🏠 👥 🔍 🧩 🅰️ 📌 ↩️

الحمدللہ ! آج حدیث مبارک کی دو نئی کتب مسند أبي يعلى الموصلي اور المعجم الأوسط اردو عربی سرچ سہولت کے ساتھ پیش کر دی گئی ہے۔ News
المعجم الأوسط سے متعلقہ
تمام کتب
ترقیم شاملہ
عربی
اردو
حدیث کتب میں نمبر سے حدیث تلاش کریں:

المعجم الأوسط میں نمبر سے تلاش کل احادیث (9489)
حدیث نمبر لکھیں:
المعجم الأوسط میں عربی لفظ/الفاظ تلاش کریں
عربی لفظ / الفاظ لکھیں:
المعجم الأوسط میں اردو لفظ/الفاظ تلاش کریں
اردو لفظ / الفاظ لکھیں:
122. مَنِ اسْمُهُ وَلِيدٌ
ان راویوں کا بیان جن کا نام ولید ہے۔
اظهار التشكيل
حدیث نمبر: 9260
حَدَّثَنَا الْوَلِيدُ بْنُ حَمَّادٍ الرَّمْلِيُّ، ثَنَا سُلَيْمَانُ بْنُ عَبْدِ الرَّحْمَنِ الدِّمَشْقِيُّ، ثَنَا سَعْدَانُ بْنُ يَحْيَى، عَنْ صَدَقَةَ بْنِ أَبِي عِمْرَانَ، عَنْ إِيَادِ بْنِ لَقِيطٍ، عَنْ أَبِي رِمْثَةَ، قَالَ: انْطَلَقْتُ مَعَ أَبِي إِلَى رَسُولِ اللهِ - صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ -، فَإِذَا I " هُوَ ذُو وَفْرَةٍ، بِهَا رَدْعٌ مِنْ حِنَّاءٍ، وَعَلَيْهِ ثَوْبَانِ أَخْضَرَانِ.
لَمْ يَرْوِ هَذَا الْحَدِيثَ عَنْ صَدَقَةَ بْنِ أَبِي عِمْرَانَ إِلَّا سَعْدَانُ بْنُ يَحْيَى وَعَبَّادُ بْنُ صُهَيْبٍ.
وَرَوَاهُ يَزِيدُ بْنُ إِبْرَاهِيمَ التُّسْتَرِيُّ، عَنْ صَدَقَةَ، عَنْ بَابِي بْنِ مُنْقِذٍ، عَنْ أَبِي رِمْثَةَ.
سیدنا ابو رمثہ رضی اللہ عنہ بیان کرتے ہیں: ”میں اپنے والد کے ساتھ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کی خدمت میں حاضر ہوا تو کیا دیکھتا ہوں کہ آپ صلی اللہ علیہ وسلم کے کانوں کی لو تک پہنچتے ہوئے بال ہیں جن پر مہندی کا ہلکا سا اثر ہے، اور آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے دو سبز چادریں پہن رکھی ہیں۔“
امام طبرانی رحمہ اللہ فرماتے ہیں: ”اس حدیث کو صدقہ بن ابی عمران سے سعدان بن یحییٰ اور عباد بن صہیب کے سوا کسی نے روایت نہیں کیا۔“
اور اسے یزید بن ابراہیم تستری نے صدقہ سے، انہوں نے بابی بن منقذ سے، انہوں نے سیدنا ابو رمثہ رضی اللہ عنہ سے روایت کیا ہے۔ [المعجم الأوسط/باب الواو/حدیث: 9260]
تخریج الحدیث: «أخرجه الحاكم فى «المستدرك» برقم: 4225، والنسائي فى «المجتبى» برقم: 1571 / 1، 5334 / 1، والنسائي فى «السنن الكبرى» برقم: 1794، 9578، وأبو داود فى «سننه» برقم: 4065، 4206، (4/138) [دون رقم في الترقيم المختار] ، والترمذي فى «جامعه» برقم: 2812، وأحمد فى «مسنده» برقم: 7225، 7233، 7238، 17766، وابن أبي شيبة فى «مصنفه» برقم: 25585، والطحاوي فى «شرح مشكل الآثار» برقم: 3366، 3689، 3688، والترمذي فى «الشمائل» برقم: 43، 65، والطبراني فى «الكبير» برقم: 714، 718، 722»


Al-Mu‘jam al-Awsat Hadith 9260 in Urdu