🏠 👥 🔍 🧩 🅰️ 📌 ↩️

الحمدللہ ! آج حدیث مبارک کی دو نئی کتب مسند أبي يعلى الموصلي اور المعجم الأوسط اردو عربی سرچ سہولت کے ساتھ پیش کر دی گئی ہے۔ News
المعجم الأوسط سے متعلقہ
تمام کتب
ترقیم شاملہ
عربی
اردو
حدیث کتب میں نمبر سے حدیث تلاش کریں:

المعجم الأوسط میں نمبر سے تلاش کل احادیث (9489)
حدیث نمبر لکھیں:
المعجم الأوسط میں عربی لفظ/الفاظ تلاش کریں
عربی لفظ / الفاظ لکھیں:
المعجم الأوسط میں اردو لفظ/الفاظ تلاش کریں
اردو لفظ / الفاظ لکھیں:
125. مَنِ اسْمُهُ هَارُونُ
ان راویوں کا بیان جن کا نام ہارون ہے۔
اظهار التشكيل
حدیث نمبر: 9356
حَدَّثَنَا هَارُونُ بْنُ كَامِلٍ، نَا يَحْيَى بْنُ بُكَيْرٍ، نَا ابْنُ لَهِيعَةَ، حَدَّثَنِي أَبُو جَمِيلٍ الْأَنْصَارِيُّ، عَنِ الْقَاسِمِ بْنِ مُحَمَّدٍ. عَنْ عَائِشَةَ I " أَنَّ رَسُولَ اللهِ - صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - كَانَ إِذَا أَصْبَحَ يَقُولُ: أَصْبَحْتُ يَا رَبِّ أُشْهِدُكَ وَأُشْهِدُ مَلَائِكَتَكَ وَأَنْبِيَاءَكَ وَرُسُلَكَ وَجَمِيعَ خَلْقِكَ عَلَى شَهَادَتِي عَلَى نَفْسِي أَنِّي أَشْهَدُ أَنَّكَ أَنْتَ اللهُ لَا إِلَهَ إِلَّا أَنْتَ وَحْدَكَ لَا شَرِيكَ لَكَ، وَأَنَّ مُحَمَّدًا عَبْدُكَ وَرَسُولُكَ، وَأُومِنُ بِكَ وَأَتَوَكَّلُ عَلَيْكَ - يَقُولُهَا ثَلَاثًا -.
لَمْ يَرْوِ هَذَا الْحَدِيثَ عَنِ الْقَاسِمِ بْنِ مُحَمَّدٍ إِلَّا أَبُو جَمِيلٍ الْأَنْصَارِيُّ، تَفَرَّدَ بِهِ ابْنُ لَهِيعَةَ.
ام المومنین سیدہ عائشہ رضی اللہ عنہا سے روایت ہے کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم جب صبح کرتے تو یہ کلمات فرماتے: «أَصْبَحْتُ يَا رَبِّ أُشْهِدُكَ وَأُشْهِدُ مَلَائِكَتَكَ وَأَنْبِيَاءَكَ وَرُسُلَكَ وَجَمِيعَ خَلْقِكَ عَلَى شَهَادَتِي عَلَى نَفْسِي أَنِّي أَشْهَدُ أَنَّكَ أَنْتَ اللَّهُ لَا إِلَهَ إِلَّا أَنْتَ وَحْدَكَ لَا شَرِيكَ لَكَ، وَأَنَّ مُحَمَّدًا عَبْدُكَ وَرَسُولُكَ، وَأُومِنُ بِكَ وَأَتَوَكَّلُ عَلَيْكَ» ”اے میرے رب! میں نے صبح کی، میں تجھے گواہ بناتا ہوں، تیرے فرشتوں، تیرے نبیوں، تیرے رسولوں اور تیری تمام مخلوق کو گواہ بناتا ہوں، اپنے اوپر اپنی اس گواہی پر کہ میں گواہی دیتا ہوں کہ بلاشبہ تو ہی اللہ ہے، تیرے سوا کوئی معبود نہیں، تو اکیلا ہے، تیرا کوئی شریک نہیں، اور بے شک محمد صلی اللہ علیہ وسلم تیرے بندے اور تیرے رسول ہیں، اور میں تجھ پر ایمان لاتا ہوں اور تجھ ہی پر بھروسا کرتا ہوں۔“ آپ صلی اللہ علیہ وسلم یہ کلمات تین مرتبہ کہتے تھے۔
امام طبرانی رحمہ اللہ فرماتے ہیں: ”اس حدیث کو قاسم بن محمد سے ابو جمیل انصاری کے سوا کسی نے روایت نہیں کیا، اور اس میں ابن لہیعہ منفرد ہیں۔“ [المعجم الأوسط/باب الهاء/حدیث: 9356]
تخریج الحدیث: «قال الهيثمي: رواه الطبراني في الأوسط من طريق أبي جميل الأنصاري عن القاسم ولم أعرفه وحديث بقية رجاله حسن «مجمع الزوائد ومنبع الفوائد، ج 10، ص 119» »

الحكم على الحديث:
فيه أبو جميل الأنصاري لم يُعرف، وبقية رجاله حديثهم حسن


Al-Mu‘jam al-Awsat Hadith 9356 in Urdu