🏠 👥 🔍 🧩 🅰️ 📌 ↩️

الحمدللہ ! آج حدیث مبارک کی دو نئی کتب مسند أبي يعلى الموصلي اور المعجم الأوسط اردو عربی سرچ سہولت کے ساتھ پیش کر دی گئی ہے۔ News
المعجم الأوسط سے متعلقہ
تمام کتب
ترقیم شاملہ
عربی
اردو
حدیث کتب میں نمبر سے حدیث تلاش کریں:

المعجم الأوسط میں نمبر سے تلاش کل احادیث (9489)
حدیث نمبر لکھیں:
المعجم الأوسط میں عربی لفظ/الفاظ تلاش کریں
عربی لفظ / الفاظ لکھیں:
المعجم الأوسط میں اردو لفظ/الفاظ تلاش کریں
اردو لفظ / الفاظ لکھیں:
1. مَنِ اسْمُهُ أَحْمَدُ
ان راویوں کا بیان جن کا نام احمد ہے۔
اظهار التشكيل
حدیث نمبر: 917
حَدَّثَنَا أَحْمَدُ قَالَ: نَا سَعِيدٌ، عَنْ أَبِي شِهَابٍ الْحَنَّاطِ عَبْدِ رَبِّهِ بْنِ نَافِعٍ، عَنْ لَيْثٍ، عَنْ أَبِي فَزَارَةَ، عَنْ يَزِيدَ بْنِ الْأَصَمِّ.
عَنِ ابْنِ عَبَّاسٍ قَالَ: قَالَ رَسُولُ اللهِ - صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ -: ثَلَاثٌ مَنْ لَمْ يَكُنْ فِيهِ وَاحِدَةٌ مِنْهُنَّ فَإِنَّ اللهَ عَزَّ وَجَلَّ يَغْفِرُ لَهُ مَا سِوَى ذَلِكَ: مَنْ مَاتَ لَا يُشْرِكُ بِهِ شَيْئًا، وَلَمْ يَكُنْ سَاحِرًا وَلَمْ يَتَّبِعِ السَّحَرَةَ، وَلَمْ يَحْقِدْ عَلَى أَخِيهِ.
لَمْ يَرْوِ هَذَا الْحَدِيثَ عَنْ أَبِي فَزَارَةَ إِلَّا لَيْثٌ، تَفَرَّدَ بِهِ: أَبُو شِهَابٍ، وَلَا يُرْوَى عَنِ ابْنِ عَبَّاسٍ إِلَّا بِهَذَا الْإِسْنَادِ.
سیدنا ابن عباس رضی اللہ عنہما سے روایت ہے کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: ”تین خصلتیں ایسی ہیں کہ جس شخص میں ان میں سے کوئی ایک بھی نہ ہو تو اللہ عزوجل اس کے علاوہ (کے گناہ) اس کے لیے معاف فرما دیتا ہے: وہ شخص جو اس حال میں فوت ہوا کہ اللہ کے ساتھ کسی کو شریک نہ ٹھہراتا ہو، وہ جادوگر نہ ہو اور نہ جادوگروں کی پیروی کرتا ہو، اور وہ اپنے بھائی کے خلاف کینہ نہ رکھتا ہو۔“
اس حدیث کو ابوفزارہ رحمہ اللہ سے صرف لیث رحمہ اللہ نے روایت کیا ہے، جس کی روایت میں ابوشہاب رحمہ اللہ منفرد ہیں، اور سیدنا ابن عباس رضی اللہ عنہما سے یہ روایت صرف اسی سند کے ساتھ مروی ہے۔ [المعجم الأوسط/باب الألف/حدیث: 917]
تخریج الحدیث: «أخرجه عبد بن حميد فى «مسنده» برقم: 685، وابن حجر فى «المطالب العالية» برقم: 2897، والطبراني فى «الكبير» برقم: 13004، والطبراني فى «الأوسط» برقم: 5230»


Al-Mu‘jam al-Awsat Hadith 917 in Urdu