🏠 👥 🔍 🧩 🅰️ 📌 ↩️

الحمدللہ ! آج حدیث مبارک کی دو نئی کتب مسند أبي يعلى الموصلي اور المعجم الأوسط اردو عربی سرچ سہولت کے ساتھ پیش کر دی گئی ہے۔ News
المعجم الأوسط سے متعلقہ
تمام کتب
ترقیم شاملہ
عربی
اردو
حدیث کتب میں نمبر سے حدیث تلاش کریں:

المعجم الأوسط میں نمبر سے تلاش کل احادیث (9489)
حدیث نمبر لکھیں:
المعجم الأوسط میں عربی لفظ/الفاظ تلاش کریں
عربی لفظ / الفاظ لکھیں:
المعجم الأوسط میں اردو لفظ/الفاظ تلاش کریں
اردو لفظ / الفاظ لکھیں:
114. مَنِ اسْمُهُ مَسْعَدَةُ
ان راویوں کا بیان جن کا نام مسعدہ ہے۔
اظهار التشكيل
حدیث نمبر: 9134
حَدَّثَنَا مَسْعَدَةُ بْنُ سَعْدٍ، ثَنَا إِبْرَاهِيمُ بْنُ الْمُنْذِرِ، ثَنَا ابْنُ وَهْبٍ، أَخْبَرَنِي مَخْرَمَةُ بْنُ بُكَيْرٍ، عَنْ أَبِيهِ، قَالَ: سَمِعْتُ يُونُسَ بْنَ يُوسُفَ، يُحَدِّثُ، عَنْ سَعِيدِ بْنِ الْمُسَيِّبِ، قَالَ: قَالَتْ عَائِشَةُ: قَالَ رَسُولُ اللهِ - صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ -: مَا مِنْ يَوْمٍ أَكْثَرُ أَنْ يُعْتِقَ اللهُ فِيهِ عَبْدًا مِنَ النَّارِ مِنْ يَوْمِ عَرَفَةَ، وَإِنَّهُ لَيَدْنُو فَيُبَاهِي بِهِمُ الْمَلَائِكَةَ، فَيَقُولُ: مَا أَرَادَ هَؤُلَاءِ؟.
I " لَا يُرْوَى هَذَا الْحَدِيثُ عَنْ عَائِشَةَ إِلَّا بِهَذَا الْإِسْنَادِ، تَفَرَّدَ بِهِ مَخْرَمَةُ بْنُ بُكَيْرٍ.
ام المومنین سیدہ عائشہ رضی اللہ عنہا سے روایت ہے کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: ”عرفہ کے دن سے بڑھ کر کوئی دن ایسا نہیں جس میں اللہ تعالیٰ اپنے بندوں کو کثرت سے جہنم سے آزاد فرماتا ہو، اور بے شک وہ (اپنی شان کے لائق) قریب ہوتا ہے، پھر ان حاجیوں کی وجہ سے فرشتوں کے سامنے فخر کرتا ہے اور فرماتا ہے: ”یہ لوگ کیا چاہتے ہیں؟““
امام طبرانی رحمہ اللہ فرماتے ہیں: ”یہ حدیث سیدہ عائشہ رضی اللہ عنہا سے اسی سند کے ساتھ ہی روایت کی جاتی ہے، اس میں مخرمہ بن بکیر منفرد ہیں۔“ [المعجم الأوسط/باب الميم/حدیث: 9134]
تخریج الحدیث: «قال الذهبى: إسناده حسن «سير أعلام النبلاء، ج 12، ص 504» »
«أخرجه مسلم فى «صحيحه» برقم: 1348، وابن خزيمة فى «صحيحه» برقم: 2827، والحاكم فى «المستدرك» برقم: 1711، والنسائي فى «المجتبى» برقم: 3003 / 2، والنسائي فى «السنن الكبرى» برقم: 3982، وابن ماجه فى «سننه» برقم: 3014، والبيهقي فى «السنن الكبرى» برقم: 9575، والدارقطني فى «سننه» برقم: 2792»

الحكم على الحديث:
إسناده حسن


Al-Mu‘jam al-Awsat Hadith 9134 in Urdu