🏠 👥 🔍 🧩 🅰️ 📌 ↩️

الحمدللہ ! آج حدیث مبارک کی دو نئی کتب مسند أبي يعلى الموصلي اور المعجم الأوسط اردو عربی سرچ سہولت کے ساتھ پیش کر دی گئی ہے۔ News
المعجم الأوسط سے متعلقہ
تمام کتب
ترقیم شاملہ
عربی
اردو
حدیث کتب میں نمبر سے حدیث تلاش کریں:

المعجم الأوسط میں نمبر سے تلاش کل احادیث (9489)
حدیث نمبر لکھیں:
المعجم الأوسط میں عربی لفظ/الفاظ تلاش کریں
عربی لفظ / الفاظ لکھیں:
المعجم الأوسط میں اردو لفظ/الفاظ تلاش کریں
اردو لفظ / الفاظ لکھیں:
123. ذِكْرُ مَنِ اسْمُهُ هَاشِمٌ
ان راویوں کا بیان جن کا نام ہاشم ہے۔
اظهار التشكيل
حدیث نمبر: 9310
حَدَّثَنَا هَاشِمُ بْنُ مَرْثَدٍ، ثَنَا آدَمُ، ثَنَا وَرْقَاءُ، عَنْ مُغِيرَةَ، عَنِ الشَّعْبِيِّ عَنِ النُّعْمَانِ بْنِ بَشِيرٍ، قَالَ: قَالَ رَسُولُ اللهِ - صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ -: مَثَلُ الْقَائِمِ عَلَى حُدُودِ اللهِ وَالْمُدَاهِنِ فِي حُدُودِ اللهِ وَالرَّاكِبِ حُدُودَ اللهِ كَمَثَلِ نَفَرٍ ثَلَاثَةٍ كَانُوا فِي سَفِينَةٍ، فَتَوَزَّعُوا مَنَازِلَهَا، فَصَارَ مَكَانُ النِّزِّ وَمِهَرَاقُ الْمَاءِ لِأَحَدِهِمْ، فَتَأَذَّوْا بِهِ، فَأَخَذَ الْقَدُومَ فَقَرَعَ مَكَانَهُ، فَقَالَ أَحَدُ الْبَاقِينَ لِلْآخَرِ: أَلَا تَرَى هَذَا الَّذِي يُرِيدُ أَنْ يَخْرِقَ سَفِينَتَنَا فَيُغْرِقَنَا؟ فَقَالَ لَهُ الْآخَرُ: دَعْهُ ؛ فَإِنَّمَا يَخْرِقُ مَكَانَهُ I "، قَالَ رَسُولُ اللهِ - صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ -: I " فَإِنْ مَنَعُوهُ سَلِمَ وَسَلِمُوا، وَإِنْ تَرَكُوهُ غَرِقَ وَغَرِقُوا.
لَمْ يَرْوِ هَذَا الْحَدِيثَ عَنْ وَرْقَاءَ إِلَّا آدَمُ.
سیدنا نعمان بن بشیر رضی اللہ عنہ سے روایت ہے کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: ”اللہ کی حدود پر قائم رہنے والے، ان کے معاملے میں سستی اور مداہنت برتنے والے، اور ان حدود کو پامال کرنے والے کی مثال ان تین آدمیوں کی سی ہے جو ایک کشتی میں سوار تھے۔ انہوں نے کشتی کے حصے آپس میں بانٹ لیے تو پانی رسنے اور بہنے کی جگہ ایک کے حصے میں آ گئی، جس سے سب کو تکلیف ہوئی۔ اس نے کلہاڑی لی اور اپنی جگہ کو کھودنے لگا۔ باقی دو میں سے ایک نے دوسرے سے کہا: ”کیا تم دیکھتے نہیں کہ یہ ہماری کشتی میں سوراخ کرنا چاہتا ہے تاکہ ہمیں غرق کر دے؟“ دوسرے نے کہا: ”اسے چھوڑ دو، یہ تو اپنی ہی جگہ میں سوراخ کر رہا ہے۔““ پھر رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: ”اگر وہ اسے روک لیں تو وہ خود بھی بچ جائے گا اور وہ سب بھی بچ جائیں گے، اور اگر اسے چھوڑ دیں تو وہ بھی ڈوبے گا اور وہ سب بھی ڈوب جائیں گے۔“
امام طبرانی رحمہ اللہ فرماتے ہیں: ”ورقاء سے یہ حدیث صرف آدم نے روایت کی ہے۔“ [المعجم الأوسط/باب الهاء/حدیث: 9310]
تخریج الحدیث: «أخرجه البخاري فى «صحيحه» برقم: 2493، 2686، وابن حبان فى «صحيحه» برقم: 301، 297، 298، والترمذي فى «جامعه» برقم: 2173، والبيهقي فى «السنن الكبرى» برقم: 20245، 21451، وأحمد فى «مسنده» برقم: 18652، 18662، 18663، 18670، 18661، 18702، والحميدي فى «مسنده» برقم: 946، والبزار فى «مسنده» برقم: 3250، 3248، 3249، 3252، 3251، 3298، والطبراني فى «الكبير» برقم: 28، 32، 33، 29، 30، 31، 34، 38، 35، 36، 140، والطبراني فى «الصغير» برقم: 849، والطبراني فى «الأوسط» برقم: 2762، 8517»


Al-Mu‘jam al-Awsat Hadith 9310 in Urdu