🏠 👥 🔍 🧩 🅰️ 📌 ↩️

الحمدللہ ! آج حدیث مبارک کی دو نئی کتب مسند أبي يعلى الموصلي اور المعجم الأوسط اردو عربی سرچ سہولت کے ساتھ پیش کر دی گئی ہے۔ News
المعجم الأوسط سے متعلقہ
تمام کتب
ترقیم شاملہ
عربی
اردو
حدیث کتب میں نمبر سے حدیث تلاش کریں:

المعجم الأوسط میں نمبر سے تلاش کل احادیث (9489)
حدیث نمبر لکھیں:
المعجم الأوسط میں عربی لفظ/الفاظ تلاش کریں
عربی لفظ / الفاظ لکھیں:
المعجم الأوسط میں اردو لفظ/الفاظ تلاش کریں
اردو لفظ / الفاظ لکھیں:
127. مَنِ اسْمُهُ يَعْقُوبُ
ان راویوں کا بیان جن کا نام یعقوب ہے۔
اظهار التشكيل
حدیث نمبر: 9482
حَدَّثَنَا يَعْقُوبُ بْنُ إِسْحَاقَ بْنِ إِبْرَاهِيمَ بْنِ عَبَّادِ بْنِ الْعَوَّامِ، نَا يَحْيَى الْحِمَّانِيُّ، نَا عَبْدُ الرَّحْمَنِ بْنُ زَيْدِ بْنِ أَسْلَمَ، عَنْ أَبِيهِ، عَنِ الْحُسَيْنِ بْنِ عَلِيٍّ، فِي قَوْلِ اللهِ عَزَّ وَجَلَّ: وَشَاهِدٍ وَمَشْهُودٍ، قَالَ: الشَّاهِدُ جَدِّي رَسُولُ اللهِ - صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ -، وَالْمَشْهُودُ: يَوْمُ الْقِيَامَةِ، ثُمَّ تَلَا هَذِهِ الْآيَةَ: إِنَّا أَرْسَلْنَاكَ شَاهِدًا وَمُبَشِّرًا وَنَذِيرًا ثُمَّ تَلَا: ذَلِكَ يَوْمٌ مَجْمُوعٌ لَهُ النَّاسُ وَذَلِكَ يَوْمٌ مَشْهُودٌ I ".
لَمْ يَرْوِ هَذِهِ الْأَحَادِيثَ عَنْ زَيْدِ بْنِ أَسْلَمَ إِلَّا ابْنُهُ عَبْدُ الرَّحْمَنِ بْنُ زَيْدٍ.
سیدنا حسین بن علی رضی اللہ عنہما سے اللہ عزوجل کے اس فرمان کے بارے میں روایت ہے: ﴿وَشَاهِدٍ وَمَشْهُودٍ﴾ ”اور قسم ہے حاضر ہونے والے کی اور اس کی جس کے پاس حاضر ہوا جائے“ انہوں نے فرمایا: ” «شاہد» میرے نانا رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم ہیں اور «مشہود» قیامت کا دن ہے۔“ پھر انہوں نے یہ آیت تلاوت فرمائی: ﴿إِنَّا أَرْسَلْنَاكَ شَاهِدًا وَمُبَشِّرًا وَنَذِيرًا﴾ ”بے شک ہم نے آپ کو گواہی دینے والا، خوشخبری سنانے والا اور ڈرانے والا بنا کر بھیجا ہے“ پھر یہ آیت تلاوت فرمائی: ﴿ذَلِكَ يَوْمٌ مَجْمُوعٌ لَهُ النَّاسُ وَذَلِكَ يَوْمٌ مَشْهُودٌ﴾ ”وہ ایسا دن ہے جس کے لیے سب لوگ جمع کیے جائیں گے اور وہ سب کی حاضری کا دن ہے“
امام طبرانی رحمہ اللہ فرماتے ہیں: ”ان احادیث کو زید بن اسلم رحمہ اللہ سے ان کے بیٹے عبدالرحمن بن زید کے سوا کسی نے روایت نہیں کیا۔“ [المعجم الأوسط/باب الياء/حدیث: 9482]
تخریج الحدیث: «قال الهيثمي: فيه يحيى بن عبد الحميد الحماني وهو ضعيف «مجمع الزوائد ومنبع الفوائد، ج 7، ص 136» »
«أخرجه الطبراني فى «الصغير» برقم: 1137»

الحكم على الحديث:
إسناده ضعيف لضعف يحيى بن عبد الحميد الحماني


Al-Mu‘jam al-Awsat Hadith 9482 in Urdu