🏠 👥 🔍 🧩 🅰️ 📌 ↩️

الحمدللہ ! آج حدیث مبارک کی دو نئی کتب مسند أبي يعلى الموصلي اور المعجم الأوسط اردو عربی سرچ سہولت کے ساتھ پیش کر دی گئی ہے۔ News
المعجم الأوسط سے متعلقہ
تمام کتب
ترقیم شاملہ
عربی
اردو
حدیث کتب میں نمبر سے حدیث تلاش کریں:

المعجم الأوسط میں نمبر سے تلاش کل احادیث (9489)
حدیث نمبر لکھیں:
المعجم الأوسط میں عربی لفظ/الفاظ تلاش کریں
عربی لفظ / الفاظ لکھیں:
المعجم الأوسط میں اردو لفظ/الفاظ تلاش کریں
اردو لفظ / الفاظ لکھیں:
114. مَنِ اسْمُهُ مَسْعَدَةُ
ان راویوں کا بیان جن کا نام مسعدہ ہے۔
اظهار التشكيل
حدیث نمبر: 9149
حَدَّثَنَا مَسْعَدَةُ بْنُ سَعْدٍ، ثَنَا إِبْرَاهِيمُ بْنُ الْمُنْذِرِ، ثَنَا مُحَمَّدُ بْنُ صَدَقَةَ الْفَدَكِيُّ، ثَنَا مُحَمَّدُ بْنُ يَحْيَى بْنِ سَهْلِ بْنِ أَبِي حَثْمَةَ، عَنْ عَمَّهِ أَبِي عُفَيْرِ بْنِ سَهْلِ بْنِ أَبِي حَثْمَةَ أَنَّ أَبَاهُ، قَدْ أَخْبَرَهُ، أَنَّ أَبَا بُرْدَةَ بْنَ نِيَارٍ ذَبَحَ ذَبِيحَةً بِسَحَرٍ، فَلَمَّا انْصَرَفَ ذَكَرَ ذَلِكَ لِرَسُولِ اللهِ - صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ -، فَقَالَ: مَنْ ذَبَحَ قَبْلَ الصَّلَاةِ فَلَيْسَتْ تِلْكَ الْأُضْحِيَّةَ، إِنَّمَا الْأُضْحِيَّةُ مَا ذُبِحَ بَعْدَ الصَّلَاةِ، فَاذْهَبْ فَضَحِّ I "، فَقَالَ: يَا رَسُولَ اللهِ مَا أَجِدُ شَيْئًا لِلْأُضْحِيَّةِ، وَمَا عِنْدِي إِلَّا جَذَعٌ مِنَ الْمَعْزِ، قَالَ: I " اذْهَبْ فَضَحِّ بِهَا، وَلَيْسَ فِيهَا رُخْصَةٌ لِأَحَدٍ بَعْدَكَ I ".
لَا يُرْوَى هَذَا الْحَدِيثُ عَنْ سَهْلِ بْنِ أَبِي حَثْمَةَ، إِلَّا بِهَذَا الْإِسْنَادِ، تَفَرَّدَ بِهِ إِبْرَاهِيمُ بْنُ الْمُنْذِرِ.
سیدنا سہل بن ابی حثمہ رضی اللہ عنہ سے روایت ہے کہ سیدنا ابوبردہ بن نیار رضی اللہ عنہ نے صبح سویرے (نماز عید سے پہلے) جانور ذبح کر لیا، پھر جب وہ (نماز سے) واپس ہوئے تو اس کا ذکر رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم سے کیا، تو آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: ”جس نے نماز سے پہلے ذبح کیا تو وہ قربانی نہیں ہے، قربانی تو وہ ہے جو نماز کے بعد ذبح کی جائے، لہٰذا جاؤ اور (دوبارہ) قربانی کرو۔“ انہوں نے عرض کیا: ”اے اللہ کے رسول! میرے پاس قربانی کے لیے (کوئی جانور) نہیں ہے، میرے پاس تو صرف بکری کا ایک جذعہ (چھ ماہ کا بچہ) ہے۔“ آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: ”جاؤ اسی کی قربانی کر لو، اور تمہارے بعد کسی کے لیے اس میں رخصت نہیں ہے۔“
امام طبرانی رحمہ اللہ فرماتے ہیں: ”یہ حدیث سیدنا سہل بن ابی حثمہ رضی اللہ عنہ سے صرف اسی سند سے مروی ہے، اس میں ابراہیم بن منذر منفرد ہیں۔“ [المعجم الأوسط/باب الميم/حدیث: 9149]
تخریج الحدیث: «قال الهيثمي: قال الذهبي حديثه منكر «مجمع الزوائد ومنبع الفوائد، ج 4، ص 24» »
«أخرجه مالك فى «الموطأ» برقم: 1760 / 471، وابن حبان فى «صحيحه» برقم: 5905، والنسائي فى «المجتبى» برقم: 4409 / 4، والنسائي فى «السنن الكبرى» برقم: 4468، والدارمي فى «مسنده» برقم: 2006، والبيهقي فى «السنن الكبرى» برقم: 19095، وأحمد فى «مسنده» برقم: 16072، 16748، 16753، والطبراني فى «الكبير» برقم: 507، 504، 505، 506، 508، والطبراني فى «الأوسط» برقم: 3819»

الحكم على الحديث:
منكر


Al-Mu‘jam al-Awsat Hadith 9149 in Urdu