🏠 👥 🔍 🧩 🅰️ 📌 ↩️

الحمدللہ ! آج حدیث مبارک کی دو نئی کتب مسند أبي يعلى الموصلي اور المعجم الأوسط اردو عربی سرچ سہولت کے ساتھ پیش کر دی گئی ہے۔ News
المعجم الأوسط سے متعلقہ
تمام کتب
ترقیم شاملہ
عربی
اردو
حدیث کتب میں نمبر سے حدیث تلاش کریں:

المعجم الأوسط میں نمبر سے تلاش کل احادیث (9489)
حدیث نمبر لکھیں:
المعجم الأوسط میں عربی لفظ/الفاظ تلاش کریں
عربی لفظ / الفاظ لکھیں:
المعجم الأوسط میں اردو لفظ/الفاظ تلاش کریں
اردو لفظ / الفاظ لکھیں:
1. مَنِ اسْمُهُ أَحْمَدُ
ان راویوں کا بیان جن کا نام احمد ہے۔
اظهار التشكيل
حدیث نمبر: 94
حَدَّثَنَا أَحْمَدُ بْنُ يَحْيَى بْنِ خَالِدِ بْنِ حَيَّانَ الرَّقِّيُّ قَالَ: نَا إِسْحَاقُ بْنُ إِبْرَاهِيمَ بْنِ زِبْرِيقٍ الْحِمْصِيُّ قَالَ: نَا عُثْمَانُ بْنُ سَعِيدِ بْنِ كَثِيرِ بْنِ دِينَارٍ الْحِمْصِيُّ قَالَ: نَا ابْنُ لَهِيعَةَ، عَنْ حُيَيِّ بْنِ عَبْدِ اللهِ الْمَعَافِرِيِّ، عَنْ أَبِي عَبْدِ الرَّحْمَنِ الْحُبُلِّيِّ.
عَنْ عَبْدِ اللهِ بْنِ عَمْرٍو قَالَ: قَالَ النَّبِيُّ - صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ -: إِذَا طَلَعَتِ الشَّمْسُ مِنْ مَغْرِبِهَا يَخِرُّ إِبْلِيسُ سَاجِدًا يُنَادِي: إِلَهِي، مُرْنِي أَنْ أَسْجُدَ لِمَنْ شِئْتَ، فَتَجْتَمِعُ إِلَيْهِ زَبَانِيَتُهُ، فَيَقُولُونَ: يَا سَيِّدَهُمْ، مَا هَذَا التَّضَرُّعُ؟ فَيَقُولُ: إِنَّمَا سَأَلْتُ رَبِّي أَنْ يُنْظِرَنِي إِلَى الْوَقْتِ الْمَعْلُومِ، وَهَذَا الْوَقْتُ الْمَعْلُومُ، ثُمَّ تَخْرُجُ دَابَّةُ الْأَرْضِ مِنْ صَدْعٍ فِي الصَّفَا، فَأَوَّلُ خُطْوَةٍ تَضَعُهَا بِأَنْطَاكِيَّةَ، ثُمَّ تَأْتِي إِبْلِيسَ فَتَلْطِمُهُ.
لَا يُرْوَى هَذَا الْحَدِيثُ عَنْ عَبْدِ اللهِ بْنِ عَمْرٍو إِلَّا بِهَذَا الْإِسْنَادِ، تَفَرَّدَ بِهِ: عُثْمَانُ بْنُ سَعِيدٍ.
سیدنا عبد اللہ بن عمرو رضی اللہ عنہما سے روایت ہے کہ نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: ”جب سورج مغرب سے طلوع ہو گا تو ابلیس سجدے میں گر پڑے گا اور پکارے گا: اے میرے الہٰ! مجھے حکم دے کہ میں اب تیرے حکم کے مطابق جسے تو چاہے سجدہ کروں، اس پر اس کے کارندے (شیاطین) اس کے پاس جمع ہو جائیں گے اور کہیں گے: اے ہمارے سردار! یہ کیسی گریہ وزاری ہے؟ وہ کہے گا: میں نے اپنے رب سے «الْوَقْتِ الْمَعْلُومِ» (مقررہ وقت) تک کی مہلت مانگی تھی اور یہ وہی مقررہ وقت ہے۔ پھر صفا کے ایک شگاف سے زمین کا جانور (دابۃ الارض) برآمد ہو گا، وہ اپنا پہلا قدم انطاکیہ میں رکھے گا، پھر وہ ابلیس کے پاس آئے گا اور اسے ایک زوردار تھپڑ رسید کرے گا۔“
یہ حدیث سیدنا عبد اللہ بن عمرو رضی اللہ عنہما سے صرف اسی سند کے ساتھ مروی ہے، اور اسے نقل کرنے میں عثمان بن سعید رحمہ اللہ منفرد ہیں۔ [المعجم الأوسط/باب الألف/حدیث: 94]
تخریج الحدیث: «أخرجه ابن أبي شيبة فى «مصنفه» برقم: 38441، 38442، 38763، والطبراني فى «الكبير» برقم: 14695»


Al-Mu‘jam al-Awsat Hadith 94 in Urdu