🏠 👥 🔍 🧩 🅰️ 📌 ↩️

الحمدللہ ! آج حدیث مبارک کی دو نئی کتب مسند أبي يعلى الموصلي اور المعجم الأوسط اردو عربی سرچ سہولت کے ساتھ پیش کر دی گئی ہے۔ News
المعجم الأوسط سے متعلقہ
تمام کتب
ترقیم شاملہ
عربی
اردو
حدیث کتب میں نمبر سے حدیث تلاش کریں:

المعجم الأوسط میں نمبر سے تلاش کل احادیث (9489)
حدیث نمبر لکھیں:
المعجم الأوسط میں عربی لفظ/الفاظ تلاش کریں
عربی لفظ / الفاظ لکھیں:
المعجم الأوسط میں اردو لفظ/الفاظ تلاش کریں
اردو لفظ / الفاظ لکھیں:
122. مَنِ اسْمُهُ وَلِيدٌ
ان راویوں کا بیان جن کا نام ولید ہے۔
اظهار التشكيل
حدیث نمبر: 9280
حَدَّثَنِي الْوَلِيدُ بْنُ أَبَانَ، ثَنَا مُحَمَّدُ بْنُ عَمَّارٍ، ثَنَا عَبْدُ الصَّمَدِ بْنُ عَبْدِ الْعَزِيزِ، ثَنَا عَمْرُو بْنُ أَبِي قَيْسٍ، عَنْ بَشِيرِ بْنِ عَاصِمٍ، عَنْ أَبِي الْيَقْظَانِ، عَنْ زَاذَانَ، عَنْ عَبْدِ اللهِ، قَالَ: قَالَ رَسُولُ اللهِ - صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ -: ثَلَاثَةٌ لَا يَهُولُهُمُ الْفَزَعُ، وَلَا يَنَالُهُمُ الْحِسَابُ، عَلَى كَثِيبٍ مِنْ مِسْكٍ حَتَّى يَفْرَغَ اللهُ مِنْ حِسَابِ الْعِبَادِ: رَجُلٌ قَرَأَ الْقُرْآنَ ابْتِغَاءَ وَجْهِ اللهِ، فَأَمَّ بِهِ قَوْمًا وَهُمْ رَاضُونَ بِهِ، وَدَاعِيَةٌ يَدْعُو إِلَى الصَّلَوَاتِ الْخَمْسِ ابْتِغَاءَ وَجْهِ اللهِ، وَعَبْدٌ أَحْسَنَ مَا بَيْنَهُ وَبَيْنَ رَبِّهِ، وَفِيمَا بَيْنَهُ وَبَيْنَ مَوَالِيهِ.
لَمْ يَرْوِ هَذَا الْحَدِيثَ عَنْ بَشِيرِ بْنِ عَاصِمٍ إِلَّا عَمْرُو بْنُ أَبِي قَيْسٍ، وَرَوَاهُ الثَّوْرِيُّ، عَنْ أَبِي الْيَقْظَانِ، عَنْ زَاذَانَ، عَنِ ابْنِ عُمَرَ.
سیدنا عبداللہ رضی اللہ عنہ سے روایت ہے کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: ”تین قسم کے لوگوں کو (قیامت کی) گھبراہٹ خوف زدہ نہیں کرے گی اور نہ انھیں حساب سے سابقہ پڑے گا، وہ مشک کے ایک ٹیلے پر ہوں گے یہاں تک کہ اللہ تعالیٰ بندوں کے حساب سے فارغ ہو جائے: ایک وہ آدمی جس نے اللہ کی رضا کی خاطر قرآن پڑھا، پھر اس کے ذریعے ایسی قوم کی امامت کی جو اس سے راضی تھی؛ دوسرا وہ اذان دینے والا جو اللہ کی رضا کی خاطر پانچوں نمازوں کی طرف بلاتا ہے؛ اور تیسرا وہ بندہ جس نے اپنے اور اپنے رب کے معاملے میں بھی اچھائی کی اور اپنے اور اپنے آقاؤں کے معاملے میں بھی۔“
امام طبرانی رحمہ اللہ فرماتے ہیں: ”اس حدیث کو بشیر بن عاصم سے عمرو بن ابی قیس کے سوا کسی نے روایت نہیں کیا، اور اسے ثوری رحمہ اللہ نے ابو الیقظان سے، انھوں نے زاذان سے، انھوں نے سیدنا ابن عمر رضی اللہ عنہما سے روایت کیا ہے۔“ [المعجم الأوسط/باب الواو/حدیث: 9280]
تخریج الحدیث: «قال المباركفوري: إسناد لا بأس به «تحفة الأحوذي شرح سنن الترمذي، ج 3، ص 140» »
«قال الهيثمي: فيه عبد الصمد بن عبد العزيز المقرئ ذكره ابن حبان في الثقات «مجمع الزوائد ومنبع الفوائد، ج 1، ص 328» »
«قال الدارقطني: غير محفوظ «العلل الواردة في الأحاديث النبوية، ج 13، ص 160» »
«أخرجه الترمذي فى «جامعه» برقم: 1986، 2566، وأحمد فى «مسنده» برقم: 4891، والطبراني فى «الكبير» برقم: 13584، 13740، والطبراني فى «الصغير» برقم: 1116»

الحكم على الحديث:
غير محفوظ


Al-Mu‘jam al-Awsat Hadith 9280 in Urdu