🏠 👥 🔍 🧩 🅰️ 📌 ↩️

الحمدللہ ! آج حدیث مبارک کی دو نئی کتب مسند أبي يعلى الموصلي اور المعجم الأوسط اردو عربی سرچ سہولت کے ساتھ پیش کر دی گئی ہے۔ News
المعجم الأوسط سے متعلقہ
تمام کتب
ترقیم شاملہ
عربی
اردو
حدیث کتب میں نمبر سے حدیث تلاش کریں:

المعجم الأوسط میں نمبر سے تلاش کل احادیث (9489)
حدیث نمبر لکھیں:
المعجم الأوسط میں عربی لفظ/الفاظ تلاش کریں
عربی لفظ / الفاظ لکھیں:
المعجم الأوسط میں اردو لفظ/الفاظ تلاش کریں
اردو لفظ / الفاظ لکھیں:
114. مَنِ اسْمُهُ مَسْعَدَةُ
ان راویوں کا بیان جن کا نام مسعدہ ہے۔
اظهار التشكيل
حدیث نمبر: 9131
حَدَّثَنَا مَسْعَدَةُ بْنُ سَعْدٍ، ثَنَا إِبْرَاهِيمُ بْنُ الْمُنْذِرِ، نَا أَبُو ضَمْرَةَ، عَنْ عَبْدِ اللهِ بْنِ عَامِرٍ الْأَسْلَمِيِّ، عَنْ سُهَيْلِ بْنِ أَبِي صَالِحٍ، عَنْ أَبِيهِ. عَنْ أَبِي هُرَيْرَةَ، قَالَ: قَالَ رَسُولُ اللهِ - صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ -: سَبْعَةٌ يُظِلُّهُمُ اللهُ فِي ظِلِّ عَرْشِهِ يَوْمَ الْقِيَامَةِ: إِمَامٌ يُقْسِطَ، وَرَجُلٌ يَتَصَدَّقُ بِيَمِينِهِ يُخْفِيهَا مِنْ شِمَالِهِ، وَرَجُلٌ بَذَلَتْ لَهُ امْرَأَةٌ ذَاتُ حَسَبٍ وَمِيسَمٍ نَفْسَهَا، فَقَالَ: إِنِّي أَخَافُ اللهَ رَبَّ الْعَالَمِينَ، وَرَجُلٌ ذُكِرَ اللهُ عِنْدَهُ فَفَاضَتْ عَيْنَاهُ مِنْ خَشْيَةِ اللهِ، وَرَجُلٌ لَقِيَ رَجُلًا، فَقَالَ: وَاللهِ إِنِّي لَأُحِبُّكَ لِلهِ، فَقَالَ: وَأَنَا أُحِبُّكَ لِلهِ I ".
لَمْ يَرْوِ هَذَا الْحَدِيثَ عَنْ سُهَيْلِ بْنِ أَبِي صَالِحٍ إِلَّا عَبْدُ اللهِ بْنُ عَامِرٍ الْأَسْلَمِيُّ، تَفَرَّدَ بِهِ أَبُو ضَمْرَةَ وَالْمَشْهُورُ: مِنْ حَدِيثِ حَبِيبِ بْنِ عَبْدِ الرَّحْمَنِ، عَنْ حَفْصِ بْنِ عَاصِمٍ، عَنْ أَبِي هُرَيْرَةَ.
سیدنا ابوہریرہ رضی اللہ عنہ سے روایت ہے کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: ”سات قسم کے لوگ ہیں جنہیں اللہ تعالیٰ قیامت کے دن اپنے عرش کے سائے میں جگہ دے گا: عدل و انصاف کرنے والا حکمران؛ وہ آدمی جو اپنے دائیں ہاتھ سے صدقہ کرتا ہے اور اسے اپنے بائیں ہاتھ سے بھی چھپاتا ہے؛ وہ آدمی جسے کوئی حسب و نسب اور حسن و جمال والی عورت اپنی طرف دعوت دے تو وہ کہہ دے: ”میں تو اللہ رب العالمین سے ڈرتا ہوں“؛ وہ آدمی جس کے سامنے اللہ کا ذکر کیا جائے تو اللہ کے خوف سے اس کی آنکھیں بہہ پڑیں؛ اور وہ آدمی جو کسی دوسرے آدمی سے ملے اور کہے: ”اللہ کی قسم! میں تجھ سے اللہ کے لیے محبت کرتا ہوں“ تو وہ جواب دے: ”اور میں بھی تجھ سے اللہ کے لیے محبت کرتا ہوں۔““
امام طبرانی رحمہ اللہ فرماتے ہیں: ”سہیل بن ابی صالح سے یہ حدیث عبداللہ بن عامر اسلمی کے سوا کسی نے روایت نہیں کی، اس میں ابوضمرہ منفرد ہیں، جبکہ مشہور روایت حبیب بن عبدالرحمن عن حفص بن عاصم عن ابی ہریرہ رضی اللہ عنہ کی سند سے ہے۔“ [المعجم الأوسط/باب الميم/حدیث: 9131]
تخریج الحدیث: «أخرجه البخاري فى «صحيحه» برقم: 660، 1423، 6479، 6806، ومسلم فى «صحيحه» برقم: 1031، ومالك فى «الموطأ» برقم: 3505 / 761، وابن خزيمة فى «صحيحه» برقم: 358، وابن حبان فى «صحيحه» برقم: 4486، 7338، والنسائي فى «المجتبى» برقم: 5395 / 1، والنسائي فى «السنن الكبرى» برقم: 5890، 11798، والترمذي فى «جامعه» برقم: 2391، 2391 (م)، والبيهقي فى «السنن الكبرى» برقم: 5067، 7930، 7931، 16744، 20217، وأحمد فى «مسنده» برقم: 9796، والطيالسي فى «مسنده» برقم: 2584، والبزار فى «مسنده» برقم: 8182، والطحاوي فى «شرح مشكل الآثار» برقم: 5844، 5845، 5846، والطبراني فى «الأوسط» برقم: 6324»


Al-Mu‘jam al-Awsat Hadith 9131 in Urdu