🏠 👥 🔍 🧩 🅰️ 📌 ↩️

الحمدللہ ! آج حدیث مبارک کی دو نئی کتب مسند أبي يعلى الموصلي اور المعجم الأوسط اردو عربی سرچ سہولت کے ساتھ پیش کر دی گئی ہے۔ News
المعجم الأوسط سے متعلقہ
تمام کتب
ترقیم شاملہ
عربی
اردو
حدیث کتب میں نمبر سے حدیث تلاش کریں:

المعجم الأوسط میں نمبر سے تلاش کل احادیث (9489)
حدیث نمبر لکھیں:
المعجم الأوسط میں عربی لفظ/الفاظ تلاش کریں
عربی لفظ / الفاظ لکھیں:
المعجم الأوسط میں اردو لفظ/الفاظ تلاش کریں
اردو لفظ / الفاظ لکھیں:
125. مَنِ اسْمُهُ هَارُونُ
ان راویوں کا بیان جن کا نام ہارون ہے۔
اظهار التشكيل
حدیث نمبر: 9331
حَدَّثَنَا هَارُونُ بْنُ مَلُّولٍ، نَا أَبُو عَبْدِ الرَّحْمَنِ الْمُقْرِئُ، عَنْ عَبْدِ اللهِ بْنِ عَيَّاشٍ، قَالَ: سَمِعْتُ أَبِي عَيَّاشَ بْنَ عَبَّاسٍ، يَقُولُ: سَمِعْتُ عِيسَى بْنَ هِلَالٍ الصَّدَفِيَّ وَأَبَا عَبْدِ الرَّحْمَنِ الْحُبُلِيَّ، قَالَا: سَمِعْنَا عَبْدَ اللهِ بْنَ عَمْرٍو، يَقُولُ: سَمِعْتُ رَسُولَ اللهِ - صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - يَقُولُ: سَيَكُونُ فِي آخِرِ أُمَّتِي نِسَاءٌ كَاسِيَاتٌ عَارِيَاتٌ، عَلَى رُءُوسِهِنَّ كَأَسْنِمَةِ الْبُخْتِ، الْعَنُوهُنَّ ؛ فَإِنَّهُنَّ مَلْعُونَاتٌ، لَوْ كَانَ وَرَاءَكُمْ أُمَّةٌ مِنَ الْأُمَمِ خَدَمْنَهُنَّ كَمَا تَخْدُمُكُمْ نِسَاءُ الْأُمَمِ قَبْلَكُمْ.
لَا يُرْوَى هَذَا الْحَدِيثُ عَنْ عَبْدِ اللهِ بْنِ عَمْرٍو إِلَّا بِهَذَا الْإِسْنَادِ، تَفَرَّدَ بِهِ عَبْدُ اللهِ بْنُ عَيَّاشٍ.
سیدنا عبداللہ بن عمرو رضی اللہ عنہما سے روایت ہے کہ انہوں نے رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کو فرماتے ہوئے سنا: ”میری امت کے آخری دور میں ایسی عورتیں ہوں گی جو لباس پہنے ہوئے بھی ننگی ہوں گی، ان کے سروں پر (بالوں کے جوڑے) بختی اونٹوں کے کوہانوں کی طرح ہوں گے۔ ان پر لعنت کرو، کیونکہ وہ ملعون ہیں۔ اگر تمہارے بعد کوئی اور امت ہوتی تو وہ (امتیں بھی) ان عورتوں کی ایسی خدمت کرتیں جیسے تم سے پہلے امتوں کی عورتیں تمہاری خدمت کرتی ہیں۔“
امام طبرانی رحمہ اللہ فرماتے ہیں: ”یہ حدیث سیدنا عبداللہ بن عمرو رضی اللہ عنہما سے صرف اسی سند سے مروی ہے، اس میں عبداللہ بن عیاش منفرد ہیں۔“ [المعجم الأوسط/باب الهاء/حدیث: 9331]
تخریج الحدیث: «قال الهيثمي: رجال أحمد رجال الصحيح «مجمع الزوائد ومنبع الفوائد، ج 5، ص 137» »
«أخرجه ابن حبان فى «صحيحه» برقم: 5753، والحاكم فى «المستدرك» برقم: 8440، وأحمد فى «مسنده» برقم: 7204، وابن أبي شيبة فى «مصنفه» برقم: 38897، والطبراني فى «الكبير» برقم: 14739، والطبراني فى «الصغير» برقم: 1125»


Al-Mu‘jam al-Awsat Hadith 9331 in Urdu