حدیث کتب میں نمبر سے حدیث تلاش کریں:

المعجم الأوسط میں نمبر سے تلاش کل احادیث (9489)
حدیث نمبر لکھیں:
المعجم الأوسط میں عربی لفظ/الفاظ تلاش کریں
عربی لفظ / الفاظ لکھیں:
المعجم الأوسط میں اردو لفظ/الفاظ تلاش کریں
اردو لفظ / الفاظ لکھیں:
114. مَنِ اسْمُهُ مَسْعَدَةُ
ان راویوں کا بیان جن کا نام مسعدہ ہے۔
اظهار التشكيل
حدیث نمبر: 9102
حَدَّثَنَا مَسْعَدَةُ، ثَنَا إِبْرَاهِيمُ بْنُ الْمُنْذِرِ، ثَنَا مُحَمَّدُ بْنُ فُلَيْحٍ، حَدَّثَنِي أَبُو غَسَّانَ مُحَمَّدُ بْنُ مُطَرِّفٍ، عَنْ عُمَرَ بْنِ نَافِعٍ، عَنْ أَبِيهِ نَافِعٍ، أَنَّ رَجُلًا سَأَلَ عَبْدَ اللهِ بْنَ عُمَرَ، فَقَالَ: إِنَّ لِي خَالًا فَارَقَ امْرَأَتَهُ، فَدَخَلَهُ مِنْ ذَاكَ هَمٌّ وَأَمْرٌ شَقَّ عَلَيْهِ، فَأَرَدْتُ أَنْ أَتَزَوَّجَهَا، وَلَمْ يَأْمُرْنِي بِذَلِكَ، وَلَمْ يَعْلَمْ؟ فَقَالَ ابْنُ عُمَرَ: I " لَا، إِلَّا أَنْ تَنْكِحَ نِكَاحَ غِبْطَةٍ، إِنْ وَافَقَتْكَ أَمْسَكْتَ، وَإِنْ كَرِهْتَ فَارَقْتَ ؛ فَإِنَّا كُنَّا نَعُدُّ هَذَا فِي زَمَانِ رَسُولِ اللهِ - صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - السِّفَاحَ I ".
لَمْ يَرْوِ هَذَا الْحَدِيثَ عَنْ عُمَرَ إِلَّا أَبُو غَسَّانَ مُحَمَّدُ بْنُ مُطَرِّفٍ.
نافع رحمہ اللہ سے روایت ہے کہ ایک آدمی نے سیدنا عبداللہ بن عمر رضی اللہ عنہما سے پوچھا: ”میرا ایک ماموں ہے جس نے اپنی بیوی کو چھوڑ (طلاق دے) دیا، اس سے اسے بڑا غم اور سخت پریشانی لاحق ہوئی ہے، تو میں چاہتا ہوں کہ اس عورت سے نکاح کر لوں، حالانکہ اس نے مجھے اس کا حکم نہیں دیا اور نہ اسے اس کا علم ہے (کیا ایسا کرنا درست ہے؟)“ تو سیدنا ابن عمر رضی اللہ عنہما نے فرمایا: ”نہیں، سوائے اس کے کہ تم رغبت و شوق والا (حقیقی) نکاح کرو کہ اگر وہ تمہیں موافق آئے تو اسے رکھو اور اگر ناپسند ہو تو جدا کر دو؛ (اس کے سوا جو صورت ہو وہ درست نہیں) کیونکہ ہم رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کے زمانے میں اسے سفاح (بدکاری) شمار کیا کرتے تھے۔“
امام طبرانی رحمہ اللہ فرماتے ہیں: ”اس حدیث کو عمر بن نافع سے ابو غسان محمد بن مطرف کے سوا کسی نے روایت نہیں کیا۔“ [المعجم الأوسط/باب الميم/حدیث: 9102]
تخریج الحدیث: «أخرجه الطبراني فى «الأوسط» برقم: 6246»


Al-Mu‘jam al-Awsat Hadith 9102 in Urdu